مائیکل جیکسن کا قتل انہی کے پرائیویٹ ڈاکٹر نے کیا تھا
Daily Pratap, India's Oldest Urdu Daily Published On 11th November 2011 انل نریندر مائیکل جیکسن بلا شبہ اس صدی کا سب سے بڑا انٹرٹینر تھا ۔ ان کے مقابلے کا کوئی دوسرا انٹرٹینر شاید نہیں ہوگا۔ یہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ ایسی مہان شخصیت کا اتنا افسوسناک خاتمہ ہوا۔ مائیکل جیکسن کا قتل کیا گیا تھا۔ گذشتہ دو سال سے انصاف کا جو انتظار تھاآخر کار جیکسن خاندان کو مل ہی گیا۔ معاملے کی سماعت کررہی لاس اینجلس کی ایک عدالت نے منگل کے روز مائیکل جیکسن کے پرائیویٹ میڈیکل ڈاکٹر کونریٹڈ مورے کو ان کے غیر ارادتاً قتل کا قصوروار قراردیا ہے۔مورے کو جیکسن کے قتل کا مرتکب پائے جانے کا مطلب ہے کہ اس کو چار سال کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ اب مورے کو یہ سزا 29 نومبر کو سنائی جانی ہے۔ خیال رہے کہ مائیکل جیکسن کا 25 جون 2009ء کو لاس اینجلس میں واقع ان کے گھر میں نشیلی دوا پروپوفال کی زیادہ گولیاں لینے کے سبب انتقال ہوگیا تھا۔ اس وقت مائیکل لندن کے مجوزہ اپنے اوٹو سرینا کنسرٹ کی تیاری کررہے تھے۔ انہیں دمہ کی بیماری تھی۔مورے اس بارے میں ان کا علاج کررہے تھے۔ معاملے کی سماعت کے دوران انہوں نے...