آر ڈبلیو اے نے بجلی کمپنیوں کا کچاچٹھا کھولا

Daily Pratap, India's Oldest Urdu Daily Published On 3 May 2012 انل نریندر سال2012-13 کی نئی بجلی شرحیں طے کرنے کے لئے دہلی الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن (ڈی ای آر ایس ) کے سامنے گذشتہ جمعرات کوعوامی عدالت لگائی گئی۔ پہلے دن ڈی ای آر ایس اور بجلی کمپنیوں کو جنتا کے موڈ کا پتہ چل گیا۔ عوامی سماعت کے دوران بجلی کمپنیوں نے پہلی بار جنتا کی شکایتیں سنیں اور انہیں پتہ چلا کہ جنتا ان کے رویئے سے کتنی پریشان ہے۔ جہاں لوگوں نے کیبن میں موجود افسران کے سامنے اپنے اعتراضات درج کرائے اور بجلی کمپنیوں کی عرضی میں کئی خامیاں گنائیں وہیں باہر لوگوں نے ہاتھ میں کالے فیتے باندھ کر مظاہرہ کیا۔ کمیشن کے چیئرمین پی ڈی سدھاکر کی سربراہی میں یہ عدالت لگائی گئی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ جب تک بجلی کمپنیوں کے کھاتے کی جانچ سی اے جی سے نہیں کرائی جاتی تب تک کمیشن کو نئی شرحوں کے تعین کی کارروائی شروع نہیں کرنی چاہئے۔ ان لوگوں نے کہا کمپنیوں کے لئے کارکردگی معیار بھی لاگو نہیں کئے گئے اور نہ ہی بجلی کے تیز بھاگتے میٹروں کا تنازعہ دور ہوا ہے۔ پہلے کمیشن کو لوگوں کو بھروسے میں لینا چاہئے اس کے ...