لکھیم پور سانحہ لاپرواہی نہیں ،سازش!
لکھیم پورکھیری معاملے میں اسپیشل تفتیشی ٹیم یعنی ایس آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد حالات بالکل پلٹ گئے ہیں ۔ایس آئی ٹی نے بڑا انکشاف کیا ہے اس کے مطابق تین اکتوبر کو مرکزی وزیر مملکت داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا نے سوچی سمجھی سازش کے تحت احتجاجی چار کسانوں کو اپنی گاڑی سے کچل کر مار ڈالا تھا ۔یہ واردات کسی لاپرواہی کی وجہ سے نہیں بلکہ منصوبہ بند طریقہ سے انجام دی گئی ۔اس کے بعد بھڑکے تشدد میں بھی چار لوگوں کی جان چلی گئی تھی ۔ایس آئی ٹی نے د ومہینہ بعد ایک ایف آئی آر کی دفعات میںبھی تبدیلی کر دی اور اسے غیر ارادتاً قتل کے بجائے قتل کا کیس مانا عدالت نے بھی اسے منظوری دے دی ہے ۔ایف آئی آر میں آشیش مشرا عرف مونو بنیادی ملزم ہیں ۔دفعات میں تبدیلی کے بعد آشیش مشرا سمیت 14ملزمان پر اب قتل کے ساتھ اقدام قتل کا بھی کیس چلے گا ۔منگل کو اجے مشرا و ساتھی ملزمان کو کورٹ میں پیش کر نئی دفعات میں وارنٹ جاری کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے ۔اس درمیان منتری اجے نے جیل میں بیٹے سے ملاقات کی ۔ایس آئی ٹی ٹیم نے اسے غیر ارادتاً قتل کے بعد اس کو قتل کا کیس مانا ہے اور اس کی اس واردات کی مختلف دفعات میں ک...