یوگی آدتیہ ناتھ کا پہلا متوازن بجٹ
اترپردیش میں حکمراں بھاجپا کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت 14 سال بعد اقتدار میں آئی ہے۔ حکومت کے ہر قدم پر سارے دیش کی نگاہیں ہیں۔ منگل کے روز یوگی سرکار نے رواں مالی سال یعنی 2017-18 کے لئے اپنا پہلا بجٹ پیش کیا۔ 384659 کروڑ روپے کا یہ اب تک کا ریاست کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔ جو پچھلی اکھلیش یادو سرکار سے 10.9فیصدی زیادہ ہے۔ جس طرح اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ سرکار کے ایک ایک کام پر پورے دیش کی نظر ہے اسی طرح ان کے پہلے بجٹ کو بھی بہت باریکی سے دیکھا جارہا ہے۔ پورا بجٹ دیکھنے کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے یوگی اور ان کے وزیر خزانہ راجیش اگروال نے یوپی کی عوام کو مایوس نہیں کیا ہے۔ یہ کہا جاسکتا ہے کہ عوام الناس کی بھلائی کے ساتھ سرکار نے ایودھیا ،متھرا ،وارانسی اور چترکوٹ کے لئے الگ الگ پلان میں بھاجپا اور سنگھ پریوار کے ہندوتو کی چھاپ چھوڑنے کی کوشش کی ہے اورا ن مقامات کو ڈولپ کرنے اور ان کی اہمیت کو بحال کرنے کا بھی کردار نبھایا ہے۔ ’سودیش درشن یوجنا‘ کے ذریعے ایودھیا میں رامائن سرکٹ، متھرا میں کرشن سرکٹ اور کاشی میں بودھ سرکٹ کے لئے 1240 کروڑ روپے کا انتظام کرنا لائق تحسین قدم ہے۔ چترکوٹ میں تہذی...