اشاعتیں

جولائی 19, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

متحدہ عرب امارات نے عرب دنیا میں تاریخ رقم کی

متحدہ عرب امارات نے پہلے امارات خلائی شٹل کا تجربہ کر عرب دنیا میں تاریخ رقم کر ڈالی پہلے خلائی شٹل کو داغ کر عرب دنیا میں تاریخ رقم کر دی ۔یہ اس کا پہلا بین الا اقوامی لانچنگ ہے ۔یو ای کے اس منگل یان کا نام عمل یعنی ہوپ (امید ہے )جسے جاپان کے ایم ٹو اے راکٹ کے ذریعہ پیر کو صبح 6بج کر 58منٹ پر ساﺅتھ جاپان کے خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا ۔اس کے ساتھ ہی اس خلائی شٹل کی مریخ تک پہنچنے کے لئے سات مہینے کا سفر شروع ہو گیا ہے ۔اور اس کو فروری 2021تک مریخ پر پہنچنا ہے اس وقت متحدہ عرب امارات اپنا 50واں یوم تاتیس منا رہا ہوگا پہلے اسے 15جولائی کو داغا جانا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے لانچگ پانچ دن تک ٹالنی پڑی تھی ۔یو اے ای نے کہا کہ اس کا مریخ عمل تجربے کے بعد ٹھیک ٹھاک کام کر رہا ہے ۔منگل مشن کے پروجکٹ کے ڈائرکٹر اشرف نے کہا کہ خلائی شٹل سے ٹھیک پیغام حاصل ہو رہے ہیں ۔اس مشن کا لائیو فیڈ بھی دکھایا گیا ۔دبئی میں قائم ہندوستانی کونسل خانے نے اس کارنامے پر یو اے ای لیڈر شپ کو مبارکباد دی ۔اس نے ٹوئٹ کیا کہ یہاں رہ رہے سبھی ہندوستانیوں کی طرف سے یو اے ای کی سرکار اور سبھی امارات کے لوگوں کو مبار...

8ریاستوں میں 131ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کر چکی ہے ،بھاجپا

راجستھان میں بھلے ہی کانگریس کی اشوک گہلوت سرکار کو گرانے میں بھاجپا چوک گئی ہو لیکن جھاکھنڈ اور مہاراشٹر میں کانگریسوں پر اس کی نظر ابھی بھی لگی ہوئی ہے ۔پارٹیوں میں کمزور لیڈر شپ کا فائدہ اُٹھانے کے فراق میں ہے۔بھاجپا کی تاریخ رہی ہے کہ وہ ریاستوں میں چنی ہوئی حکومتوں کے ممبران کو کئی طرح کا لالچ دے کر سرکار گرا سکتی ہے ۔عآپ کے راجیہ سبھا ایم پی اجے سنگھ نے کہا کہ ایسے وقت میں جب بھارت ،چین دیشوں میں سرحد کو لے کر کشیدگی ہے اور دیش میں کورونا وبا کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے ۔سبھی سیاسی پارٹیوں کو متحد ہو کر لڑنا چاہیے ۔لیکن بھاجپا اور کانگریس راجستھان میں ممبران کی خرید و فروخت و جوڑ توڑ کی سیاست میں لگی ہوئی ہے ۔ایسا لگتا ہے کہ انہیں دیش کی اور عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ۔سنجے سنگھ نے کہا کہ ابھی تک 8ریاستوں میں کانگریس کے 131ممبران کو پیسہ اور وزارتی عہد ہ کے لالچ میں بھاجپا کے ہاتھوں بک کر اپنی پارٹی چھوڑ چکے ہیں ۔انہوں نے کانگریس پارٹی کے ممبران کے سلسلے میں کچھ تعداد رکھی یہ وہ لوگ ہیں جو پیسے اور وزارت کے لالچ میں بھاجپا کے ہاتھوں بک کر اپنی پارٹی چھوڑ کر بھاجپا میں شامل ہو گئے انہوں...

دیکھیں ان 8کورونا ویکسین میں سب سے پہلے بازار میں کونسی آتی ہے؟

پوری دنیا کورونا ویکسین کی بے صبری سے انتظار کر رہی ہے ،اور ویکسین جلد تیار کرنے کےلئے نامور دوا ساز کمپنیاں اور سائنس داں دن رات محنت میں لگے ہیں ۔ان میں آٹھ ویکسین ہیں جو کورونا پر علیحدہ طریقے سے وار کرتی ہیں اور اس کے مضر اثرات سے بچاتی ہیں ۔ادارے کمزور یا ناکارہ وائرس ،ڈی این اے یا آر این اے ،طرےقے کے ذریعے دوا کا ٹیکہ بنا رہی ہیں ۔ان کا مقصد ایک ہے ۔جسم میں کورونا پر حملہ ہونے پر اسے تباہ کرنا پہلا :آکسفورڈ و ایسٹرونینکا وائرس ویکٹر فارومولا اس میں کورونا کے خطرناک اسپائیک پروٹین کے جنوین کے ساتھ چمپینجی میں ملنے والی ایڈینو وائرس کو ویکٹر کے طور پر استعمال کر جسم میں وائرس کے حملے کو روکنے کی حرکت پیدا کی گئی ہے ۔وائرس سے انفکشن سے روکنے والے اینٹی بواڈی پیدا ہوئے وائرس سے لڑنے والی نسوں ٹی سیل بھی سرگرم ہوتے ہیں ۔ون ٹی سیل کئی سال بعد وائرس کا دوبارہ حملہ ہونے پر بھی حرکت میں آ کر اسے تباہ کر دیتا ہے ۔دو:فائجر اور بایونیٹک ایم:اور این اے ویکسین ،امریکہ جرمنی،میں دوسرے مرحلے میں سیلس کے انفیکشن سے لڑنے والے پروٹین پیدا کرنے کے پیغام دینے والی آ ر این کی ٹیکنیک کا استعمال ایک جول...

آہستہ آہستہ مٹ رہا ہے تباہی کا ہر نشان !

2013میں کیدار ناتھ قدرتی آفت نے نا صرف کیدار پوری بلکہ گوری کنڈ اور سون پریاگ میں بھی تباہی مچائی سون پریاگ تو پوری طرح سیلاب میں سما گیا تھا جبکہ گوری کنڈ کا منداکنی سے لگا حصہ زمین دوز ہوگیا تھا لیکن گزشتہ 7برسوں کے دوران دوبارہ تعمیراتی کاموں نے اب دونوں قصبوں کی صورت ہی بدل ڈالی ہے حالانکہ اب بھی کئی کام ہونے باقی ہیں سون پریاگ میں سو سے زیادہ کمرشل ادارے تہس نہس ہو گئے تھے قصبہ کا باقی حصہ پانی میں ڈوب گیاتھا اسی طرح گوری کنڈ میں منداکنی ندی کے کنارے بنے ایک سو پچاس سے زائد ہوتل اور لاج سیلاب کی زد میں آگئے تھے ۔گوری کنڈ سے لیکر سون پریاگ کا جو چھ کلومیٹر کا حصہ ڈہہ گیا تھا اس کی مرمت ہو گئی ہے ۔2015میں امریکی تکنیک سے سون پریاگ میں ایک اوور برج بنایا گیا جس پر 36کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے ۔کیدارناتھ کے اہم پڑاو¿ کی بات کریں تو تباہی کے باوجود گوری کنڈ کو سون پریاگ سے جوڑنے کے لئے پیدل راستہ گوری کنڈ میں ہیلی پیڈ کی تعمیر کی گئی ہے ۔لیکن دورے قدیم کی اس کنڈ کی دوبارہ تعمیر ابھی نہیں ہو پائی آہستہ آہستہ سمٹتا جا رہا ہے ۔2013میں آئی قدرتی آفت سے تباہی کے نشان ۔ (انل نریندر)

چاہ بار پر ایران نے پٹری سے اتاری ریل !

ایران نے بھارت کو چاہ بار ریل پروجیکٹ سے باہر کر دیا ہے بھارت کے ذریعے پیسہ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے ایران نے کہا اب وہ اکیلے ہی اس پروجیکٹ کو پورا کریگا ۔ایران کا یہ فیصلہ فوجی اور حکمت عملی طور پر ایک بڑا جھٹکا ہے ۔وہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے اس غیر متوقع قدم کے پیچھے چین کا ہاتھ ہو سکتا ہے ۔در اصل ایران اور چین کے درمیان ایک بڑا سود اہونے والا ہے جن میں چین ایران سے سستے داموں میں تیل خریدےگا اور اس کے بدلے ایران میں وہ اربوں ڈالر کی سرامایہ کاری کریگا بتایاجاتا ہے کہ اسی دباو¿ میں آکر ایران نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔2014میں ایران کے دورے پر پی ایم مودی نے چاہ بار سمجھوتے پر دستخط کئے تھے ۔بھارت کی سرکاری کمپنی اکرون اس پروجیکٹ کو پوراکرنے والی تھی اس کے تحت ایران کے چاہ بار بندرگاہ سے لیکر جہدان علاقے تک افغانستان کی سرحد تک کام ہونا تھا ۔بتایا جاتا ہے اس پروجیکٹ کی اہمیت اس لئے بھی بھارت کے لئے اہم تھی کیونکہ اسے چین کے گوادر بندرگاہ پالیسی کے جواب کے طور پر دیکھا جارہاتھا اس کے ذریعے چین ایشیا میں اپنا کاروبار مضبوط کررہا ہے ساتھ ہی اس پروجیکٹ کے پوراہونے سے بھارت کو افغانستان ا...

بیٹیوں کے سامنے صحافی کا قتل!

غازی آباد کے علاقے وجے نگر کی ماتا کالونی میں پیر کی دیر رات میڈیا ملازم وکرم جوشی کو بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ان کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کی صبح سویرے موت ہو گئی ۔وکرم جوشی کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے 16جولائی کو انہوں نے اپنی بھانجی سے چھیڑ چھاڑ اور اپنے بھائی سے مار پیٹ کرنے کی شکایت پرتاپ وہار تھانے میں کی تھی ۔وکرم پیر کی رات بیٹیوں کے ساتھ بائک پر گھر لوٹ رہے تھے تبھی دس حملہ آوروں نے ان کی موٹر سائیکل کے سامنے آکر بائک روکنے پر مجبور کر دیا اور رکتے ہی وہ وکرم کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگے اسی دوران ان میں سے ایک شخص نے وکرم جوشی کے سر پر گولی مار دی ۔بڑی بیٹی نے شور مچایا اور مدد کے لئے چلائی جب کوئی نہیں آیا تو پھوپھی کو جاکر واقعے کی جانکاری دی اس کے بعد وکرم کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کرایاگیا ۔جہاں ان کی موت ہو گئی 35سالہ وکرم جوشی ایک مقامی اخبار میں کام کیاکرتے تھے ان کے پریوار میں بیوی د و بیٹیاں اور ماں ہے ۔پولیس نے نو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ آکاش نام کے فرار ملزم کی تلا ش ہے ۔چھیڑ چھاڑ معاملے کی شکایت ملنے کے باوجود کاروائ...

ایمس سوسائڈ پوائنٹ کیسے بن گیا؟

دیش بھر میں عمدہ ہیلتھ خدمات کے لئے بڑے مرکز آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف اینڈ سائنسز (ایمس )لگتا ہے کہ خود کشی کرنے والوں کے لئے مفید جگہ میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے ۔عالمی بیماری کورونا ہیلتھ کے دوران کچھ مہینوں کے اندر وہاں بھرتی مریضوں کے لئے کی جارہی خود کشی کے معاملے اسی طرف اشارہ کر رہے ہیں ۔تعجب یہ ہے کہ سنگین طور سے بیمار ایسا قدم ان ناگزیںحالات میں اٹھانے کے لئے مجبور ہو رہے ہیں جب انہیں آئی سی یو میں کھانسی اور دیگر بیماری کے بعد بھرتی کر لیا جاتا ہے اس دوران وہ خود کشی کررہے ہیں ۔اس اسپتال میں سکیورٹی کے نام پر کم سے کم 30سے 35کروڑ روپئے خرچ کئے جاتے ہیں خود کشی کے بڑھتے معاملوں سے ایمس کی ساکھ خراب ہونے لگی ہے ۔پچھلے کچھ دنوں میں ایمس اور اس کے ٹرامہ سینٹر کے اندر چار چار خود کشی کے معاملے سامنے آئے ہیں ۔اس طرح کے واقعات کے بعد ایمس کے ڈاکٹر اور نرس اور باقی اسٹاف بھی کافی فکر مند ہیں خو د کشی کے پچھلے چار معاملوں پر غورکریں تو سب سے پہلے ایمس ٹرامہ سینٹر کے اندر بنے ورن اینڈ پلاسٹک سرجری کی بلڈنگ کی چھت سے ایک شخص کے چھلانگ لگانے کا معاملہ سامنے آیا جس کی پہچان نہیں ہو پائی ۔ابھی ...

دیش نے لیبر طاقت کو پہچانا !

لاک ڈاو¿ن کے بعد پیدل ہی ہزاروں کلو میٹر چل کر جانے والے مزدور سارا درد بھلا کر لوٹنے لگے ہیں جنہوں نے کام بند ہونے پر انہیں تنخواہ یا پناہ دینے سے منع کر دیا تھا اب وہی لوگ انہیں 20ہزار روپئے ایڈوانس اور ڈیڑھ گنا مزدوری کے ساتھ لوٹنے کے لئے ائیر کنڈیشن بسیں تک بھیج رہے ہیں یہ ہی نہیں کئی لیبرس کی مانگ ہے کہ انہیں رہنے کے لئے باقاعدہ ایک فلیٹ بھی دیا جائے ۔بہار کے دس اضلاع کے 61دیہات جہاں سب سے زیادہ تارکین مزدور لوٹے ہیں ان کی رپورٹ میڈیا میں چھپی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ان میں 7اضلاع کے ریہات میں اوسطاً 50فیصد سے زیادہ لوگ لوٹے ہیں ۔کئی ایسے ہیں جنہیں گاو¿ں بھی کام نمل گیا ہے ۔اور بہت سے ایسے ہیں جو ابھی کام کی تلاش میں ہیں۔مظفر پور کے تین اور ارہریا کے دو منڈلوں میں پنجاب ہریانہ سے آئی ائیر کنڈیشن بسوں میں لیبر لوٹ چکے ہیں ۔کتنے لوگ لوٹے ہیں اس کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں ہے لیکن گاو¿ں والے نام ضرور بتاتے ہیں کہتے ہیں بلانے والوں نے 20-20ہزار روپئے ایڈوانس دئیے کسی کو دگنی مزدوری کا لالچ ملا تو کہیں تین مہینے کا ہرجانہ جنہیں اچھا لگا وہ پچھلا سارا در بھول کر گھر سے اپنے کام کی طرف لوٹ چلے...

چین کی چال :جہاں تک یاک آیا زمین ہماری!

چین کے علاقے اقصائی چن میں لگے ہندوستانی خطے میں لگے قبضہ کرنے کے لئے فوج کے علاوہ جانوروں کو بھی استعمال کرتاہے ۔گرمیوں میں تبتی پٹھار سے جانوروں کو گھاس چرنے کے لئے لداخ کی طرف بھیج دیا جاتا ہے ۔جہاں تک یاک دیکھیں چین وہیں تک اپنا دعویٰ کر لیتا ہے پھر تنازعہ فوجی سطح پر پہونچتا ہے ۔نادم کمانڈ کے چیف رہے لیفٹننٹ جنرل سنجے کلکرنی نے بتایا گھاس چرانے کے لئے چین کی طرف سے یاک( سانڈوں)پر رنگ لگا کر انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے یاک جہاں بھی گھاس دیکھتا ہے چرنے کے لئے پہونچ جاتا جیسے ہی برف پڑنی شروع ہوتی ہے تو وہ واپس اپنے گھر کو لوٹ جاتے ہیں ۔تین چار مہینے تک یہ ایسے ہی گھومتا رہتا ہے ۔جیسے ہی یہ سانڈ انٹری کرتے ہیں تو ویسے ہی فوجی پہونچ جاتے ہیں کہ یہ یاک ہمارا ہے ۔اور یہ ہمارا علاقہ ہے پھر ہندوستان فوجیوں سے دھکہ مکی کرنے لگتے ہیں لداخ اور اس سے جڑے تبتی علاقے کولڈ یعنی ٹھنڈا ریگستان یہاں پر کوئی کھانے پینے کی چیز پیدا نہیں ہوتی وہاں درجہ حرارت جہاں کم ہوتا ہے ۔وہاں تھوڑی سی گھاس یا دیگر چیزیں اگ آتی ہیں ۔اس بات کی تصدیق لداخ کے ایم پی شئیرنگ نام نہال نے کی ہے ۔راہل گاندھی کے الزام کا جواب دی...

3گھنٹے کی بارش نے دہلی کی بری حالت کر دی !

بارش کو ترس رہی دہلی میں اتوار کو جم کر بادل برسے اور منگل کے روز بھی بارش ہوئی بے شک اس نے دہلی کے باشندوں کو گرمی اور امس سے راحت سے ضرور دلائی ہو لیکن یہ ساتھ میں آفت بھی لے آئی ۔چار الگ الگ واقعات میں آٹھ سالہ بچے سمیت چار لوگوں کی مو ت ہو گئی ساتھ ہی آئی ٹی یو کے پاس واقع انا نگر میں ایک درجن سے زیادہ جھگیاں بہہ گئیں ۔اور تھانے میں بھی پانی بھر گیا ۔کناڈ پلیس سے لیکر پرانی دہلی تک مختلف بازاروں کی دوکانوں اور گھروں میں پانی اندر داخل ہو گیا وہیں پرانی دہلی کے حوض قاضی علاقے میں ایک قدیمی مسجد کا گنبد آسمانی بجلی گرنے سے ڈہہ گیا ۔اتوار کو صبح چار بجے کے آس پا س شروع ہوئی موسلہ دھار بارش نے تین گھنٹے میں ہی دیش کی راجدھانی پانی کے نکاس کے سسٹم کی پول کھول دی اس دوران سرکاری سڑکوں پر پانی بھر گیا منٹوں روڈ پر پانی بھرنے سے ڈی ٹی سی کی ایک بس آدھی سے زیادہ ڈوب گئی حالانکہ فائرمحکمے نے بس میں پھنسے ڈروائیور اور کنڈیکٹر کو محفوظ نکال لیا ۔خوش قسمتی تھی کہ بس میں مسافر نہیں تھے ایسے ہی کئی آٹو پھنس گئے ۔ان کے ڈرائیوروں کو محفوظ نکالا گیا ۔اس درمیان منی ٹرک میں پانی بھر جانے سے اس کی ڈرائ...

بھاجپا جانچ ایجنسیوں کابیجااستعمال کر سکتی ہے تو ہم بھی ...!

ایسا دیکھنے کو کم ملتا ہے جب کانگریس سرکار نے جانچ ایجنسیوں کا استعمال اپنے سیاسی حریفوں پر کیا ہو نہیں تو بھاجپاایسا کرتی رہتی ہے آپ اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف سی بی آئی ،آئی بی اور ای ڈی کا استعمال کرتی ہے ۔راجستھان میں بی جے پی کی مرکزی سرکار نے کانگریسی ممبران کو توڑنے اور ڈرانے دھمکانے کے لئے پی ڈی کے چھاپے ڈلوائے جب کہ جوابی کاروائی کرتے ہوئے کانگریس کی اشوک گہلوت سرکار نے راجستھان میں سرکار گرانے کی سازش میں ممبران کی خرید و فروخت سے وابسطہ آیڈیو سامنے آنے کے بعد جمع کو سخت کاروائی کی پانچ بڑے واقعات ہوئے جمعہ کو پہلا پولیس میں آیڈیو کی بات چیت کی بنیا دپر گجیندر سنگھ ،دلال سنجے جین اور کانگریس ممبر اسمبلی بھنور لال شرما پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا ۔گجیندر سنگھ کو ن ہے اس بارے میں صاف نہیں لکھا کانگریس نے دعویٰ کیا کہ آڈیو میں آواز مرکزی وزیر گجندر سنگھ سکھاوت کی ہے جبکہ ان کی طرف سے کہا گیا یہ آواز فرضی ہے ۔کانگریس ممبر اسمبلی وشوندر سنگھ اور بھنور لال شرما کو معطل کر دیا گیا ہے ۔جبکہ تیسرا :دلال سنجے جین کو گرفتار کر لیا گیا ہے چوتھا ایس او جی کی ٹیم ہریانہ کے مانیسر میں ٹھہرے پا...

ایک اور پاکستانی آتنکی انٹرنیشنل دہشت گردقرار!

دنیا کے سامنے پاکستان ایک بار پھر بے نقاب ہوا ،شرمندہ ہوا وہاں پھل پھول رہے دہشت گر د تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سرغنہ نور ولی مسعود کو اقوام متحدہ نے انٹر نیشنل دہشت گرد ڈکیلئیر کر دیا ہے اس بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندی کمیٹی نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا اس میں بتایا گیا ہے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم اور القاعدہ سے جڑی تنظیموں کے لئے پیسہ اکھٹا کرتا رہا ہے وہ دہشت گردانہ حملوں کی سازش رچنے اور حملہ کرنے میں بھی شامل رہا اقوام متحدہ نے پاکستانی شہری پر ہتھیار رکھنے سے لیکر صفر تک پر روک لگا دی ہے اب اس کی پراپرٹی ضبط کی جانی ہے ۔جون 2018میں ٹی ٹی ٹی پی سرغنہ مولانا فضل اللہ کی موت کے بعد مسعود کو تنظیم کی کمان سونپی گئی تھی اس نے پاکستان میں کئی بڑے حملے کرائے اور جس کے چلتے امریکہ نے القاعدہ سے وابسطہ تحریک طالبان پر پابندی لگا دی امریکہ نے اب مولانا فضل اللہ پر پابندی لگائے جانے کا خیر مقدم کیا ہے ۔مسعد نے امریکہ میں بھی دھامکے کی سازش رچی تھی 2011میں پشاور میں واقع امریکی کونسل خانے پر ہوئی اسی نے حملہ کیاتھا مسعود کو پچھلے سال ہی امریکہ عالمی دہشت گرد قرار دے چکا ہے د...

کووڈ19-کے چلتے دیگر امراض پر بے توجہی !

آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ پچھلے تین مہینوں سے کتنے لوگوں کی کووڈ کے علاوہ دیگر اسباب سے موت ہوئی ہے ؟اس کی اہم وجہ ہے کہ مریضوں کو ناتو ڈاکٹر سے مشورہ کرنے اور نا ہی اسپتالوں میں علاج کرانا مشکل ہو رہا ہے ۔کیونکہ سبھی کی توجہ اس منہوس کورونا وائرس پر لگی ہوئی ہے ۔دہلی کے پرائیویٹ اسپتال میں ڈائرکٹر انا کولوجی،ڈاکٹر انل ڈی کروج اور نو سینئر مشیر سرجن ڈاکٹر ارون پرساد نے بتایا کہ پچھلے تین ماہ سے ہماری ہیلتھ سکیورٹی مشینر ی کی پوری توجہ کورونا سے نمٹنے میں لگی ہوئی ہے لیکن بدقسمتی سے اسی چکر میں ہم دیگر امراض خاص کر کینسر کو نظر انداز کرنے میں لگے ہیں پچھلے دو ماہ سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ کورونا کے 15سے 20فیصد انفیکشن کو ہی خاص توجہ دی جارہی ہے اسپتال کورونا متاثرین سے بھرے پڑے ہیں جبکہ غیر کورونا متاثر مریضوں کو نظر اندازی جھیلنی پڑ رہی ہے ۔بڑی تعداد میں کینسر کے مریضوں کا علاج ایک طرح سے رکا پڑا ہے ۔اس سلسلے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک ڈاکٹر کے ہونے کے ناطے ہم کینسر کے مریض کو نظر انداز نہیں کر سکتے ۔کورونا کی صورتحال سنگین ہونے کے باوجود ہم دیگر کوئی بیماری سے متاثر لوگوں کے علاج سے منھ...

مسلسل غلطیوں سے دیش کمزور ہوا ہے !

سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پچھلے کچھ دنوں سے ٹوئٹر وار چھیڑ رکھی ہے انہوں نے کہا کہ 2014سے وزیر اعظم مسلسل بڑی غلطیاں کر رہے ہیں جن سے دیش کمزور ہوا ہے لوگ پریشانی میں آگئے ہیں کانگریس نیتا نے کہا کہ اسے سمجھنے کے لئے آپ کو الگ الگ فریقین کو سمجھنا ہوگا ۔دیش کی حفاظت کسی ایک پوائنٹ پر نہیں ٹکی ہوتی بلکہ یہ کام کئی طاقتوں کے ملنے سے ہوتا ہے ۔اور یہ تال میل سسٹم کا ہوتا ہے ۔دیش کی حفاظت ،خارجی رشتوں سے ہوتی ہے ۔معیشت سے ہوتی ہے اور جنتا کے جذبات سے ہوتی ہے ون س بھی علاقوں میں بھارت کو نقصان ہوا ہے ۔اور مشکل بڑھی ہے ۔راہل گانھی نے خارجہ پالیسی پر کہا ہمارے رشتے دنیا کے کئی ممالک سے اچھے رہے ہیں خاص کر امریکہ سے میں اس حکمت عملی ساجھیداری کہوں گا جو کافی اہم ہے ۔ہمارے رشتے روس سے تھے پی ایم اور بھوٹا ن جیسے دیشوں سے تھے اور یہ سبھی ہمارے ساتھی تھے آج ہمارے خارجی رشتے موقع پرست ہو گئے ہیں امریکہ سے بھی موجودہ رشتے لین دین پر مبنی ہیں ۔روس سے بھی رشتہ بگڑا ہوا ہے یوروپی ممالک سے بھی رشتے مطلب کے رہ گئے ہیں ۔نیپال پہلے ہمارا قربی دوست ہوا کرتا تھا آج وہ بھی ...

چار دور بات چیت :نہیں ہٹ رہا چین وہیں کا وھیں!

مشرکی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی )پر تعطل ختم کرنے کے لئے منگل کے روز بھارت اور چین کے درمیان کور سطح کے کمانڈروں کی 14گھنٹے میٹنگ چلی ذرائع کے مطابق اس میں دونوں ملکوں نے اپنے اپنے فوجیوں کی تعیناتی کم کرنے کے لئے اپنی اپنی شرطیں رکھیں ۔ جہاں بھارت کی طرف سے صاف کہا گیا کہ چین کو پینگ گانگ علاقے میں فیگر ۔8سے پیچھے جانا ہوگا جس پر چین مطفق نظر نہیں آیا یہ میٹنگ منگل کے روز دو مرحلوں میں ہوئی یہ چوتھی کور کمانڈروں کی میٹنگ تھی اور اب تک کی سب سے لمبی مانی گئی ۔فوجیوں کی تعیناتی کم کرنا آسان کاروائی نہیں ہے اس میں دونوں ملکوں کے بیچ بے حد گہری بات چیت ہوئی ہے جس کی وجہ میٹنگ اتنی لمبی چلی ہے اس میٹنگ میں ناردن آرمی کمانڈر اور کور کمانڈر اور آرمی چیف جنرل ایم این نروانے کو بتا یا انہوں نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو میٹنگ کی تفصیل سے آگاہ کیا ۔چائنا گروپ کو بھی دیر شام تک بریف کیا گیا جہاں نئی دلی میں ہائی سطح پر چلی میٹنگ وہیں پیچنگ میں بھی اس پر بات چیت ہوئی میٹنگ میں دونوں ملکوں کی طرف سے شرطوں کو لیکر کس ملک کا کیا موقف رہا۔ اور کس بات پر عام رائے بنی اس پر اعلیٰ سطح پر...

چین نے پی ایم اولی کے کھاتے میں 48کروڑ روپیے جمع کرائے !

نیپا ل کے وزیر اعظم کے پی اولی شرما کے اثاثے میں کافی بھاری اضافہ ہوا ہے بیرونی ملک میں بھی انکے کھاتوں کا پتہ چلا ہے ۔اس کرپشن میں چینی سفیر انکے بڑے مدد گار ہیںیہ چین کی کوئی نئی چال تو نہیں ہے۔وہ نیپال جیسے کمزور معیشت والے ملکوں میں گھس کر اور وہاں کرپٹ نیتاو¿ں کا استعمال کرتا ہے۔یہ بات گلوبل واچ انالسس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکے پیچھے چین کے دو مقصد ہیں پہلا اس دیس میں چینی کمپنیوں کو آگے بڑھانا اور دوسرا اس دیس کی پالیسیوں کو متاثر کرنا اولی کا جنیو ا کے ایک بینک میں بھی کھاتا ہے اور اس میں 5.5ملین ڈالر (48کروڑ) کا سرمایہ جمع کیا ہو اہے اس کے علاوہ انکی بیوی رادھکا کو سالانہ قریب ساڑھے تین کروڑ روپیے کا منافع ملتا ہے اولی کے بے تکے فیصلوں کی وجہ سے نیپال میں سیاسی کشیدگی جاری ہے انکے اپنی پارٹی کے لوگ انہیں عہدہ سے ہٹانا چا ہتے ہیں انکی چین پرستی سے نیپال کی جنتا پریشان ہے ۔ (انل نریندر)

فلم ،ٹی وی شوٹنگ جاری رکھنے کا سوال !

لاک ڈاو¿ن کھلنے کے بعد تمام پرڈوسر وں نے ٹی وی سو ز ک شوٹنگ شروع کردی ہے اب فلم شاز شوٹنگ شروع کرنے کے مونڈ میں ہیں لیکن حال ہی میں اتنے فلم ٹی وی اسٹا رکو کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد لاگ شوٹنگ پر پھر سے غور کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ممبئی میں تو کورونا وائرس کا قہر پہلے سے ہی زیادہ ہے لیکن اب فلمی ستارے بھی اس سے پریشان نظر آرہے ہیں امیتاب بچن،ابھیشیک بچن اور پورے گھر والوں کو کورونا کے اثرات پائے جا چکے ہیں اسی دن انوپم خیر نے بھی ٹیوٹ کرکے بتایا انکے دوست ماں بھائی چاچی اور بھتیجی کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے اور انوپم کھیرکی ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آئی ہے ۔اسکے بعد ریکھا کے بنگلے کے سیکورٹی گارڈ کو بھی کورونا ہو گیا اس کے علاوہ ریکھا نے بھی خود کو کورن ٹائم کرلیا ہے اسے کے بعد ایکٹریس سارا علی خان نے بھی شوشل میڈیا پر خبر دی کی ان کے ڈرائیور کی رپورٹ بھی کورنا پازیٹیو آئی ہے اور ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے حالانکہ سارا علی خان کی نیگیٹو آئی انہوں نے خود کو کورن ٹائم کرلیا ہے اس طرح سے بہت سے فلمی ستاروں کے اسٹاف اور کئی کو کورونا پازیٹیو ہونے سے فلم اور ٹی وی والوں میں کھل بلی مچی ہوئی ہے کئی آر...