اشاعتیں

جولائی 4, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

غیرملکی فنڈنگ اور تبدیلی مذہب!

ناجائز طریقے سے تبدیلی مذہب کرانے کے لئے عمر گوتم کا گرو ہ پورے دیش میں سرگرم تھا اور اس کے لئے بھاری تعداد میں بیرونی ملک سے پیسہ آرہا تھا انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ کے چھاپوں میں اس کے ٹھوس ثبوت اور اہم دستاویزات ملے ہیں منظم طور سے ناجائز تبدیلی مذہب کرانے کے معاملے میں منی لانڈرنگ کا کیس درج کرنے کے بعد ای ڈی نے سنیچر کو دہلی اور اتر پر دیش میں چھ جگہوں پر چھاپہ ماری کی محکمے کے ایک سینئر افسر کے مطابق ملزم عمر گوتم اور ان کے ساتھی مفتی قاضی جہانگیر قاسمی کے گھروں کے ساتھ ساتھ اسلامی دعوت سینٹر الحسن ایزوکیشن اینڈ ولفیئر فاو¿نڈیشن اور گائیڈئنس ایجوکیشن اینڈ ویلفئیر سوسائٹی پر چھاپے مارے گئے ان میں عمر گوتم اور مفتی قاضی جہانگیر قاسمی کے دفتر دہلی کے جامعہ نگر میں اور لکھنو¿ نوئیڈا میں ہیں افسر نے بتایا کہ چھاپوںمیں وسیع پیمانے پر ناجائز تبدیلی مذہب کرانے اور اس کے لئے بیرونی ممالک سے کافی تعداد میں یپسے سے متعلق دستاویز ملے ہیں اور چھاپے میں ان لوگوں کے نام بھی ملے ہیں جن کا ناجائز طریقے سے مذہب بدلوایا گیا تھا ساتھ ہی پورے دیش میں عمر گوتم کے نیٹور کے بارے میں اہم جانکاری ملی ہے عمر

ہندوستانی سنیما کے ایک دور کا خاتمہ!

ہندوستانی سنیما کے سب سے پسندیدہ نامور اور سر کردہ اداکار دلیپ کمار عرف یوسف خان کا بدھ کے روز ممبئی میں لمبی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ان کو جو ہو قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ پر نم آنکھوں سے الودع کیا گیا اس طرح ہندوستانی سنیما کے ایک دور کا خاتمہ ہوگیا ٹریجڈی کنگ 98سالہ دلیپ کمار کو ان کی اہلیہ سائرہ بانو اور دیگر رشتہ داروں کی موجودگی میں شام 4;45سپر د خاک کیا گیا اس سے پہلے آخری بدائی دینے کے ساتھ توپ سے سلامی دی گئی اور ان کے احترام میں پولس بینڈ بجایا گیا قبرستان کے اندر 25سے 30سے زیادہ لوگوںکو آنے کی اجازت تھی لیکن وہاں میڈیا چینلوں اور اخبارات اور دلیپ کمار کے پرستاروں کی آمد کا تانتہ لگا رہا دلیپ کمار کی آخری رسوم، کے بعد اداکار امیتاب بچن اور ان کے لڑکے ابھیشیک بچن نے جوہو قبرستان جا کر انہیں شردھانجلی دی ان کو تدفین کے لئے لے جانے سے پہلے سرکاری پروٹوکول کے مطابق ان کے جسدخاکی کو ان کے گھر میں ترنگے سے لپیٹاگیا اور پھر اس کے بعد ان کا جنازہ قبرستان لایا گیا وہ پیدائشی طور پر نام سے محمد یوسف خان تھے لیکن جب انہوں نے اپنا فلمی کریئر شروع کا تو اس وقت کی بڑی اداکارہ رہی د

سبھی ہندوستانیوں کا ڈی این اے ایک ہے !

آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت نے کہا کہ ہندومسلم ایکتا کی باتیں گمراہ کن ہیں کیونکہ دونوں ایک ہی ہیں دونوں کی تاریخ کے پس منظر الگ ہو سکتے ہیں لیکن سابقہ میں یکساں ہیں دونوں کا ڈی این اے ایک ہی ہے دونوں ایک ہو کر بھی ایک نہیں ہوئے اس کی وجہ سیاست ہے اقلیتوں کے دل میں ڈر بٹھایا گیا ہے کہ ہندو اسے کھا جائے گا ایسا دوسرے دیشوں میں ہوتا ہے جہاں اکثریتی لوگ اقلیتوں پر ہاوی لیکن ہمارے یہاں جو حالات ہیں آج بھی موجود ہے ہندو مسلم جب خود کو الگ مانتے ہیں تب سنکٹ پیدا ہوتا ہے ہم نراکار کے ساتھ آکار میں ملی عقیدت رکھتے ہیں ہم موہن بھاگوت جی کے خیالات کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سبھی ہندوستانیوں کا ڈی این اے ایک ہی ہے لہذا لنچنگ کرنے والے ہندوتو کے مخالف ہیں خود ساختہ گورکچھکوں کا بڑا طبقہ ایک دیگر فرقے کے لئے لوگوں کو گو¿ ماس رکھنے کے صرف شک کی بنیاد پر سرے عام پیٹ پیٹ کر مار دیتا ہے ۔ اخلاق ، پہلو خان ، جنید اور تبریز کی لنچنگ سرخیوں میں چھائی رہی آر ایس ایس کے چیف کے اس بیان سے کٹر ہندو کا نظریہ پر بھی روک لگے گی جس کی وجہ سے دیش کو نقصان پہونچا ہے لگتا ہے کہ دیش میں بہہ رہی ہندوتو ا

پیسہ کمانے معاملے میں پترکار گرفتار!

انفورس مینٹ ڈائریکٹریٹ (ای ڈی )نے سنیچر کو کہا کہ اس نے چینی خفیہ حکام کو حساس ترین جانکاری مبینہ طورپر لیک کرنے سے جڑے پیسہ جٹانے کے معاملے کے جانچ کے سلسلے میں دہلی کے ایک فری لانس راجیو شرما کو گرفتار کیا ہے اس کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے این آئی اے کے ریمانڈ میں بھیج دیا گیا اس کے بعد این آئی نے ایک بیان میں کہا کہ عدالت نے اس کو ای ڈی کی حراست میں سات دن کے لئے بھیج دیا گیا ہے جانچ میں پایا گیا 62سالہ شرما نے پیسوں کے لئے چینی خفیہ ایجنسی کے حکام کو خفیہ اور حساس ترین جانکاریاں دی تھیں اور وہ دیگر مشتبہ افراد کے لئے نقدی کا انتظام مہیپال پور میںفرضی کمپنیوں کے ذریعے ایک حوالہ کے ذریعے سے کیا جا رہا تھا جسے چینی شہری جانگ یونگ عرف سورج اور عورت لیگیسیا عرف اوسا اور کوئیں عرف شی ایک نیپالی شیر سنگھ عرف راج گھورا کے ساتھ حوالہ چلا رہے تھے ای ڈی نے کہا کہ کرنسی کے علاوہ مختلف چینی کمپنیوں اور بھارت میں کچھ دیگر کاروباری کمپنیوں کے درمیان بھاری لین دین کیا گیا اس کی جانچ ہو رہی ہے راجیو شرما نے مجرمانہ سرگرمیوں اپنی شمویلیت کو چھپانے کے لئے بے نامی بینک کھاتوں کے ذریعے اسے بھی بین

شردپوار کے بھتیجے پر شکنجہ کسنے کا مطلب ۔۔!

انفورس مینٹ ڈائریکٹریٹ (ای ڈی )نے کہا کہ اس نے مہاراشٹر اسٹیٹ کو آپریٹیو بینک کے سلسلے میں اثاثہ کمانا انسداد قانون کے تحت قریب 65کروڑ روپئے مالیت کی ایک چینی مل کوقرق کر لیا ہے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور ان کی بیوی سے وابستہ ایک کمپنی معاملے میں ملوث ہے اس کمپنی کا مالک خود اجیت پوار اور بیوی ہیں ای ڈی نے کہا ستارہ کمن گاو¿ں ۔کورے گاو¿ں میں قائم زراویشور کوپریٹیو سوگر کارخانہ کی زمین ، عمارت اور ڈھانچے ، پلانٹ اور مشینری کوقرق کرنے کے لئے اثاثہ روک تھام قانون کے متعلق کئی دفعات کے تحت انترم حکم جاری کیا گیا ہے۔ اخر کار این سی پی چیف شردپوار کے بھتیجے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار پر شکنجہ کسنے کی اگر کوشش کی جا رہی ہے تو اس کا مطلب بہت صاف ہے ۔ ای ڈی نے کہا 65.75کروڑ روپئے مالیت کی پراپرٹی ہے اور یہ 2011میں اس کو خریدا گیا تھا اس کا کہنا کہ یہ پراپرٹی فی الحال گرو کموڈیٹی سروسیز پرائیویٹ لمیٹیڈ (ایک نام نہاد جعلی کمپنی )کے نام سے ہے اور اس کو پٹہ پر دی گئی ہے بتادیں 2019میںہوئی میں ایف آئی آر کے بعد یہ بڑئی کاروائی ہو رہی ہے یہ پی ایم ایل معاملہ ممبئی پولس کے اقتصادی کرائم برانچ کے ذر

فادر اسٹین کی موت کا ذمہ دار کون؟

انسانی حقوق رضا کار 84سالہ فاد ر اسٹین سوامی کا پیر کے روز انتقال ہوگیا انہیں اکتوبر 2020میں گرفتار کیا گیا تھا ان کی موت پر ممبئی ہائی کورٹ نے افسوس جتا یا ہے عدالت کے جسٹس ایس ایس سندھے اوراین جے نامدار نے اپنی تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم پوری نرم گوئی کے ساتھ کہتے ہیں کہ اس خبر پر ہمیں دکھ ہے یہ ہمارے لئے بڑا جھٹکا ہے ہم نے ان کی پسندکے اسپتال میں بھرتی کرنے کا حکم دیا تھا لیکن آج ہمارے پاس انہیں شردھانجلی دینے کے لئے لفظ نہیں ہیں ۔ ہم پوری کوشش کے با وجود انہیں بچا سکے ۔ ہائی کورٹ کے انہیں جج صاحبان کے پاس فادر اسٹین کی ضمانت عرضی (میڈیکل )بیل زیر التوا ہے ان کے وکیل مہل سنگھ دیشائی نے ہائی کورٹ سے اس پر جلد سماعت کے لئے درخواست کی تھی سنیچر کو جب بنچ سماعت کے لئے بیٹی تو دیشائی نے بتایا کہ میرے مو¿کل (سوامی اسٹرین )کی حالت نازک ہے اس لئے ہماری ترجیح ابھی ان کا علاج ہے اس کے بعد عدالت نے معاملے کی سماعت چھ جولائی تک ٹال دی تھی لیکن اگر یہ سماعت ہوتی تو اس سے پہلے ہی ممبئی کے ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹر ریان ڈیسوزا نے ہائی کورٹ کو مطلعہ کیا کہ سوامی نہیں رہے اور صبح سویرے چار بجے سوا

دربھنگا بلاسٹ توٹرائل تھا !

بہار کے دربھنگا جکشن ، بلاسٹ معاملے میں چار افراد کی گرفتار ی کے بعد مسلسل گہری آتنکی سازش سامنے آرہی ہے اور اس سازش کا ماسٹر مائنڈ یوپی کے شاملی کے قصبہ کیرانا سے گرفتار کو سلیم کو مانا جا رہا ہے دھماکے کی سازشوں کے پاکستان میںبیٹھے آتنکی آقا حافظ سعید سے بھی رابطے میں تھا یہ بات سامنے آرہی ہے گرفتار ملزم کے پاکستان جا کر دھماکے کرنے کی ٹریننگ لینے کی بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے اس معاملے میں تفتیشی ایجنسی این آئی اے حید رآباد اور اتر پردیش سے چار سازشیوں کو گرفتار کر چکی ہے اور ان کے پاس سے موبائل اور کیمکل اور دیگر سامان اور اہم دستوایزات ملے ہیں جس سے این آئی کو معاملہ سلجھانے میں آسانی ہوگی جانکاری کے مطابق دہشت گردوں کی سازش دیش میں کئی حصوں میں کیمکل بم سے دھماکے کرنے کی تھی ٹرائل کی شکل میں دربھنگا ، سکندرہ آباد ٹرین کو چنا تھا لیکن وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہوئے دھماکے کے بعد سبھی نے ایک دوسرے سے رابطہ کرنا بند کر دیا این آئی نے حیدرآباد سے ناصر اورعمران کو کیرانا سے سلیم کو اور کفیل کو گرفتار کیا پوچھ تاچھ میں پتہ چلا کہ سلیم بیماری کی وجہ سے ریمانڈ پر لیا گیا این آئی اے ج

حریفوںکا کچل دیں گے سر شی جن پنگ!

چین کی کمیونسٹ پارٹی نے اپنے یوم تاسیس کے سو سال پورہ کرلئے ہیں اس موقع پر ایک بار پھر چینی صدر شی جن پنگ نے کیا نند من چوک سے دیئے گئے اپنے خطاب میں اپنے ارادوں کو صاف کر دیاہے نہ صرف انہوں نے اس موقع پر دنیا کو دھمکایا بلکہ اپنے ارادے بھی صاف کر دیئے ان کے مطابق چین کے فوجی اور سیاسی ایجنڈے میں تائیوان اور وہ سبھی جزیرے ہیں جن پر وہ اپنا قبضہ کرنا چاہتا ہے چین نے کہا کہ چین کسی کی دھونس برداشت کرنے والا نہیں ہے اور اگر کسی نے ایسے کرنے کی کوشش کی تو ان کا سر 140کروڑ لوگوں کی مضبوط دیوار سے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جائیں گے اور خون پھیلا نظر آئے گا جنپنگ نے کہا تائیوان کو اہم مکھیہ دھارا سے جوڑنا ہمارا تاریخی مشن ہے ہمیں تائیوان کی آزادی کی کوشش کو پوری طرح ختم کرنے کے لئے کاروائی کرنی چاہئے چین کا یونیفیکشن کرنا ہی ہمارا اہم مقصد ہے دلچسپ بات ہے کہ اس تقریر کے بعد جاری انگریزی ترجمے میں کہا گیا ہے کہ اظہار رائے کو ایک مجموعی طور سے پیش کرنے کی کوشش نظر آئی اس میں خون خرابہ اور سر کے ٹکڑے ہونے کی بات کہی گئی تھی اس سے ایسا لگتا ہے چینی پالیسی ساز یہ بھی مناسب نہیں سمجھتا ہے کہ تقریر کے ذریعے

برازیل میں ویکسین گھپلہ!

برازیل میں صدر جیئر بولسنیرو کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں راجدھانی ریو ڈی جنیریو میں ہزاروں لوگ ڈھول کی تھاپ پر مارچ کرتے ہوئے گدی چھوڑو کا نعریٰ لگا رہے تھے ا س کی وجہ سے کورونا کو لیکر بو لسنیرو کی پالیسیوں اور ویکسین خرید میں کرپشن کا الزام ۔ بولسنیرو پہلے تو کورونا کو شروع کی طرح ایک عام بیماری بتاتے رہے اس وجہ سے وقت رہتے اس کی روک تھام کے قدم نہیں اٹھائے جا سکے لوگوں میں اسے لیکر پہلے سے ناراضگی تھی بولسنیرو کی ان ٹال مٹول والی پالیسیوں کی وجہ سے دیش میں پانچ لاکھ سے زیادہ اس کورونا بیمارے سے موتیں ہو چکی ہیں اب تازہ تنازع ویکسین خرید میں رشوت مانگنے کا الزمات کا ہے سپریم کورٹ نے اس کی جانچ کے احکامات دیئے ہیں وہیں اپوزیشن پارٹیوں کے سو لیڈر بولسنیرو پر مقدمہ چلانے کا مسودہ بھی پیش کر چکے ہیںا ن کا کہنا ہے 2016میں جس طرح ناراض لوگوں نے مظاہرے کے بعد صدر ڈلما روزوف کو ہٹایا تھا ، ویسے ہی مظاہرے اب ہو رہے ہیں ساو¿تھ پاو¿لو کے کانگریس ممبر جائس ہیشل مین کچھ وقت پہلے تک بولسنیرو کے کٹر ہمایتی تھے اب وہ کہتے ہیں کہ کورونا کو لیکر انہوں نے نو جرم کئے ہیں اور وہ معافی لائق

فرانس نے رافیل سودے کی جانچ کے احکامات دیئے !

فرانس نے بھارت کے ساتھ سال 2016میں اربوں ڈالر کے متنازع رافیل جنگی جہاز سودے کی جانچ کے احکاگجمات دیئے ہیں دیش کے نیشنل فائنینشیل پروسیکیوٹرس آفس نے جمعہ کو اس کی جانکاری دی اس کے لئے ایک جج کی تقرری کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے قریب 9.3ارب ڈالر کے اس سمجھوتے کے تحت بھارت کو چھتیس جنگی جہاز دیئے جانا ہے یہ سمجھوتا بھارت سرکار اور فرانسیسی جہاز بنانے والی کمپنی ڈلاسٹ کے درمیان ہوا تھا اور اس میں لمبے عرصے سے کرپشن کے الزام لگتے رہے ہیں حالانکہ بھارت کے سپریم کورٹ نے اپنی جانچ میں ان الزامات میں کوئی دم نہیں پایا تھا اس سے پہلے پروسی کیوٹرس نے رافیل سودے کی جانچ کرنے سے انکار کر دیا تھا اس کے بعد فرانسیسی تفتیشی ویب سائٹ میڈیا پورٹ نے اس سودے پر سنگین الزام لگائے تھے اس نے کہا تھا کہ فرانسیسی جانچ ایجنسی رافیل سودے کو لیکر جاری بات چیت کو دبانا چاہتی ہے اس سے پہلے اپریل مہینے میں میڈیا پارٹ نے دعویٰ کیا تھا کی رافیل سودے میں مددگار لوگوں کو پوشیدہ طور پر کروڑوں روپئے کی دلالی دی گئی تھی انل امبانی والی کمپنی ریلائنس بھی تنازعات کے گھیرے میں ہے میڈیا پارٹ نے کہا اس دلالی میں سے کچھ حصہ رشوت

بالا جی مندر کھلا، کھاٹو شیام جی 22جولائی سے کھلے گا!

شری مہندی پور بالا جی مندر اب درشن کے لئے کھل گیا ہے ۔ شری کاٹو شیام جی مندر 22جولائی سے کھلے گا ۔ کم سے کم ایک ویکسین ڈوز لگاوا چکے ہی لوگوں کو ہی داخلے کی اجازت ہے کورونا کی آر ٹی پی سی آر نیگوٹیو رپورٹ ضروری ہے کورونا کے ضروری قواعد کی تعمیل کرنی ضروری ہوگی کھاٹو جی کے درشن صرف آن لائن رجسٹریشن کی بنیاد پر کئے جا سکیں گے 16اپریل سے شری بالا جی مندر تھا مندراسٹاف اور آس پاس کے دکانداروں کا ویکسی نیشن بھی ضروری ہے شری بالا جی مندر کل کھلا ہے صبح 6بجے سے دوپہر 4بجے تک درش کئے جا سکتے ہیں اتوار کو ہفتے کی سرکاری پابندی کی وجہ سے مندر بند رہے گا قطار لگانے سے پہلے کورونا نیگیٹو رپورٹ اور ویکسین لگوانے کا سرٹیفیکٹ دکھانا ہوگا بھوج ، پرشاد پھول مالا پوجا سامان لانا ممنوع ہے گنٹی بجانا بھی ممنوع ہے قواعد کو سختی سے لاگو کرنے کے لئے مندر ٹرسٹ نے تیاریاں پوری کر لیں تھیں بھکتوں کو امید ہے کہ وہ قواعد کی تعمیل کرتے ہوئے درشن کریں اور کورونا روکنے میں مدد کریں راجستھان حکومت نے دھارمک استھل کھولنے کا فیصلہ 26جون کو لیا تھا تب سے ضلع کے افسران متعلقہ مندروں اور آس پاس کے علاقوں میں ویکسی نیشن ہو

وبا میں سیاسی ریلیاں روکیں ،ورنہ ہم روکیں گے!

ممبئی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز مہاراشٹر حکومت سے کہا کہ وبا میں سیاسی ریلوں پر فوری روک لگائے اگر سرکار انہیں روک نہیں پاتی ہے تو بتائے کورٹ کو یہ کام کرنا پڑے گا۔ ریاست میں وبا کنٹرول کے لئے بنا پروٹوکول توڑتے ہوئے ان ریلیوں کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے چیف جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس جی ایس کلکرنی نے یہ بھی پوچھا کہ اس طرح کے پروگرام کی اجازت کیوں دی جا رہی ہے ؟ ایک مہینے پہلے ہی نوی ممبئی میں ایک ایئر پورٹ کا نام بدلنے پر سیاسی ریلی منعقد کی گئی اگر پردیش سرکار انہیں روک نہیں پا رہی ہے تو عدالت کو ہی معاملے میں مداخلت کرنی ہوئی یہ ریلی ایئر پورٹ کا نام سیو سینا چیف بال ٹھاکرے کی جگہ دوسرے نیتا ڈی بی پاٹل کے نام پر کروانے کیلئے کیی گئی تھی ایک طرف عدالتیں بند کی جا رہی ہیں دفاتر اپنے پورے اسٹاف صلاحیت میں نہیں چل رہے ہیں اس کے با وجود نیتا ریلیاں کر رہے ہیں ابھی تو ایئر پورٹ بنا اور سیاسی فائدے کے لئے ریلیاں ہو رہی ہیں ہمیں لگا کی پانچ ہزار لوگ آئے ہونگے لیکن بتایا جا رہا ہے کہ 25ہزار لوگو ریلیوں میں شامل تھے کیا ان ریلیوں سے ملنے والا سیاسی فائدہ کوویڈ وبا کو روکنے سے زیادہ اہم ترین ہے

کورونا اموات کی تعداد 4 لاکھ سے پار !

دیش میں کورونا وائرس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے ۔یہ تعداد 46775 درج کی گئی ہے ۔اس دوران 849 لوگوں کی اموات ہوئی ۔وزارت صحت کی طرف سے جاری ٹیلی کے مطابق یہ عدد شمار پیش کئے گئے ہیں ۔یہ اعداد شمار ریاستوں اور مرکزی حکمراں پردیشوں کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کئے گئے دیش میں سب سے زیادہ کیس کیرل میں درج کئے گئے یہ تعداد 12868 ہے جبکہ 124 لوگوں کی موت ہوئی ایسے ہی مہاراشٹر میں 9195 آندھر میں 3841 تملناڈو میں 4481 کرناٹک میں 3207 اڑیسہ میں 3087 آسام میں 2669 مغربی بنگال میں 1501 ایسے ہی پنجاب میں 290 اروناچل میں 286 گوا میں 231 دہلی میں 96 وغیرہ مریض سامنے آئے ۔اب تک کتنے لوگوں کی جان گئی2اکتوبر 2020 سے 1008421 اپریل 2021 میں 201,167,23 مئی 2021 کو 303720 ایک جولائی 2021 کومرنے والوں کی تعداد 400308 ہو گئی۔ (انل نریندر)

گلشن کمار قتل کانڈ!

بمبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کو 1997 میں میوزیکار گلشن کمار قتل کانڈ میں فلم پروڈیوسر اور ٹپس انڈسٹریز کے شریک بانی رمیشن تیورانی کو بری کرنے کے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے ۔ساتھ ہی عدالت نے اس قتل کانڈ میں عبد الرو¿ف مرچنٹ کو قصوروار ٹھہرانے اور عمر قید کی سزا دینے کے عدالت کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے ۔جسٹس ایس ایس جادھو اور جسٹس این آر بورکر کی ڈویژن بنچ نے معاملے میں دوسرے ملزم رو¿ف کے بھائی رشید مرچنٹ کو بری کئے جانے کے نچلی عدالت میں فیصلے کو منسوخ کردیا ہے ۔بنچ نے اس معاملے میں عبدالرشید مرچنٹ کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی کیسٹ کنگ گلشن کمار کو اگست 1997 میں سب سٹی اندھیری میں گولی مار کر ہلاک کر دیاتھا ان کے حریفوں نے انہیں راستے سے ہٹانے کے لئے ابو سالم کو سپاری دی تھی ۔سیشن عدالت نے 29 اپریل 2021 کو 19 میں سے 18 ملزمین کو بری کردیاتھا جبکہ عدالت نے رو¿ف مرچنٹ کو مختلف دفعات اور ہندوستانی مسلح ایکٹ کی دفع 27 کے تحت قصوروار پایا تھا ۔رو¿ف نے قصوروار ٹھہرائے جانے کے فیصلے کے خلاف عرضی دائر کی تھی جبکہ ریاستی سرکار نے ترانی کو بری کرنے کیخلاف اپیل دائر کی

باقی کچھ بچا تو مہنگائی مار گئی !

کورونا کی دوسری لہر کے بعد نا ختم ہونے والی لہر نے درمیانہ طبقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ہر دن بڑھتی مہنگائی نے کھانے پینے کی چیز سے لیکر تقریباً ہر چیز کے دام بڑھا دئیے ہیں رسوئی کے سامان و ایل پی جی سلینڈ ر میں عام آدمی کی جیب زیادہ ڈھیلی کردی ہے ۔ایل پی جی سلینڈر 2021 میں ہی 140 روپے مہنگا ہو چکا ہے ۔اور اس سال مئی میں 11 سالوں میں غذائی تیل کی قیمت سب سے اونچائی پر پہونچ گئی ہے جس کی ضرورت ہر گھر میں ہوتی ہے ۔اتنا ہی نہیں ہر گھر میں استعمال ہونے والا دودھ بھی مہنگا ہو گیا ہے ۔ایسے میں سوال یہ ہے کہ آخر گرہستی کیسے چلے گی ؟ کورونا کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کی آمدنی پر اثر پڑا ہے ۔لاک ڈاو¿ں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگارہو چکے ہیں جبکہ خرچ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے یہاںتک کہ اور پیٹرول ڈیزل کے دام بھی آسمان چھو رہے ہیں ۔2021 شروعاتی چھ مہینوں میں ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت 140.50 روپے بڑھ چکے ہیں ۔2021 کی شروعات میں دہلی میں ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 694 روپے تھی ابھی بڑھ کر 834.50 روپے ہو چکی ہے ۔غذائی تیل بازار میں قیمتیں پچھلے ایک سال میں کافی بڑھی ہیں اور سرسوں کے تیل کی قیم