دلتوں کے نگینہ بنے چندر شیکھر!
نگینہ سیٹ سے ممبر پارلیمنٹ بنے چندر شیکھر دلتوں کے لئے نگینہ بن گئے ہیں کیا؟ لوک سبھا چناو¿ میں دلت لیڈر چندر شیکھر آزاد سے اتر پردیش کے شہر نگینہ (ریزرو) سیٹ پر بھاجپا کے اوم کمار کو ڈیڑھ لاکھ سے بھی زیادہ ووٹ سے ہرا کر جیت حاصل کی ہے ۔اس سیٹ پر بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار سریندر پال سنگھ چوتھے نمبر پر رہے ۔جنہیں محض 13 ہزار ووٹ ملے ۔یہ اہم ہے کیوں کہ سال 2019 میں بسپا امیدوار گریش چندر نے اس سیٹ پر جیت درج کی تھی تب سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے درمیان اتحاد تھا ۔مغربی اترپردیش کے چھتیس سالہ چندر شیکھر کی اس جیت کے کئی معنی ہیں خاص طور پر بہوجن سماج پارٹی کی سیاست کے لئے جو اس چناو¿ میں کھاتا تک نہیں کھول پائی ۔ایک بہن جی کے خیر خواہ کا کہنا تھا کہ مایاوتی قومی س یاست میں آہستہ آہستہ الگ تھلگ ہو رہی ہیں اور چندر شیکھر کی جیت نے انہیں یہ موقع دے دیا کہ پورے بھارت میں اپنی تنظیم مضبوط کریں ۔گوتم نگر کے بادل پور میں مایاوتی کے سیاسی بحران میں یہ سب سے برا دور ہے پارٹی کی کمان سنبھالنے سے لیکر اب تک یہ پہلا موقع ہے جب پارٹی کا ووٹ فیصد درکار نمبر تک نہیں پہونچ سکا ۔پردیش میں ...