بیچارے امر سنگھ گئے تھے ضمانت کیلئے ملی جیل
Daily Pratap, India's Oldest Urdu Daily Published On 8th September 2011 انل نریندر سال2008 کے سنسنی خیزووٹ کے بدلے نوٹ معاملے میں منگل کے روز ایک ڈرامائی موڑ آگیا جب راجیہ سبھا ایم پی اور نامور شخصیت امر سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا ۔اسپیشل جج سنگیتا ڈھینگرا سہگل کی عدالت میں سماعت ہوئی تھی۔ صبح میں امر سنگھ نے خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے پیشی سے چھوٹ کی اجازت کی اپیل کی تھی۔ اس پر عدالت نے ان کے وکیل کو ممکنہ کاغذات پیش کرنے کوکہا۔ لیکن دوپہر بعد حیرت انگیز طریقے سے امر سنگھ خود عدالت میں حاضر ہوگئے اور اپنی بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پوری طرح سے اپنی میڈیکل جانچ کی ضرورت ہے لہٰذا انہیں پیشگی ضمانت دے دی جائے۔ لیکن جج سنگیتا ڈھینگرا سہگل نے ان دلیلوں کومسترد کردیا اور 55 سالہ امر سنگھ کو14 دنوں کے لئے جوڈیشیل ریمانڈ میں تہاڑ جیل بھیج دیا۔ گذشتہ25 اگست کو عدالت نے امر سنگھ کے علاوہ بھاجپا کے سابق ایم پی پھگن سنگھ کلستے، مہاویر سنگھ بھگوٹا اور سدھیندر کلکرنی کو سمن جاری کیا تھا۔ فی الحال امریکہ میں ہونے کے سبب کلکرنی عدالت میں نہیں آ پائے۔ عدالت نے پھگن سنگھ کلستے و مہاوی...