پچھڑے اوبامہ کو دوسری بحث میں حاوی ہونا ضروری ہوگا
امریکہ میں صدارتی چناؤ کی مہم زوروں پر ہے۔ چناؤ کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے بیشک اوبامہ کا چناوی تجزیہ بگڑتا جارہا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی کانفرنس کے بعد اور پہلی بحث سے پہلے مضبوط دکھائی دے رہے اوبامہ پر اب ان کے حریف مٹ رومنی حاوی ہوتے جارہے ہیں۔ بحث کے بعد آئے 16 سرووں کے نتیجے رومنی کے حق میں دکھائی پڑتے ہیں۔ پہلی بحث میں شاندار کارکردگی کے بعد مٹ رومنی امریکہ کی پہلی پسند بنتے جارہے ہیں اور اوبامہ کی مایوس کن پرفارمینس نے ان کا جادو بے اثر کردیا ہے۔ غور طلب ہے کہ امریکہ میں صدارتی چناؤ 6 نومبر کو ہونا ہے یعنی اب مشکل سے چناؤ میں 23 دن ہی باقی بچے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق الیکشن زون میں رومنی کی جیت کی امید28.8 فیصدی ہے جو 29 اگست کے بعد سب سے زیادہ مانی جاتی ہے۔ ادھر اوبامہ کی چناؤ مہم سست نہیں پڑی ہے۔ کھوئے مینڈیٹ کو واپس لانے اور اوبامہ کی جیت کو یقینی کرنے کے لئے اگلی بحث کی تیاری زوروں پر جاری ہے۔ پچھلے ہفتے ڈینیور میں ری پبلکن حریف مٹ رومنی کے ساتھ پہلی بحث میں پھیکی پرفارمینس دکھانے کے باوجود امریکی صدر براک اوبامہ دوسری بحث کو لیکر کافی پر امید ہیں اور دوسری بحث 16 اک...