دوسرے مرحلہ میں بمپر ووٹنگ سے چونکانے والے نتیجے آسکتے ہیں
اترپردیش اسمبلی چناؤ کے تیسرے مرحلہ میں 12 اضلاع میں 69 سیٹوں پر 19 فروری کو ووٹ پڑیں گے۔اس مرحلہ میں کئی انتہائی اہمیت کے حامل شہر شامل ہیں جیسے فروخ آباد، ہردوئی، قنوج، مین پوری، اٹاوہ، اوریہ، کانپوردیہات، کانپورشہر، اناؤ، لکھنؤ، بارہ بنکی اور سیتا پور ہیں۔ یہاں سنیچر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کل 826 امیدوار میدان میں ہیں۔ سپا ۔بسپا کا گڑھ مانے جانے والے علاقہ ہیں یہاں سال 2012ء میں سپا کو 69 میں سے 55 سیٹیں ملی تھیں۔ لہٰذا اس مرحلہ میں ترکش کے ہرتیر آزمائے جارہے ہیں، ایڑھی چوٹی کا زور لگادیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلہ میں بھاری پولنگ سے سبھی متعلقہ پارٹیاں تھوڑا فکر مند ضرور ہیں۔یوپی اسمبلی چناؤ کے دوسرے مرحلہ میں بدھوار کے روز 65.16 فیصدی ووٹنگ ہوئی تھی۔ یہاں 11 اضلاع کی 67 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ وہیں اتراکھنڈ میں 69 سیٹوں کے لئے تقریباً 70 فیصدی لوگوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ پچھلی بار سے 19فیصد ووٹ بڑھے تو سپا کی سیٹیں 17 سے بڑھ کر 34 ہوگئی تھیں ۔ اس مرتبہ صرف 0.28 فیصد ووٹ بڑھا ہے۔ مغربی یوپی و روہیل کھنڈ کی زیادہ سیٹوں پر بدھوار کو عام طور پر سہ رخی مقابلہ نظر آیا۔ سپا۔...