جانبازکو آخری سیلوٹ !
تامل ناڈو کے کنور علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثہ نہ صرف حیران کن بلکہ سنگین تشویش کا موضوع بھی ہے اس ہیلی کاپٹر میں سی ڈی ایس جنرل وپن راوت ، و ان کی اہلیہ و ان کی سیکورٹی میں طعینات دیگر افسر سفر کرر ہے تھے ۔ پالیٹ ٹیم سمیت کچھ چودہ لوگ ان کے اس میں سوار تھے جنرل راوت کنوڑ کی ڈیفنس اکیڈمی میں لکچر دینے جا رہے تھے دہلی سے سلور تک ایئر فورس کے جہاز سے گئے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر نے ولینٹن اکیڈمی کے لئے اڑان بھری تھی ۔ بیچ راستے میں ہیلی کاپٹر پر اصرار ڈھنگ سے تباہ ہو گیا خراب موسم اس کی وجہ بتائی جا رہی ہے لیکن اس کے اصل اسباب کا تبھی پتہ چلے گا اگر منصفانہ طور سے جانچ ہو ۔ فطری طور پر سوال اٹھ رہے ہیں کہ ایم آئی سریز کا انتہائی جدید ہیلی کاپٹر آخر حادثے کا شکار کیسے ہو گیا سینا کے اس فوج ہیلی کاپٹر کو بہت بھروسے مند مانتی ہے اس میں ایک نہیں دو انجن ہو تے ہیں نا گزیں حالات میں ایک انجن میں خرابی آنے کے بعد دوسرا انجن خود بخود کام کرنا شروع کر دیتا ہے اس طرح سے اس کے حادثے کا شکار ہونے کا امکان کم رہتا ہے اس کے علاوہ اس میں جدیدترین سازو سامان لگے ہیں جن کے ذریعے بہت ساری اطلاعات ایک دم دی جا...