Translater
26 اکتوبر 2024
پرینکا گاندھی کو امیدوار بنا کر سادھے تجزیہ !
آخر کار کانگریس پارٹی نے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو وایناڈ لوک سبھا ضمنی چناو¿ میں اپنا امیدوار بنا دیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی بھارت کی چناوی سیاست میں پرینکا کی شروعات ہو گئی ہے ۔پرینکا 23 اکتوبر کو کیرل کے وایناڈ لوک سبھا سیٹ سے اپنا پرچہ داخل کر چکی ہے لیکن پہلی بار وہ اپنے لئے ووٹ مانگ رہی ہیں وہیں راہل گاندھی نے بہن کے لئے چناو¿ پرچار کرتے ہوئے کہا وایناڈ کے اب دو ایم پی ہیں ایک رسمی طور پر اور غیر رسمی یہ سیٹ پہلے ان کے بھائی راہل گاندھی کے پاس تھی انہوں نے دو سیٹوں پر چناو¿ لڑا تھا ۔وایناڈ چھوڑ دی تھی اور رائے بریلی اپنے پاس رکھی ۔اب پارٹی نے ان کی بہن پرینکا گاندھی کو چناوی ڈیبیو کے لئے وایناڈ سیٹ کو چنا ۔راہل نے پرینکا گاندھی کی امیدواری کی حمایت کرتے ہوئے شوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ وایناڈ کے لوگوں کے لئے میرے دل میں خاص مقام ہے اور میں ان کے نمائندے کے طور پر اپنی بہن سے بہتر کسی امیدوار کا تصور نہیں کر سکتا تھا ۔مجھے امیدہے وہ وایناڈ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے دل وجان سے کام کریں گی اور لوک سبھا میں ایک مضبوط آواز بن کر ابھریں گی ۔پرینکا گاندھی کامیاب ہوتی ہیں تو گاندھی پریوار کے موجودہ تینوں افراد ایم پی ہو جائیں گے ۔راہل گاندھی لوک سبھا کے ممبر ہیں ان کی ماں سونیا گاندھی راجیہ سبھا میں ہیں۔بھارتیہ جنتاپارٹی نے وایناڈ لوک سبھا ضمنی چناو¿ کے لئے پرینکا گاندھی واڈرا کے خلاف نویہ ہریدار کو چناو¿ میدان میںاتارا ہے ۔وہ نویہ کئی بار کارپوریٹر اور کیرل مہیلا مورچہ کی جنرل سکریٹری بھی ہیں ۔نویہ ہریداس نے اتوار کو کہا کہ گاندھی پریوار اس چناوی حلقہ کو محض ایک متبادل یا باری باری سیٹ کی شکل میں دیکھتی رہتی ہے اور لڑتی ہے اور اس علاقہ کے لوگوں کو اب یہ بات سمجھ میں آگئی ہے ۔کوجی کوڈ نگم میں دوبار کونسلر رہیں ہریداس نے کہا وایناڈ کے ووٹر ایک ایسا لیڈر چاہتے ہیں جو ان کے لئے کھڑا ہو اور ان کے مسائل کا خیال رکھے ۔انہوں نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ جہاں تک پورے دیش کا سوال ہے تو پرینکا گاندھی واڈر ا کوئی نیا چہرہ نہیں ہیں ۔لیکن وایناڈ کے لئے وہ نہیں ہیں ۔انہوںنے الزام لگایا کہ پرینگا گاندھی کے پریوار کے نمائندے کی شکل میں آرہی ہیں جو پارلیمنٹ میں وایناڈ کے مسائل کو اٹھانے میں ناکام رہا ہے ۔کانگریس پارٹی نے بہت سوچ سمجھ کر پرینکا گاندھی کو چناو¿ میدان میںاتارا ہے اس کے ذریعے پارٹی نے قومی سیاست کے ساتھ کیرل کی سیاست کو آزمانے کی کوشش کی ہے ۔کیرل میں سال 2026 میں اسمبلی چناو¿ ہیں ۔پارٹی کے اندر لمبے عرصے سے یہ مانگ اٹھتی رہی ہے کہ پرینکا کو چناو¿ میدان میں اترنا چاہیے لیکن کانگریس اسے ٹالتی رہی ۔آخر کار پرینکا کو امیدوار بنا کر یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ کانگریس نے وایناڈ کے ساتھ کوئی دھوکہ نہیں کیا ہے ۔راہل گاندھی نے اگر رائے بریلی کو چناہے تو وہ اپنی بہن کو وایناڈ بھیجا ہے ۔کیوں کہ ساو¿تھ انڈیا میں کرناٹک کے علاوہ پارٹی کی پوزیشن کہیں بھی بہت مضبوط نہیں ہے ۔پرینکا گاندھی کے چناو¿ لڑنے سے یہ پیغام جائے گا کہ کانگریس ستھ کو لے کر سنجیدہ ہے ۔لوک سبھا چناو¿ میں پارتی کیرل کی 20 میں سے 14 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی تھی ۔پارٹی کو امید ہے پرینکا گاندھی کا اثر پارلیمنٹ اور اسمبلی چناو¿ پر بھی دکھائی دے گا ۔اس کے ساتھ پرینکا گاندھی کے ذریعے پارٹی نے نارتھ ساو¿تھ دونوں میں ہی اپنا بیلنس بنایا ہے ۔پرینکا اگر جیت کر آتی ہیں تو لوک سبھا میں مضبوطی سے اپنی بات ہندی میں رکھنے والی مقرر بنیں گی ۔
(انل نریندر)
تین دن کے اندر حکومت بنانی ہوگی !
مہاراشٹر اسمبلی کی تاریخ بڑی دلچسپ ہے اگر کسی پارٹی یا اتحاد کو اکثریت نہیں ملی یا کوئی اختلاف ہو گیا تو صدر راج کی نوبت آجائے گی ۔دراصل 20 نومبر کو پولنگ ہوگی اور 23 نومبر کو نتیجہ آئے گا اس کے 72 گھنٹے کے اندر نئی سرکار کو حلف لینا پڑے گا ۔کیوں کہ مہاراشٹر اسمبلی کی میعاد 26 نومبر کو ختم ہو رہی ہے ۔نئی سرکار اس سے پہلے بننا آئینی مجبوری ہے ۔دراصل نتیجے 23 کو دیر شام تک آئیں گے اور پھر کامیاب ممبران اسمبلی کو الیکشن کمیشن سرٹیفکیٹ دے گا ۔اکثریت والی پارٹی یا اتحاد 24 تاریخ کو گورنر کے پاس جاکر سرکار بنانے کا دعویٰ کرے گی ۔گورنر ضروری شرائط کا جائزہ لینے کے بعد سرکار بنانے کے لئے دعویدار کوبلائیں گے اور پھر حلف برداری ہوگی ۔اور سرکار بنے گی ۔بڑا سوال یہ ہے کہ اگر کسی پارٹی کو اکثریت نہیں ملی تو گورنر سب سے بڑی پارٹی یا اتحاد کو سرکار بنانے کی دعوت دے سکتے ہیں ۔حالانکہ یہ دعوت نامہ پانے والے پر منحصر ہے کہ وہ سرکار بنائے یا نہیں ۔مان لیں کسی اتحاد کو درکار نمبر نہیں ملے ہیں لیکن اتحادی پارٹیوں میں ٹکراو¿ ہو جائے تو سرکار بنانے کا راستہ مشکل ہو جائے گا ایسے میں صدر راج کا نفاذ ہی متبادل بچے گا ۔اور اس کا فیصلہ فوراً لینا پڑے گا ۔اگر کسی پارٹی یا اتحاد کو واضح اکثریت ملی تو اسے 24 تاریخ کو گورنر سے ملنے کا وقت لینا ہوگا ۔راج بھون کو فوراً ملنے کا وقت دینا ہوگا ۔اس میں تاخیر ہوسکتی ہے ۔ایسے میں یہ اتحاد یا پارٹی اسمبلی پارٹی کے نیتا کو 25 نومبر تک سرکار بنانے کے لئے گورنر کو بلانا پڑے گا ۔26 نومبر کو حلف برداری کرنی ہوگی۔مہاراشٹر ایک بہت بڑی ریاست ہے اور دور دراز علاقوں سے کامیاب ممبر اسمبلی کو بھی وقت پر پہنچنا ہوگا ۔جو کام آسان نہیں ہوگا ۔شیو سینا (ادھو ٹھاکرے کے نیتا سنجے راوت نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کے ذریعے مہاراشٹر میں نئی سرکار کی تشکیل کے لئے صرف 48 گھنٹے کا وقت مقرر کیا جانا بھاجپا کی چال ہے تاکہ یہ یقینی کیا جاسکے کہ مہا وکاس اگھاڑی سرکار بنانے کا دعویٰ کرنے میں لاچار ہو جائے اور راجیہ سبھا ایم پی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت میں الزام لگایا کہ امت شاہ کے ساتھ بھاجپا نے یہ اعتراف کر لیا ہے کہ پارٹی مہاراشٹر میں چناو¿ نہیں جیت پائے گی ۔ایسا لگتا ہے مہاوکاس اگھاڑی کو سرکار بنانے کے بارے میں غور کرنے اور فیصلہ لینے کے لئے وقت محدود کرنے کی حکمت عملی ہے ۔اگر این وی اے کی اتحادی دعویٰ کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو گورنر چھ ماہ کے لئے صدر راج کی سفارش کریں گے ۔انہون نے کہا ووٹون کی گنتی 23 نومبرکو ہوگی ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ایم وی اے کی اتحادی پارٹیاں شیو سینا (کانگریس ،این سی پی (پوار) اور دیگر چھوٹی پارٹیوں کے پاس سرکار بنانے کے لئے صرف 48 گھنٹے کا وقت ہوگا ۔یہ صحیح نہیں ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کا یہ قدم بھاجپا کے ترجمان کے برابر ہے ۔چناو¿ کمیشن ای وی ایم کی حمایت کرتا ہے لیکن ہریانہ چناو¿ میں ان مشینوں کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کے بارے میں کہتے ہیں تو یہ خاموشی اختیار کر لیتی ہے ۔چناو¿ کمیشن نے لوک سبھا چناو¿ کے دوران ان کا بیجا استعمال کی شکایتوں پر کوئی کاروائی نہیں کی تھی ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندھے نے تقریباً 200 اسمبلی حلقوں میں 15 کروڑ روپے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ سرکاری پیسہ ہے ۔
(انل نریندر)
24 اکتوبر 2024
حزب اللہ کے ڈرون نے نیتن یاہو کے گھر پر کیا حملہ!
اسرائیل میں سنیچر کو وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ ہوا ۔یہ تصور سے باہر تھا ۔اب تک کسی کی اتنی جرت نہیں تھی کہ اسرائیل کے وزیراعظم کے گھر پر سیدھا حملہ کرے لیکن حزب اللہ نے یہ کر دکھا دیا ۔اسرائیلی وزیراعظم کے آفس نے بتایا کہ یہ ڈرون حملہ نیتن یاہو کے بحر ہند کے سرحدی شہر میں واقع مکان پر ہوا تھا ۔اس سے پہلے لبنان سے بڑی تعدا د میں راکٹ اور ڈرون اسرائیل پر داغے گئے تھے ۔اس میں سے زیادہ تر اسرائیلی ایئر ڈیفنس نے آسمان پر ہی تباہ کردیا لیکن نتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنانے والے ڈرون کو تباہ کرنے سے سسٹم چوک گیا ۔اس چوک نے اسرائیلی سیکورٹی مشینری کی تشویش بڑھا دی ہے ۔حزب اللہ نے صاف اشارہ دے دیا ہے کہ اب وہ اسرائیل کے کسی بھی کونے پر حملہ کر سکتا ہے ۔اس سے پہلے ستمبر میں یمن سے حوثی باغیوں کے ذریعے دی گئی بیلسٹک میزائل 2000 کلو میٹر سے زیادہ کی دور ی طے کرکے بین برج ایئر پورٹ کے پاس تک آگئی تھی ۔یہ تقریباً وہی وقت تھا جب وزیراعظم نیتن یاہو کا جہاز اترنے والاتھا ۔اس میزائل کو ایئر ڈیفنس نے تباہ کرنے دعویٰ کیا تھا ۔بنیامن نیتن یاہو نے اپنے گھر پر ہوئے حملے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے میرے قتل کی کوشش کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے ۔ان کے دفتر نے ایک بیان میں بتایا کہ جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت وزیراعظم اور ان کی اہلیہ وہاں پر موجود نہیں تھے ۔اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔نیتن یاہو نے اپنے گھر چھوڑ ے گئے ڈرون کو لے کر کہا کہ ایران کی کراکسی حزب اللہ کا میرے اور میری بیوی کی جان لینے کی کوشش کرنا بہت بڑی غلطی ہے انہوں نے شوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ لکھا یہ مجھے یا اسرائیل کو ہمارے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لئے اپنے دشمنوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے سے نہیں رکے گا ۔میں ایران اور اس کے کراکسی سے کہنا چاہتا ہوں جو میرے یا ہمارے لوگوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔ہم دہشت گردوں کو ختم کرنا جاری رکھیں گے ۔ہم نے اپنے یرغمالوں کو غزہ سے واپس گھر لے کر آئیں گے ۔نیتن یاہو نے کہا ہم نے قاتل یحیٰ سنگوار کو مار دیا ہے اسی درمیان ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنئی نے کہا کہ سنوار سے پہلے فلسطین کے کئی نیتاو¿ں کے مارے جانے کے بعد بھی حماس اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔حماس زندہ اور زندہ رہے گا ۔نیتن یاہو کے ذاتی گھر کے پاس حملے کے بعد غزہ اور لبنان دونوں مورچوں پر لڑائی تیز کر دی ہے ۔ادھر امریکہ اور ان لیگ دستاویزوں کی جانچ کررہا ہے جس میں تجزیہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کا پلان بنا رہا ہے ۔ایک امریکی افسر نے بتایا کہ جائز دستاویز لگ رہے ہیں ۔امریکی خفیہ ایجنسی اور قومی سیکورٹی ایجنسی کے حوالے سے نشان زد سکریٹ دستاویزوں سے اشارہ ملتا ہے کہ اسرائیل ایران کے حملے کے جواب میں فوجی حملے کرنے کے لئے فوجی سازوسامان شفٹ کررہا ہے ۔
(انل نریندر)
جہازوں میں بم کی دھمکیوں سے کھلبلی!
انڈین ایئر لائنس کو نشانہ بنانے والی دھمکیوں میں غیر متوقع اضافہ سے دیش بھر میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔جہازوں کے روٹ بدلے گئے ہیں ۔کل ملا کر ایک وسیع رکاوٹ کھڑی ہورہی ہے ۔پچھلے ہفتے شوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو میں مسافروں کو گرم کپڑے پہنے ایئر انڈیا کی جہاز کی سی ڈی سے کنیڈاکے ایک خوبصورت شہرت اکیلوریٹ کی ٹھنڈی ہوا میں اڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔ممبئی سے شکاگو جارہے اس بوئنگ 777 میں 211 مسافر سوار تھے ۔بم کی دھمکی ملنے کی وجہ سے 15 اکتوبر کی صبح اس جہاز کا راستہ بدل دیا گیا تھا ۔کچھ گھنٹوں بعد ایئر فورس کے ایک جہاز میں پھنسے مسافر کو شکاگو پہنچا کر ان کی مصیبت دور کی ۔یہ دھمکی جھوٹی نکلی ۔اب تک بھارت کی ایئر لائنس کو نشانہ بنانے والی ایسی ہی کئی فرضی واقعات میں سے تھی ایک۔صرف پچھلے ہفتے ہی کم سے کم 30 ایسی دھمکیاں ملی تھیں جس کی وجہ سے جہازوں کے روٹ بدلنے پڑے تھے۔فلائٹ کینسل ہوئی یا پھر کافی دیر بعد اڑان بھری گئی ۔ا س سال جون میں ایک ہی دن میں 41 ہوائی اڈوں کو ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی جھوٹی دھمکیاں ملی تھیں۔وزارت شہری جہازر انی منتری رام موہن کا کہنا ہے کہ میں انڈین ایئر لائنس کو نشانہ بنانے والی حالیہ واردارت سے بہت فکر مند ہوں ۔اس سے گھریلو اور بین الاقوامی اڑانیں متاثر ہو رہی ہیں ۔اس طرح کی شرارت اور غیر قانونی حرکتیں کافی تشویش کا باعث ہیں ۔ایئر انڈیا ، وستارہ ،اقصیٰ ایئر ،اسپائس جیٹ ،اسٹارایئر لائن اور دیگر کمپنیوں کے جہازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ۔پروازوں کو شوشل میڈیا کے ذریعے بم کی دھمکیاں دی گئیں ۔ایک جہاز کے شوشل میڈیا نوٹ میں ملا ہے ۔بھارت دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھتی جہازی سفر مارکیٹ ہے ۔یہاں ایسی افواہیں بھار ی نقصان پہنچاتی ہیں ۔وزارت جہاز رانی کے مطابق پچھلے سال بھارت میں 15 کروڑ سے زیادہ مسافروں نے گھریلو اڑان بھری ۔دیش میں 33 بین الاقوامی ہوائی اڈوں سمیت 150 سے زیادہ ہوائی اڈوں سے روز 3 ہزار پروازیں اڑتی اور لینڈ ہوتی ہیں ۔یا اڑان بھرتی ہیں ۔پچھلے ہفتہ میں جھوٹی افواہیں انتہا کو پہنچ گئیں ۔اس دوران بھارت کی ایئر لائن پر 14 اکتوبر کو ایک دن کے ریکارڈ 4,84,263مسافر سوا رہے ۔بھارت میں 700 سے بھی کم کمرشیل مسافر جہاز ہیں ۔جہازی کمپنیوں کو مل رہی دھمکیوں کو لے کر سیکورٹی ایجنسیوں کی بے چینی بڑھ گئی ہے ۔وزارت داخلہ نے وزارت جہاز رانی سے رپورٹ مانگی ہے ۔سنیچر کی شام کو سول ایوییشن سیکورٹی نے جہازی کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات کی جس میں دھمکیوں کے پیش نظر مسافروں کو ہونے والی پریشانی اور مالی نقصان پر بھی غور وخوض ہوا ۔ذرائع نے بتایا کہ ان دھمکیوں کی وجہ سے ہوئی افرا تفری کے چلتے قریب 80 کروڑ روپے کا نقصا ن ہوا ہے ۔شوشل میڈیا پر گمنام اکاو¿نٹس سے بم کی دھمکیوں نے ڈرامائی طور پر اضافہ کے سبب جرائم پیشہ کی پہچان کرنے کی کوشش مشکل ہو گئی ہے ۔خاص کر تب جب ای میل سیدھے ایئر لائنس کو بھیجے جارہے ہیں ۔ا ن دھمکیوں کا مقصد صاف نہیں ہے اور یہ بھی نہیں معلوم کہ ان کے پیچھے کوئی ایک شخص ہے یا کوئی گروپ ہے ۔پچھلے ہفتے اس طرح کی دھمکیاں دینے کے لئے شوشل میڈیا اکاو¿نٹس بنانے کے الزام میں ایک سترہ سالہ لڑکے کو گرفتار کیا گیا تھا ۔یہ صاف نہیں کہ اس نے ایسا کیوں کیا لیکن مانا جارہا ہے کہ اس نے اڑانوں کو ہی نشانہ بنایا ہے ۔
(انل نریندر)
22 اکتوبر 2024
یوکرینی عورتوں نے مار گرایا روسی ڈرون!
یوکرین کا ایک شہر بوچہ ہے یہاں اندھیرا ہوتے ہی روس کے حملہ آور ڈرون کا آنا شروع ہو جاتا ہے لیکن ٹھیک اسی وقت کچھ بے خود عورتیں میدان میں اتر جاتی ہیں ۔بات ہو رہی ہے یوکرین کی ائیر ڈیفنس کی یونٹ کی اس میں زیادہ تر عورتیں شامل ہیں یہ خود کو ویجز آف بوچہ کہتی ہیں ۔یہ ائیر ڈیفنس یونٹ کی والنٹئرہیں کیوں کے یوکرین میں مردوں سے زیادہ عورتیں ہیں اور جنگ میں ان کو موچہ پر بھیجا جا رہا ہے ایسے میں عورتیں یوکرین کے آسمان کی حفاظت کے لئے آگے آ رہی ہیں ۔یوکرین کے فوجی اکثر روس کے ان ڈرون پر نگہ رکھتے ہیں جنہیں ان کے میزائل حملوں سے پہلے ایک ساتھ لہر کے طور پر بھیجا جاتا ہے تاکہ یوکرین کے فوجیوں کی بڑی حفاظتی بیرئیر پر حاوی ہوا جا سکے کئی لوگ کہتے ہیں یہ طریقہ ہے اس بروسہ کا اور بہادری سے آگے بڑھنے کا جو اس وقت محسوس ہوا تھا جب روسی فوج نے وسیع پیمانے پر حملہ کر بوچہ پر قبضہ کر لیا تھا یہ ان دنوں کی ڈراونی کہانیاں ہےں جن میں قتل عزیت ،اغواہ جیسی واردات شامل ہیں ۔یہ تب باہر آنا شروع ہوئی جب مارچ 2022 میں یوکرینی فوج نے اس علاقہ کو آزاد کروا لیا گرمیوں میں ڈرون بسٹر کے طور پر جڑی تھیں۔51 سالہ ایک عورت والیکری نے بتایا میرا وزن 100کلو ہے میں دوڑ نہیں سکتی مجھے لگا تھا کے وہ مجھے پیکنگ کا کام سونپیں گے مگر انہوںنے ڈرون بسٹر ٹیم میں لے لیا ولیتھنا کہتی ہے کے میں یہ کام کر سکتی ہوں لیکن ہم عورتیں بھاری سے بھاری چیز اٹھا سکتی ہیں ۔میں بسٹر یونٹ میں اپنے اڈے سے جنگل کی طرف بھاگتی ہوں اور ہم اندھیرے میں ان کے پکپ ٹرک کے پیچھے چلتے ہیں جو میدان کے بیچ سے آگے چل رہا ہے اس ٹیم میں صرف ایک مرد ہے جنہیں ان میں کولنٹ کے طور پر ہاتھ سے بوتل بند پانی ڈالنا پڑتا ہے لیکن بابا آدم کے زمانے کے ان ہتھیاروں کی دیکھ بھال کافی اچھی ہے ان عورتوں نے بتایا کے انہوںنے ان ہتھیاروں سے اب تک 3 ڈرون مار گرائے ہیں یوکیرنی خاتون ویلتنا بتاتی ہیں کے میرا کام ڈرون کی آواز غور سے سننے کا ہے یہ پریشان کرنے والا کام ہے اس لئے ہمیں ہرپل ہلکی سی آواز سننے کے لئے چوکس رہنا پڑتا ہے ۔یہ معلوم نہیں کے والنٹئریونٹ میں کتنی عورتیں ہیں۔اگر جیسے ہی رات ہوتی ہے تو روس کے بموں سے بھرے ڈرون آتے ہیں تو یہ یونٹ بڑے قصبوں اور گھروں کے اوپر کھڑے ہوکر ایک ڈھال بنانے میں مدد کرتی ہیں ان عورتوں نے اپنی تعیناتی والی جگہ سے اپنے ٹیبلیٹ پر 2 ڈرون ٹریک کئے یہ دونوں پڑوسی علاقے کے اوپر گھوم رہے تھے شروع میں تو عورتوں کو فوج اور سیکورٹی فورس میں شامل کرنے کی بات کو مذاق سمجھاجاتا تھا ۔عورتوں پر بھروسہ کم تھا لیکن اب یہ نظریہ بدل گیا عورتیں پورا ہفتہ ملیٹری ٹریننگ میں گزارتی ہیں عورتوں کا عزم اور فوکس صاف ہے وہ اپنی ذاتی اور ملک کی سلامتی کے لئے ایسا کر رہی ہیں ۔ویلتنا آگے کہتی ہیں مجھے دیش پیارا ہے مجھے اور بچوں پر زیادتی یاد ہے وی گہری سانس لیکر کہتی ہیں ہم سب بھاگ رہے تھے تو بکھری لاشیں یاد آ رہی تھیں۔
(انل نریندر)
وکاس یادو کون ہے جن پر لگے قتل کے الزام!
امریکہ کے وزارت قانون نے 17 اکتوبر کو ہندوستانی شہری وکاس یادو کے خلاف بھاڑے کے قاتل اور منی لاڈرنگ کا معاملہ درج کرنے کا اعلان کیا تھا ۔یہ معاملہ 2023 میں نیویارک شہر میں امریکی شہری اور سکھ علیحدگی پسند ،دہشت گرد لیڈر گرو پنت سنگھ پنو ں کے قتل کی ناکام سازش سے جڑا ہے ۔امریکی حکام کا کہنا ہے کے پنوں کے قتل کی سازش میں وکاس یادو کا اہل رال تھا ۔جہاں امریکی وزارت قانون نے یادو کو حکومت ہند کا ملازم بتایا ہے وہیں بھارت کہہ چکا ہے کے وکاس یادو اب بھارت سرکار کا ملازم نہیں ہے ۔امریکہ نے وکاس یادو اور نکھل گپتا پر کرایہ پر قاتل کی سازش کا الزام لگایا ہے ۔نکھل گپتا کےلئے وہاں کے قانون کے مطابق زیادہ سے زیادہ 10 سال کی جیل کی سزا کی سہولت ہے ۔ساتھ ہی دونوں ملزمان پر بھاڑے پر قتل کی سازش رچنے کا بھی الزام ہے امریکی حکام نے حکومت ہند کے اس سابق افسر پر وزیراعظم نریندر مودی کے سرکاری دورے کے آس پاس یہ الزام لگایا ہے ۔فیڈرل منتضمین نے نیویارک کی ایک امریکی عدالت میں دائر مقدمہ میں دعویٰ کیا کے وکاس یادو کبینٹ سیکریٹریٹ کا حصہ ہے ۔امریکی وزارت قانون نے کہا کے وکاس یادو نے اپنے عہدے کو سینئر فیلڈ افسر بتایا ہے جہاں ان کی ذمہ داریاں سیکورٹی انتظام اور خفیہ انتظام ہے ۔حکومت ہند نے امریکہ کی زمین پر کسی امریکی شہری کے قتل کی ایسی کسی بھی سازش میں اپنی شمولیت سے انکار کیا ہے ۔امریکی الزامات کے بعد بھارت نے معاملہ کے جانچ کے لئے ایک عالیٰ جانچ کمیٹی بنائی تھی۔امریکہ نے اس معاملے میں بھارت کے تعاون پر تسلی جتائی ہے ۔عدالت میں دوسری جارچ شیٹ کے مسئلہ پر فیڈرل جانچ ایجنسی (ایف بی آئی)وزارت قانون اور وزارت خارجہ کے امریکی ایک ایجنسی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کے لئے یہاں ہندوستانی جانچ کمیٹی کے آنے کے 48 گھنٹے کے اندر یہ مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔اس پورے معاملے میں بھارت امریکہ کے رشتوں پر کیا اثر ہوگا؟واقف کار کہتے ہیں مجھے نہیں لگتا کے اس معاملے میں کوئی سیدھا اثر پڑےگا دونوں دیش جانتے ہیں ان واقعات سے زیادہ معائنے رکھتا ہے ان کے درمیان کا بڑا رشتہ امریکی اچھی طرح جانتے ہیں کے وہ سرداری کے اصولوں کا استعمال کرکے دہشت گردوں ،شدت پسندوں اور علیحدگی پسندوں کو سرپرستی دے رہا ہے ۔اس پر آواز اٹھانی ہوگی ایسا نہیں ہے کے آپ (امریکہ )ایک بڑی طاقت ہےں تو آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں اور ان ملکوں کی بے چےنی کا خیال نہیں رکھے گے جو آپکے دوست یا حکمت عملی پارٹنر ہیں ۔ہمارے پاس جوا ب دینے کی صلاحیت ہے اگر قاتل ہماری حکمت عملی ،ہماری سلامتی تشویشات کا خیال نہیں رکھ سکتے ہیں تو ہمیں خود ان کا خیال رکھنا چاہئے ۔لیکن یہ بھارت کی پالیسی نہیں ہے ۔امریکہ جیسے دیش صرف شک کی بنیاد پر دیشوں پر بم گراتے ہیں اور انہیں تباہ کر دیتے ہیں اور پھر آپ امید کرتے ہیں کے دوسرے اپنی حفاظت کے لئے کچھ نہیں کریں گے اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر تماشہ دیکھتے رہیں گے تو یہ آپ کی بھول ہے ۔بھارت امریکہ نے مل کر اس مسئلے کا حل نکالنا ہوگا ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...