اتھارٹیوں و بلڈروں کا غرور بھی تباہ ہوا !
گھر خریدنے والوں کی انجمن فورم فار پیپلس کلیکٹیو ایکٹر س نے نوئیڈا میںسپرٹیک ٹوئن ٹاوروں کو گرائے جانے کو فلیٹ خریداروں کیلئے ایک بڑی کامیابی بتایا ۔ انجمن کے مطابق یہ صرف عمارت کا گرانا نہیں ہے بلکہ بلڈروں اور اتھارٹیوں کے غرور اور ان کے اس نظریے کاڈھنا ہے ۔ بد نام ٹوئن ٹاور تو گرانا دئے گئے لیکن ایک سوال ابھی بھی باقی ہے جس کرپشن کی تال میل کی وجہ سے یہ ٹاور بنے اور ان میں ذمہ دار لوگوں کو سزا کب ملے گی ۔ نوئیڈا اتھارٹی میں بیٹھے جن حکام تمام قواعد کو درکنار کر نقشے پاس کئے اور بلڈروں کو این اوسی بھی دئے جب تک ان کے خلاف کوئی سخت کاروائی نہیں ہوگی تب تک لوگوں میں یہ بھروسہ جگانا مشکل ہے کہ اب آگے ایسا نہیں ہوگا ۔ یہی وجہ کہ زیادہ تر لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ کرپشن کا یہ کھیل ایساہی چلتا رہے گا۔ دوسرا سوال یہ ہے کہ بلڈرلابی کے دل میں کوئی ڈر پیدا ہوگا کہ وہ ایسی من مانی کرنے سے پہلے دس بار سوچیں گے ۔ کیا کوئی سسٹم تیار کر لیا گیا ہے کہ جہاں گھر خریداروں کے مفاد کا خیال رکھا گیا ہے؟ گھر خریداروں کیلئے آواز اٹھانے والوں کا کہنا ہے کہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بعد خریداروں کے ح...