گٹھ بندھنوںمیں مچا گھماسان!
بہار اسمبلی چناو¿ میں دونوں بڑے گٹھ بندھنوں میں مچے گھماسان رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔پرچہ بھرنے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر تک ہے ۔سیٹوں کو بٹوارہ کو لے کر کھینچ تان رکی نہیں ہے ۔گٹھ بندھن کی سیاست میں اتحادی پارٹیوں کے درمیان روٹھنا منانا عام بات ہے خاص کر جب چناو¿ سر پر ہوں تو دباو¿ کی سیاست اپنے انتہا پر ہوتی ہے ۔پہلے بات کرتے ہیں مہا گٹھ بندھن کی یہ کسی سے پوشیدہ نہیں کانگریس اور جنتا دل یونائیٹڈ میں اختلاف ہیں تبھی تو نامزدگی کی آخری تاریخ میں جاکر سی ایم بٹوارہ کا اعلان فائنل ہوسکا ۔دراصل کانگریس یہ ثابت کرنا چاہتی ہے کہ وہ گٹھ بندھن میں سینئر پارٹنر ہیں کیوں کہ وہ دیش کی دوسری سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے جبکہ آر جے ڈی ایک علاقائی جماعت ہے اور اسے اسی حسا ب سے سیٹوں کا بٹوارہ کرنا چاہیے ۔دوسری جانب تیجسوی یادو کا خیال ہے کہ ان کی پارٹی بہار میں کانگریس سے کہیں بڑا مینڈیٹ رکھتی ہے اس لئے اسے ترجیح ملنی چاہیے ۔امید ہے کہ دونوں کے درمیان صحیح معنوں میں اختلافات مٹ جانا چاہیے اور دونوں کو اپنے اس ارادے پر پکے ہیں ۔کہ این ڈی اے کو اس بار ہرانا ہے وہیں اگر این ڈی اے کی بات کریں تو یہاں...