سرکردہ لیڈروں کو ہرانے والے کئی ممبران اسمبلی کو نہیں ملی جگہ !
پنجاب اسمبلی چناو¿ میں حریف سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ نیتاو¿ں کوہرا کر بڑے وینس کی شکل میں ابھری عام آدمی پارٹی کے کئی ممبران اسمبلی کو وزیراعلیٰ بھگونت مان کے کیبنیٹ میں جگہ نہیں مل پائی ہے ۔عآپ کے ان ممبران میں بھدوڑاسمبلی سیٹ سے سابق وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کو 37558ووٹوں کے فرق سے ہرانے والے لابھ سنگھ بھی شامل ہین ۔شرمنی اکالی دل کے بانی پرکاش سنگھ بادل کو ان کی روایتی شیٹ لمبی پر 11396ووٹ سے ہرانے والے گرمیت سنگھ کیبنیٹ میں جگہ پانے میں ناکام رہے ۔عآپ میں شامل ہونے سے لابھ سنگھ بوکھے پہلے موبائل فون کی دوکان چلاتے تھے جبکہ گرمیت سنگھ پنڈیا ۔پچھلے سال کانگریس چھوڑ کر عآپ میں شامل ہوئے تھے انہوں نے امرتسر شیٹ سے کانگریس کی پنجاب یونٹ کے سابق پردھان نوجوت سنگھ سدھو اور شرمنی اکالی دل لیڈر وکرم سنگھ مجیٹھیا کو ہرانے والی سماجی کارکن جیون جوت کور کو بھی کیب نیٹ میں نہیں جگہ مل سکی ۔عآپ امیدوار رنمیت پال سنگھ کوہلی نے پٹیالہ شہری شیٹ پر کیپٹن امریندر سنگھ کو ہرایا جبکہ جگدیپ کمبودھ کو جلال آباد سے اور شرمنی اکالی چیف سکھویر سنگھ بادل کو ہرایا ۔یہ دونوں نیتا بھی بھگونت مان کی کیبنیٹ میں...