چار اسٹار خواتین جو چناﺅ نہیں لڑ یں گی،لڑوائینگی
بھوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2019لوک سبھا چناﺅ نہیں لڑیں گی لیکن پارٹی کے لئے پورے دیش میں پرچار کریں گی اس مرتبہ مایاوتی سمیت چار ایسی خواتین ہیں جن کا عام چناﺅ میں دم خم دیکھنے کو ملے گا یہ خواتین چناﺅ لڑیں گی نہیں لیکن لڑوائیںگی۔پارٹی امیدواروں کے لئے کمپئین کریں گی اور نئی حکومت کی تشکیل میں اہم کردار نبھائیں گی ۔ان میں سے تین خواتین الگ الگ ریاستوں میں پارٹی کی چیف بھی ہیں مغربی بنگال دیش کا یوپی اور مہاراشٹر کے بعد تیسرا بڑا صوبہ ہے یہاں کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی عام چناﺅ نہیں لڑ رہی ہیں جس وجہ سے ریاست میں پارٹی کی پوری کمپئین اور پبلیسٹی انہیں کے ارد گرد رہے گی ۔جموں کشمیر کی پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی سیعد بھی لوک سبھا چناﺅ نہیں لڑ رہی ہیں کیونکہ والد مفتی محمد سیعد کے انتقال کے بعد سے پارٹی کی قیادت سنبھال رہی ہیں ۔ابھی حال تک وہ ریاست میں بھاجپا کے ساتھ اتحادی حکومت چلا رہی تھیں محبوبہ کی پوری توجہ کمپئین پر ہے ۔دیش کے سب سے بڑی ریاست اترپردیش کی سابق وزیراعلی اور بی ایس پی چیف مایاوتی تو اپنی پارٹی کے لئے آنکھ ،ناک کان جیسی ہ...