منی پور میں این ڈی اے ممبران اسمبلی کا الٹی میٹم !
منی پور میں بگڑے حالات کے درمیان حکمراں این ڈی اے سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی نے اپنی سرکار کو ہی الٹی میٹم دے دیا ہے ۔منی پور تشدد کی آگ میں اب وزیراعلیٰ این بیرن سنگھ کی قیادت والی بھاجپا سرکار بھی جھلستی نظر آرہی ہے ۔بھاجپا سرکار پر سنکٹ کم ہوتا نظر نہیں آرہا ہے ۔وزیراعلیٰ کی کرسی خطرے میں آرہی ہے ۔ریاست کی صورتحال کا تجزیہ کرنے کے لئے وزیراعلیٰ بیرن سنگھ کی سربراہی میں بلائی گئی اہم میٹنگ میں 37 میں سے 19 ممبر اسمبلی بی جے پی شامل نہیں ہوئے ،میتئی سماج سے آنے والے ایک کابینہ وزیر بھی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے ۔ممبران اسمبلی نے ایک اہم میٹنگ کرکے پرستاو¿ پاش کیا اس میں جری بام ضلع میں تین عورتوں اور تین بچوں کے قتل کے ذمہ دار کوکی علیحدگی پسندوں کے خلاف اجتماعی کاروائی کی اپیل کی گئی ہے ۔اگر ان تجاویز پر عمل نہیں کیا گیا تو این ڈی اے کے سبھی ممبران اسمبلی منی پور کے لوگوں کے مشورے کے بعد آگے کی کاروائی کریں گے ۔منی پور تشدد کا دور رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اب تو پہلی بار وزراءایم ایل اے گروپوں کے گھروں پر بھی حملے ہوئے ہیں ۔امپھال مغرب میں بھیڑ نے ایک بھاجپا ممبر اسمبلی کا گھر...