اسلامی اسٹیٹ کے دو سب سے بڑے دشمن نریندر مودی اور ولادیمیرپتن
دنیاکی سب سے خطرناک آتنکی تنظیم اسلامی اسٹیٹ (آئی ایس) کے خلاف عالمی ایک ماحول تیار کرنے میں اس وقت دو لیڈر سب سے زیادہ سرگرم ہے اور ان سے آئی ایس ان سے بہت پریشان ہے ان میں ایک ہیں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور دوسرے ہے روس کے صدر ولادیمیر پتن ۔ مودی کو عالمی اسٹیج جہاں موقعہ ملتا ہے وہ دہشت گردی کے خلاف ماحول تیار کرنے سے اپنی بات رکھنے سے نہیں چوکتے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی اسٹیٹ نے اب بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کی ٹھانی ہے۔ اس خوفناک آتنکی تنظیم نے پہلی بار وزیراعظم نریندر مودی کا ذکر کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ساؤتھ کٹر پسند ہندو راشٹروادی ہے اورہتھیاروں کی پوجا کرتے ہیں وہ( مودی ) اپنے لوگوں کو مسلمانوں سے لڑنے کے لئے تیار کررہے ہیں۔ ایک انگریزی اخبار کی خبر کے مطابق اسلامی اسٹیٹ نے آن لائن دستاویز ’’بلیک فیلنگس‘‘ میں کہا ہے کہ اسلامی اسٹیٹ اب عراق اور شام سے باہر اپنا اثر بڑھائے گا اب بھارت، پاکستان ، افغانستان ، بنگلہ دیش اور کئی دیگرملکوں کی طرف بڑھے گا۔ منگلوار کو جاری دستاویزات میں کہا ہے کہ بھارت میں ہندو کی تحریک بڑھ رہی ہے جو بیف کھانے والے مسلمانوں کو مار ڈالتی ہیں جو لوگ اس...