بہار کوملے خصوصی ریاست کا درجہ!
بہار کو خصوصی زمرہ کا درجہ دینے کا مطالبہ گزشتہ کئی سالوں سے ایک اہم سیاسی اور اقتصادی مسئلہ بنا ہوا ہے۔ مرکزی بجٹ کے قریب آتے ہی یہ مطالبہ ایک بار پھر زور پکڑنے لگا ہے۔ نتیش کمار کے قریبی وزیر وجے کمار چودھری نے اپنی پارٹی اور این ڈی اے کے حلقوں کی آواز میں شامل ہوتے ہوئے یہ مطالبہ مظبوطی سے اٹھایا ہے۔ اس سے قبل این ڈی اے میں شامل چراغ پاسوان اور جیتن رام مانجھی نے بھی بہار کو خصوصی درجہ دینے کی وکالت کی تھی۔ کچھ دن پہلے دہلی میں منعقدہ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کی ایگزیکٹو میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مرکز سے بہار کے لیے خصوصی ریاست کا درجہ یا خصوصی پیکیج کا مطالبہ کیا جائے گا۔ جے ڈی (اے) لیڈر نیرج کمار نے کہا کہ ایگزیکٹو میں دو اہم قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔ پہلا سیاسی اور دوسرا تنظیمی۔ پارٹی کے قومی صدر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے راجیہ سبھا میں پارٹی لیڈر سنجے جھا کو ورکنگ صدر بنایا، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت بہار کو خصوصی پیکیج دینے کے آپشن پر بھی غور کر سکتی ہے۔ قائم مقام صدر کے عہدے پر اپنی تقرری کے بعد سنجے جھا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہمیشہ بہار پر ...