یہ پہلا چناؤ ہے جس میں سونیاگاندھی نہیں آئیں
پانچ دہائی تک گاندھی خاندان کا مضبوط گڑھ رہے رائے بریلی میں سپا اتحاد کے باوجود کانگریس کو بھاجپا اور بسپا کی چنوتی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 2 سیٹوں پر کانگریس اور سپا کے بیچ دوستانہ مقابلہ بھی ہے۔ لمبے عرصے کے بعد یہ پہلا چناؤ ہے جس میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کوئی چناوی ریلی نہیں کی ہے۔ ایک وقت تھا جب مرکز اور صوبے میں کانگریس کی حکومت ہوا کرتی تھی تو رائے بریلی کے کانگریسیوں کا جلوہ رہتا تھا۔وقت کے ساتھ لوگوں میں پارٹی کے تئیں وفاداری کا جذبہ بھی ختم ہوگیا۔ گاندھی پریوار کا یہ قلعہ اب مضبوط نہیں رہا یا یوں کہیں کہ کھسکنے لگا ہے۔لوک سبھا چناؤ میں تو ٹھیک ہے لیکن اسمبلی انتخابات میں گاندھی پریوار اور جنتا کے درمیان رشتے کا بندھن کمزور ہوگیا ہے۔ سونیا مجبوری کے چلتے اس مرتبہ رائے بریلی امیٹھی نہیں جا سکیں۔ انہوں نے رائے بریلی اور امیٹھی پارلیمانی حلقے کے رائے دہندگان کو خط بھیج کر ووٹ اور حمایت مانگی ہے۔ 1999ء میں امیٹھی سے ایم پی چنے جانے کے بعد یہ پہلا موقعہ ہے کہ جب سونیا گاندھی رائے بریلی میں کسی چناؤ ریلی میں نہیں آئیں۔ 2004ء میں وہ خود رائے بریلی سے ایم پی چنی گئی تھیں۔ 2006ء ...