پہلے چوری پھر سینا زوری
فرضی مسٹرول تیار کر گوتم بدھ نگر ہوم گارڈوں کی تنخواہ میں ہوئے لاکھوں کے گھوٹالے سامنے آئے ہیں ۔ایس ایس پی ویبھو کرشن اسی سا ل جولائی میں ایک ہوم گارڈ نے جعلسازی کر ہوم گارڈوں کی ڈیوٹی کا فرضی مسٹرول تیار کر لاکھوں کی ادائیگی کی شکایت کی تھی ،ایس ایس پی کی ہدایت پر ایس پی سٹی ،ونت جسوال نے ایف آئی آر درج کی تھی صرف مئی جون کی شہر کی سات کوتوالی کی ہوئی جانچ میں وسیع پیمانے پر ڈیوٹی کے مسٹرول میں گڑبڑیاں ملیں تھیں سات لاکھ سے زیادہ فرضی ادائیگی کا معاملہ پکڑا گیا تھا فرضی مسٹرول تیار کر کے ادائیگی میں قریب پچاس فیصدی سے زیادہ فرضی ڈیوٹی پکڑی گئی تھیں ۔فرضی مسٹرول بنانے میں فرضی مہروں کا استعمال بھی سامنے آیا تھا ،جس کے بعد ایس ایس پی نے اسے سارے معاملے کی شکایت ایڈمنسٹریشن سے کی تھی جس نے معاملے کی جانچ کے لئے کمیٹی بنائی تھی اس کمیٹی نے جانچ میں پایا کہ سورج پور میں واقع ہوم گارڈ کمانڈیٹ دفتر میں پیر کی رات مشتبہ حالت میں آگ لگ گئی اور آگ میں گھوٹالے سے متعلق فائلیں جل کر راکھ ہو گئیں لیکن ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ سازش کے تحت ثبوت مٹانے کے لئے یہ آگ لگائی گئی ہے ۔محکمہ فائر کو آگ ...