پہلے سے مضبوط لیکن اب بھی چیلنج برقرار
راجیہ سبھا کی 59 سیٹوں پر ہوئے چناؤ نے ایوان بالا راجیہ سبھا کی تصویر کو بہت حد تک بدل دیا ہے۔ نمبروں کے لحاظ سے این ڈی اے نے حالانکہ کانگریس پر بھاری بڑھت بنا لی ہے مگر اس کے باوجود یہ اتحاد اکثریت سے بہت دور ہے۔ اس چناؤ میں بھاجپا کو 14 مزید سیٹیں ہاتھ لگی ہیں جبکہ 245 ممبری راجیہ سبھا میں این ڈی اے کے ممبروں کی تعداد 76 سے برھ کر 92 ہو گئی ہے۔ بھگوا پارٹی راجیہ سبھا میں سب سے بڑی پارٹی کی شکل میں سامنے آئی ہے۔ پارٹی کے ممبران کی تعداد بڑھ کر اب 69 ہوگئی ہے لیکن اکثریت سے پارٹی ابھی کوسوں دور ہے۔ لیکن ایوان بالا میں بھاجپا اب پہلے کے مقابلہ میں بہترپوزیشن میں آگئی ہے۔ پارٹی انا ڈی ایم کے سمیت کچھ دیگر کانگریس پارٹیوں کو صاف کر بل پاس کرانے جیسے کام کاج آسانی سے نپٹا سکے گی۔ اس دوران اس کے لئے کانگریس کو کنارہ کرنا بھی اب پہلے کے مقابلہ میں آسان ہوگیا ہے۔ جمعہ کو ہوئے راجیہ سبھا چناؤ کے بعد بھاجپا کی جھولی میں 28 سیٹیں آئی ہیں۔ اس میں بھاجپا کو11 سیٹوں کا فائدہ ہوا ہے۔ کانگریس نے 10 سیٹوں پر جیت درج کی جبکہ پہلے اس کا ان میں سے14 سیٹوں پر قبضہ تھا۔ اس طرح پارٹی کو 4 سیٹوں کا نقصان...