رام جیٹھ ملانی کے 3.8 کروڑ کے بل کی ادائیگی کون کرے
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور تنازعوں کی پوری تاریخ رہی ہے۔ جب سے وہ دہلی کے وزیر اعلی بنے ہیں شاید ہی کوئی ایسا دن گیا ہو جب وہ کسی نہ کسی تنازعہ میں نہ پھنسے ہوں۔ اشتہار کے نام پر سرکاری پیسے کی بربادی کا معاملہ ابھی رکا نہیں تھا کہ رام جیٹھ ملانی کو فیس دینے کے معاملے میں کیجریوال بری طرح گھر گئے ہیں۔ مسئلہ دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) میں کرپشن اور کروڑوں کے گھوٹالے کا ہے۔ الزام سیدھے 13 سال تک ڈی ڈی سی اے کے چیئرمین رہے ارون جیٹلی پر لگائے گئے۔ الزام در الزام کا لمبا دور چلا۔ آخر کار جیٹلی نے کیجریوال پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔ پھانس میں آکر یہ معاملہ پھنس گیا ہے کہ کیجریوال کے وکیل رام جیٹھ ملانی کی فیس کون دے گا؟ دہلی سرکار یا اروند کیجریوال؟ ہوا یوں جیٹھ ملانی نے اپنی فیس وصولی کے لئے دسمبر 2016ء میں قریب 3.8 کروڑ روپے کا بل کیجریوال کے پاس بھیجا تھاجس میں 1 کروڑ روپے ریٹینر فیس اور 22 لاکھ روپے فی سماعت کا ذکر تھا۔ یہ بل نائب وزیر اعلی منیش سسودیہ نے پاس کرکے سرکاری خزانے سے ادائیگی کرنے کے احکامات کے ساتھ متعلقہ افسران کو بھیج دیا۔ افسران نے اسے لی...