کیا شاہ رخ خاں غدار ہے؟
ایسا کہنا کچھ بی جے پی کے لیڈروں کا ہے کیوں کہ شاہ رخ خاں کی آئی پی ایل ٹیم کولکاتہ نائیٹ رائیڈر ٹیم میں بنگلہ دیش کے تیز گیندباز مستفیظ الرحمان کو اپنی ٹیم کے لئے خرید لیا ہے ۔مستفیظ الرحمان کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل 2026 کے لئے نو کروڑ سے زیادہ میں خریدا تھا ۔بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خاں اس ٹیم کے مالکان میں سے ایک ہیں ۔اب خبر آئی ہے کہ بی سی سی آئی نے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کو بنگلہ دیش کے تیز گیندباز رحمان کو ٹیم سے ریلیز کرنے کے لئے کہا ہے ۔بی سی سی آئی کے سکریٹری دیو جیت سیکیا نے اے این آئی کو بتایا کہ یہ فیصلہ حالیہ واقعات کو دیکھتے ہوئے لیا گیا ہے ۔بورڈ نے کے کے آر کو رحما کے بدلے کسی دوسرے کھلاڑی کو رکھنے کی اجازت دے گا ۔اس سے پہلے بھارت کے ساؤتھ کٹر پسند تنظیم اور کچھ بی جے پی لیڈروں نے مستفیظ الرحمان کو ٹیم میں شامل کرنے پر شاہ رخ خاں پر جم کر نکتہ چینی کی تھی ۔رام بھدر چاریہ نے شاہ رخ خاں پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے کہا تھا کے کے آر میں مستفیظ الرحمان کو شامل کرنا افسوس ناک ہے اس سے پہلے دیو کی نند ن ٹھاکر نے بھی بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہو رہے تشد...