آسان نہیں ہوگی ڈونلڈ ٹرمپ کی پریسیڈینسی
امریکی صدر عہدے کے چناؤمیں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت نے تہلکہ مچادیا ہے۔ کسی کو بھی ایسی جیت کی امید نہیں تھی۔ ان کی کامیابی اس لئے بھی زیادہ غیر متوقعہ ہے کیونکہ ایک تو وہ سیاستداں کی روایتی تشریح میں پورے نہیں اترتے اور دوسرے یہ کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ ساتھ امریکی میڈیا تمام تھنک ٹینک، دانشور و چناوی پنڈت یہ پیشگوئی کررہے تھے کہ امریکی عوام ایسے بڑبولے و نا تجربہ کار ٹرمپ کو صدر بنانے کی غلط نہیں کرے گا۔ ابھی دو مہینے پہلے تک یہ مانا جارہا تھا کہ اس مرتبہ بھی امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کیلئے امیدتھی کہ وہ اس کا ہی صدر بنے گا ۔ پھر ابھی ایک ہفتے تک یہ لگ رہا تھا کہ ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو ٹرمپ سخت ٹکڑ دے رہے ہیں۔ پھر بھی نیویارک ٹائمس جیسے نامور روزنامہ اور سروے یہ دعوی کررہے تھے کہ ہلیری کی معمولی سی برتری ہے اور وہ ہی کامیاب ہوں گی لیکن جب نتیجے آئے تو نہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے بلکہ انہوں نے سب کا اندازہ غلط کر ڈالا۔ پہلی بار امریکہ کے بڑے میڈیا نے چناؤ میں کسی ایک امیدوار کو نہ صرف حمایت دی بلکہ اس کے حق میں ووٹ تک کرنے کی اپیل کردی۔...