مفتی یہ دکھانے کی کوشش میں ہیں کہ ’’میں دہلی کا ایجنٹ نہیں‘‘
جموں و کشمیر کے وزیر اعلی اور پی ڈی پی کے صدر مفتی محمد سعید کے عہدہ سنبھالتے ہی متنازعہ بیانات کا کیا مطلب نکالا جائے؟ پاکستان اور حریت کانفرنس کو جموں و کشمیر میں بنا رکاوٹ کے چناؤ کا سہرہ دینا، افضل گورو کی لاش کو اس کے خاندان والوں کو لوٹا وغیرہ بیان کو ہمیں زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔مفتی دراصل یہ جتانا چاہ رہے ہیں کہ بیشک انہوں نے بھاجپا کے ساتھ گٹھ بندھن سرکار بنائی ہے پر وہ آج بھی اس اسٹینڈ پر قائم ہیں جو انہوں نے چناؤ مہم کے دوران لیا تھا۔یعنی وہ اپنے ووٹروں کو یہ سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ دہلی کے ایجنٹ نہیں ہیں۔ یہ صحیح ہے کہ ایک وزیر اعلی کے طور سے ایسے بیان دینا انہیں زیب نہیں دیتا۔یہ بہتر ہے کہ پردھان منتری نے یہ صاف کردیا ہے کہ انہوں نے پی ڈی پی سے کامن منیمم پروگرام کے تحت سرکار بنائی ہے۔کوئی شخص اپنی ذاتی حیثیت میں کیا کرتا ہے اس کا جواب وہ نہیں دے سکتے۔ جب تک سرکار کوئی ایسا قدم نہیں اٹھاتی جو طے ایجنڈے سے الگ ہو تب تک بھاجپا اس پر رد عمل ظاہر نہیں کرے گی۔ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ یہ وہی مفتی محمد سعید ہیں جنہیں 1989 میں بھاجپا نے الگاؤ وادی تک کہہ ...