تھینک یو پردھان منتری جی !
مہاوکاس اگھاڑی کے نیتاو¿ں کی سنیچر کو ممبئی میں میٹنگ ہوئی اس میں لوک سبھا چناو¿ میں ملی کامیابی اور آنے والے مہاراشٹر اسمبلی چناو¿ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔اس دوران پارٹی نیتاو¿ں نے بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی پر جم کر تنقید کی اور کہا کہ ہم ایم وی اے کے واسطے سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کاشکریہ اداکرتے ہیں ۔حال ہی میں ہوئے لوک سبھا چناو¿ میں کانگریس نے 13 سیٹیں جیتی تھی جو 2019 میں ریاست میں جیتی گئیں محض 1 سیٹ سے کافی بڑی چھلانگ ہے ۔جبکہ شیو سینا ،ادھوٹھاکرے کو 9 ، این سی پی شردپوار کو 8 سیٹیں ملیں ۔یو وی ٹی چیف ادھو ٹھاکرے نے سنیچر کہا کہ یہ صرف شروعات ہے ۔اپوزیشن اتحاد نے آنے والے اسمبلی چناو¿ کو بھی جیتنے کا تحیہ کر لیا ہے ۔این وی اے میں شیو سینا ادھو ٹھاکرے اور کانگریس اور این سی پی شامل ہیں ۔تینوں پارٹیوں نے اس سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی چناو¿ کیلئے حکمت عملی بنانے کے لئے یہ میٹنگ کی تھی ۔ادھو نے ممبئی میں ایم وی اے کی اتحادی پارٹیوں کے نیتاو¿ں شردپوار اور کانگریس اور پرتھوی راج چوہان کیساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ادھو ٹھاکر...