مودی نے ثابت کیا کہ وہ جو کہتے ہیں کرتے بھی ہیں!
ملک سے باہرجمع ہندوستانیوں کی کالی کمائی واپس لانا ہوگی۔ مودی حکومت نے اپنی سرکار کے پہلے فیصلے کے تحت جس طرح سے کالی کمائی کی جانچ و نگرانی کے لئے خصوصی جانچ ٹیم بنانے کی تجویز کو اپنی منظوری فراہم کی اس سے نہ صرف ان کے ارادوں کی جھلک ملتی ہے بلکہ مسائل کے حل کے تئیں ان کی سنجیدگی کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ دیش کے مفاد سے جڑے اثر دار فیصلے کیسے لئے جاتے ہیں اس کی بانگی مودی سرکار نے کرسی سنبھالنے کے 24 گھنٹے کے اندر دکھا دی۔ حکومت نے اپنا پہلا فیصلہ دیش سے لیکر غیر ملکی بینکوں تک چھپائی گئی بلیک منی کی تلاش اور اس پر روک کے لئے اسپیشل ٹاسک فورس کی شکل میں پہلا قدم اٹھایا ہے۔ آزادی کی قریب 7 دہائی میں یہ پہلا موقعہ ہے جب دیش کو اندر سے کھوکھلا کررہی کالی کمائی کے لئے کوئی اثر دار پہل کی گئی ہو۔ اس فیصلے سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کس طرح سرکار بدلتے ہی ان کی ترجیحات بدل جاتی ہیں۔ کالی کمائی کے کاروبار پر نکیل کسنے کے لئے سپریم کورٹ نے اس ٹیم کا فیصلہ 2011 ء میں لیا تھا اور وہ بھی اس لئے کہ اس وقت منموہن سرکار اس معاملے میں آنا کانی کررہی تھی۔ مانا جارہا تھا کہ سرکار سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپن...