راہل اور کیجریوال کے ایک دوسرے پر حملے !
دہلی کے سیلم پور میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دہلی اسمبلی چناو¿ کے لئے منعقد کردہ پہلی ریلی کے دوران سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی حکمت عملی کو بی جے پی جیسا بتایا ۔علاقائی سطح پر کانگریس نیتا اروند کیجریوال کے خلاف بولتے رہے ہیں لیکن یہ پہلا موقع تھا جب راہل گاندھی نے سیدھے کیجریوال پر وار کر دیا ۔پچھلے کئی دنوں سے دونوں ہی سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے پر بی جے پی سے ملے ہونے کا الزا م لگا رہی ہیں اس پر اروند کیجریوال نے جوابی وار کیا ہے اور کہا کہ راہل گاندھی نے انہیں گالی دی ۔کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے راہل گاندھی پر ایک لائن نہیں بولی لیکن جواب بی جے پی والوں کی طرف سے آرہا ہے ۔قریب 7 مہینے پہلے دونوں پارٹیاں لوک سبھا چناو¿ ایک ساتھ اتحاد کرکے لڑی تھیں ۔حالانکہ اس کے بعد ہریانہ اسمبلی چناو¿ میں دونوں الگ الگ لڑیں ۔لیکن اعلیٰ کمان کی سطح پر ایسے زبانی جملے پہلی بار سنائی پڑرہے ہیں ۔کیجریوال نے اپنے شوشل میدیا اکاو¿نٹ ایکس پر لکھا ،کیا بات ہے ۔۔۔۔میں نے راہل گاندھی جی پر ایک ہی لائن بولی تو جواب بی جے پی سے آرہا ہے ۔بی جے پی کو دیکھیے کتنی تکلیف ہو رہی ہے ۔سیلم پور میں ا...