کیوں بھائی چاچا ہاں بھتیجہ !
چاچا کو جھٹکا ،بھتیجا ہی اصلی ،ہندوستانی الیکشن کمیشن نے منگل کو فیصلہ دیا کہ اجیت پوار کی قیادت والا گروپ ہی اصلی نیشنل کانگریس پارٹی ہے ۔اس کے ساتھ ہی اجیت پوار اور این سی پی کے بانی شردپوار گروپ کے درمیان پارٹی پر دعوے کو لیکر جاری تنازعہ بھی ختم ہوگیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو اجیت کے چاچا شردپوار کیلئے ایک بڑے جھٹکے کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے ۔مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ان کی قیادت والی این سی پی کو ریاست کے ممبران کے ساتھ ساتھ ضلع صدور کی بھی حمایت حاصل ہے ۔50 ممبران اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں ۔جموریت میں اکثریت معنی رکھتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہم پارٹی کا نام اور نشان الاٹ کردیا ہے ۔وہیں این سی پی کے شردپوار خیمہ کی ایم پی سپریہ سلح نے چناو¿ کمیشن کے فیصلے کو ایک بڑی طاقت کی جیت اور مہاراشٹر و مراٹھی لوگوں کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا قتل ہے ۔چناو¿ کمیشن نے اپنے حکم میں کہا کہ اجیت پوار کی قیادت والے گروپ کو این سی پی کا چناو¿ نشان دیوار گھڑی الاٹ کیا گیا ہے اس لئے ان کے گروپ کو پارٹی کا نام اور ا...