اشاعتیں

Road Rage لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

راجدھانی کی سڑکوں پر عام آدمی تو کیا جج بھی محفوظ نہیں

دہلی کی سڑکیں اتنی غیر محفوظ ہوتی جارہی ہیں کہ اب تو سڑک پر چلنے سے ڈر لگنے لگا ہے۔ عام آدمی تو اب دور کی بات ہے راجدھانی میں جج صاحبان تک محفوظ نہیں ہیں۔ حال ہی میں لاجپت نگر علاقے میں ایک سڑک پر ہوئے غنڈہ گردی کے واقعہ میں ایک جج کے ساتھ مار پیٹ ہوئی تھی۔ اب جمعرات کی شام ایک بار پھر ایک کار سوار نے تین ججوں پر حملہ کردیا۔ یہ واردات دکشن پوری کے علاقے میں ہوئی جہاں اسٹیم کار میں سوار تین ججوں کی گاڑی معمولی طور سے ایک بائیک سوار سے ٹچ ہوگئی تھی۔ اس بات کو لیکر ہوئی کہا سنی کو لیکر جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ بائیک سوار لڑکوں نے جج کی گاڑی پر اینٹوں سے حملہ کردیا۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ اچاریہ گرگ اور دو اڈیشنل ڈسٹرکٹ جج منوج کمار ناگپال اور اندر جیت سنگھ شام کو ساکیت عدالت سے ایک ہی کار میں فرید آباد اپنے گھر جارہے تھے۔ دکشن پوری کے جے بلاک میں ان کی گاڑی ایک پلیٹینا بائیک سے ٹکرا گئی۔ اس سے بائیک سوار دو لڑکے بھڑک گئے اور انہوں نے کار کے ڈرائیور چمن لال کو باہر کھینچ لیا۔ لڑکوں نے پہلے تو کار میں بیٹھے ججوں کے ساتھ بد تمیزی کی اور پھر ان کے ساتھ مار پیٹ کی۔ تھوڑی دیر بعد بائیک...