آخر کیوں بھارت پاکستان سے اتنی امیدیں رکھتا ہے
پٹھانکوٹ حملے کے بعد ہندوستانی ایجنسیوں کو اس نتیجے پر پہنچنے میں دیر نہیں لگی کہ دہشت گرد پاکستان سے آئے اور اس حملے کی سازش پاکستان میں ہی رچی گئی۔ جلد ہی اس حملے کے اکھٹے ثبوت پاکستان کو مہیا کروادئے گئے ہیں لیکن جیسی امید تھی کہ پاکستان اپنے پرانے دھڑلے پر چلتے ہوئے دکھاوتی طور پر کچھ جگہوں پر چھاپے مارنے اور کچھ لوگوں کو حراست میں لینے کی بات کا پروپگنڈہ کروادیا لیکن یہ سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی کہ ماسٹر مائنڈ اظہر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خبر تو یہ بھی ہے کہ پاکستان سرکار نے اس فون نمبر کے پاکستانی ہونے کی بات سرے سے مسترد کردی ہے جس پر پٹھانکوٹ آکر دہشت گردوں نے اپنے پاکستان میں بیٹھے آقاؤں سے بات کی تھی۔ دراصل پچھلے ہفتے ہی جب پاک وزیر اعظم نواز شریف نے مسلسل دو دن اعلی حکام کی میٹنگ بلائی تھی تو اس کے بعد پاکستانی میڈیا میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے یہ خبر آئی تھی کہ بھارت نے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دئے ہیں۔ مولانا مسعود اظہر کو پاکستانی میڈیا کے مطابق حراست میں لے لیا گیا ہے لیکن پاک سرکار کی طرف سے ابھی تک اس کے بارے میں سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ یہ کارروائی دکھاوے کے لئ...