مجرموں کے داﺅں پینچ جاری لیکن پھانسی کی تاریخ وہی رہے گی؟
دیش کو جھنجھوڑنے والے نربھیا کانڈ کے گنہگاروں کو پھانسی دینے کے لے چوتھی مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہونا یہ چوتھا موقع ہے اس سے پہلے تین بار ایسے ہی ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے لیکن وہ نا قابل عمل رہے ۔اس کے چلتے دیش کو یہی پیغام گیا ہے کہ انصاف میں دیری بھی ہے اور اندھیر بھی پتہ نہیں یہ چوتھا ڈیتھ وارنٹ آخری ثابت ہونے والا ہو یا گنہگاروں اور ان کے وکیل کے ذریعہ اب کوئی نیا داﺅں پینچ بچا ہے یا نہیں ؟نربھیا کے قصوروار مکیش کی جانب سے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کیوریٹو پٹیشن دوبارہ داخل کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے ۔جس پر سپریم کورٹ 16مارچ کو سماعت کرئے گی ۔باقی مجرموں کے وکیل اے پی سنگھ نے بتایا کہ آنے والے ہفتے میں ان کی طرف سے عرضی داخل کی جائے گی اور پھانسی پر روک کی اپیل کی جائے گی ۔اس طرح دیکھا جائے تو مجرم کوئی بھی قانونی داﺅن پینچ آزمانے سے نہیں چوک رہے لیکن قانونی واقف کار بتاتے ہیں کہ اب پھانسی کی تاریخ 20مارچ ساڑھے پانچ بجے نہیں بدلنی چاہیے ۔مکیش کے وکیل ایم ایل شرما کی طرف سے داخل درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسے سازش کا شکار بنایا گیا ہے ۔یہ اسے نہیں بتایا گیا کہ لیمٹیشن ایکٹ کے تحت کی...