اسمبلی چناو ¿ نہیں ٹالے جائیں گے !
کورونا وائرس کے تین گنا سے زیادہ انفیکشن شکل اومیکرون کی چنوتی و آنے والے مہینہ میں اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں کے چناو¿ ممکنہ طور پر نہیں ٹالے جائیں گے ۔اس کی تصدیق خود چیف الیکشن کمشنر نے کر دی ہے ۔ریلیوں و میٹنگوں پر سختی ممکن ہے ۔چناو¿ کمیشن کے ساتھ ساتھ وزارت صحت کے اعلیٰ حکام کی میٹنگ میں چناوی ریاستوں میں ویکسین نیشن اور کورونا جانچ میں تیزی لانے کی صلاح کے اشارے صاف ہیں کہ چناو¿ وقت پر ہی کرائے جائیں گے ۔البتہ مرکزی ہیلتھ سیکریٹری راجیش بھوشن سے مفصل رپورٹ مانگی گئی ہے ۔اس کے بعد ہی آخری فیصلہ کیا جائے گا ۔چناو¿ کمیشن نے پانچ ریاستوں اتر پردیش پنجاب اور منی پور میں پہلی خوراک لینے والوں کی تعداد قومی سطح سے خاصی کم ہے ۔جبکہ اتراکھنڈ و گوامیں یہ قریب سو فیصدی ہے ۔کمیشن نے پانچ ریاستوں کے حقدار لوگوں کو دوسری خوراک دینے کی رفتار بڑھانے کی ھدایت دی ہے ۔کمیشن نے ضلع وار ہفتہ باری ویکسی نیشن مہم شرو کرنے کی سخت ضرورت پر زور دیا ہے ۔ریاستوں کو روزانہ ویکسین نیشن کی پیش رفت کا جائزہ لینے کی صلاح دی ہے ۔کمیشن نے ان ریاستوں میں کورونا جانچ بڑھانے کو کہا ہے ۔تاکہ متاثرین کا جلد پتہ چ...