آبیل مجھے مار: اروند کیجریوال کا وبال!
عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجریوال نے بدھوارکو جس طرح پٹیالہ ہاؤس میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ گومتی منوچا کی عدالت میں جس طرح کا برتاؤ کیا اس پر ہمیں تو قطعی تعجب نہیں ہے۔ پہلے بتادیں کہ عدالت میں جو کچھ ہوااس سے سبھی باخبر ہیں۔ کیجریوال بدھوار کو ایک ملزم کے طور پر عدالت میں پیش ہوئے۔ بھاجپا کے سابق پردھان نتن گڈکری نے ان پر ہتک عزت کا کیس درج کررکھا ہے۔ گڈکری نے الزام لگایا ہے کہ کیجریوال کی بھارت کے سب سے کرپٹ لوگوں میں نام ہونے اور کیجریوال کے جھوٹے بیانوں سے ان کی ساکھ کو ٹھیس پہنچی ہے۔کیجریوال کے وکیلوں نے اپنے موکل کے ذریعے لگائے گئے الزامات کا نہ تو کوئی جواب دیا اور نہ ہی دلیل میں کوئی ثبوت دئے۔ الٹے مجسٹریٹ سے ضمانت مچلکہ پر اڑ گئے۔ مجسٹریٹ گومتی منوچا کی عدالت میں کیجریوال کی طرف سے سینئر وکیل پرشانت بھوشن و راہل مہرہ نے کہا یہ معاملہ سیاسی ہے اور عام آدمی پارٹی کے اصول کے مطابق ضمانت کے لئے مچلکہ نہیں بھریں گے لیکن اس بات کا حلف نامہ دینے کو تیار ہیں کہ وہ عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ہر تاریخ پر عدالت میں حاضر ہوں گے۔ اس پراختلاف کرتے ہوئے گڈکری کی طرف سے پیش ہوئیں سینئ...