Translater

18 ستمبر 2021

امریکہ میں خالصتانی گروہ سر گرم ہونے لگے!

امریکہ کے ایک سینئر ماہر نفسیات نے کہا ہے کہ پاکستان حمایتی علیحدگی پسندخالصتانی گروپ امریکہ میں آہستہ آہستہ اپنی پکڑ مضبوط بنا رہے ہیں اس نے یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت ان تنظیموں کی بھارت مخالف سر گرمیوں کو روکنے کے لئے نئی دہلی کے ذریعے کی گئی اپیلوں کے طئیں ٹال مٹول والا رویہ اپنا تی رہی ہے ۔ ہڈ سن انسٹی ٹیوٹ نے منگل کو شائع اپنی رپورٹ میںپاکستان کا عدم استحکام کی سازش عنوان پر امریکہ میں خالستان کی سر گرمی میں پاکستان کے ذریعے ان تنظیموں کو دی جا رہی حمایت کی جانچ کرنے کے لئے امریکہ کے اندر خالصتانی اور کشمیر علیحدگی پسند گروپوں کا رول سامنے آیا ہے ان گروپوں کے بھارت میں شدت پسند اور دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رشتوں اور ساو¿تھ ایشا میں امریکی خارجہ پالیسی اور ا س کی سر گرمیوں کے امکانی مضر اثرات پر غور کیا گیا یہ رپورٹ اس لئے بھی اہم ہے کہ امریکہ کے اندر خالستان سے متعلق بھارت مخالف سر گرمی بھی بڑھی ہے اور وہ بھی تب جب امریکہ اور بھارت چین کے بڑھتے اثرات خاص کر ہند مہا ساگر میں اس کا سامنہ کرنے کے لئے تعاون کر رہے ہیں ۔ امریکی سرکار سے بھارت کی تشویشات کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل رپورٹ امریکی سرکار سے بھارت کی تشویشات کو سنجیدگے سے لینے کی اپیل کرتی ہے ۔ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان میں سر گرم اسلامی آتنکی تنظیموں کی طرح خالصتانی تنظیم نئے ناموں کے ساتھ سامنے آسکتی ہیں ۔ جب تک امریکی سرکار خالصتانی سے متعلق اور شدت پسندی اور دہشت گردی کی نگرانی کو ترجیح نہیں دیتی تب تک ان گروپوں کی پہچان ہونے کا امکان نہیں ہے جو حال ہی میں بھارت میں پنجاب میں تشدد میں ملوث ہیں یاایسے کرنے کی تیاری کررہے ہیں ۔ (انل نریندر)

نوٹ کے بدلے ووٹ کا معاملہ !

دہلی ہائی کورٹ نے بدھوار کو الیکشن کمیشن سے سوال کی کہ کیوں ان سیاسی پارٹیوں کے خلاف کاروائی سے بچ رہا ہے جو کرپٹ نظریہ اسے متعلق اس کی گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی کر رہی ہیں ؟ عدالت نے اس کے ساتھ چناو¿ منشور میںنقدی منتقلی کے وعدے کو کرپٹ چناوی ہتھکنڈ ا ڈکلیئر کرنے کے لئے مفاد عامہ کی عرضی پر چناو¿ کمیشن سے جواب طلب کیا ہے ۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جو تی سنگھ کی بنچ نے کہا کیوں آپ کاروائی سے بچ رہے ہیں ؟ آپ کاروائی شروع کریں صر ف نوٹس اور لیٹر جاری نہ کریں دیکھتے ہیں آپ کیا کاروائی کرتے ہیں آپ سزا کے طریقے بھی تجویز کر سکتے ہیں ۔ عدالت نے یہ رائے زنی چناو کمیشن کی طرف سے پیش وکیل کے ذریعے کہنے کے بعد کی کہ اس نے پہلے ہی کرپٹ حرکتوں کو لیکر گائیڈ لائنس جار ی کر دی ہیں انہیں سیاسی پارٹیوں کو بھیجا گیا ہے اس پر بنچ نے کہا کہ ان گائیڈ لائنس کے بارے میں کاروائی شرو ع کر نی چاہئے عدالت نے مرکز کو بھی جواب داخل کرنے کا حکم دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نوٹ کے بدلے ووٹ عوامی نمائندگان قانون کی دفعہ 123کی خلاف ورزی ہے یہ دفعہ کرپٹ رویہ اور رشوت سے متعلق ہے عدالت نے سیاسی پارٹیوں اور کانگریس اور تیلگو دیشم پارٹی سے بھی ان کا موقف جانا ہے کیوں کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں پارٹیاں سال 2019کے عام چناو¿ میںکچھ طبقوں کو ووٹ کے بدلے نوٹ نقد نوٹ دینے کی پیشکش کی تھی ۔ (انل نریندر)

طالبان کو پال رہا ہے پاک، رشتوں پر دوبارہ غور کریں گے !

افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہو چکی ہے ان دنوں جتنی غورو خوص طالبان کا ہو رہا ہے اتنا ہی تذکرہ پاکستان کے بارے میں بھی ہے طالبان کے آنے کے بعد خوشیاں منا رہے پاکستان کو امریکہ نے خبردار کیا ہے امریکی وزیر خارجہ اینٹی بلنکن کا کہنا ہے کہ پاکستان سے اس کے رشتے اس بات پر منحصر کریں گے کہ طالبان کے ساتھ اس کے رشتے کیسے ہونے والے ہیں اور امریکہ پاکستان کے ساتھ رشتوں کو لیکر غور کرے گا ۔ امریکی وزیر خارجہ نے امریکی سینٹروں سے کہا کہ امریکہ یہ دیکھے گا کہ گزشتہ 20سالوں میں پاکستان کا کیا رول رہا ہے در اصل سینٹروں نے 9/11حملے کے بعد افغانستان میں پاکستان کی دوہری پالیسی والے رول پر ناراضگی جتائی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ واشنگٹن اسلام آباد پر اپنے رشتوں پر پھر نظر ثانی کرے امریکی ممبران نے کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستان کے خاص طور سے نیٹو ساتھیوں کے درجے کے بارے میں بھی سوچے اور غور کرے ۔ بلنکن کا یہ کہان اہمیت ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ اس کو پرکھے گا کہ پاکستان نے پچھلے دو دہائی میں کیسا رول نبھایا ہے لیکن ہم اس کو نظر انداز بھی نہیں کرسکتے ، امریکی انتظامیہ کی طرف سے ایسی باتیں کبھی نہیں کہیں گئیں اور سب جانتے ہیں اس کا کہیں کوئی نتیجہ نہیں نکلا لیکن اب اس صورت میں اور پہلے کی صورت میں فرق آگیا ہے پچھلے بیس سال سے امریکہ افغانستان میں طالبان سے جنگ لڑ رہا تھا اور اسے اس جنگ میں پاکستان کی ضرورت تھی اس وجہ سے وہ دوہری پالیسی اپنائے ہوئے تھا لیکن اب جب امریکہ افغانستان سے نکل آیا ہے تو پاکستان کا رول کم ہو جائے گا ہاں اگر طالبان ، پاکستان کے ساتھ پوری طرح کھڑا ہوگیا تو بھارت سمیت امریکہ بھی اس کے نشانہ پر آسکتا ہے یہ کسی سے پوشیدہ نہیں کہ پاکستان آتنکواد کی فیکٹری ہے جہاں تمام جہادی نہ صرف پناہ لیتے ہیں بلکہ ٹریننگ وغیرہ بھی کرتے ہیں ۔ 9/11میں پاکستان کا کتنا بڑا رول تھا یہ سب جانتے ہیں ۔ 2001میں افغانستان پر امریکی حملے کے اسامہ بن لادین سمیت سارے طالبانی سر غنہ پاکستان میں جا چھپے لیکن امریکی انتظامیہ انجان بنا رہا امریکہ نے پا کستان کو دہشت گردی کو فروغ دینے والی پالیسیوں کو جو نظر انداز کیا اس کہ وجہ اسے افغانستان میں منھ کی کھانی پڑی ۔ اگر اس طالبان کی انترم سرکار بنی ہے تو اس میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا بڑ ا رول تھا آئی ایس آئی کے چیف خود کابل میں سرکار بنوانے کے لئے موجود تھے پنچ شیل وادی پر طالبان کا قبضہ کرانے کے لئے پاک ایئر فورس نے با قاعدہ بم باری کی اور ناردن ایلائنس کے لڑاکو¿ں کو مارا یہ عجب ہی عجب ہے کہ امریکہ طالبان اور حقانی نیٹورک کے دہشت گردوں کو الگ تھلگ کرکے دیکھ رہا ہے جبکہ وہ ایک ہی ہیں اور ان سب کی پیٹھ پر پاکستان کا ہاتھ ہے ۔ اب تک امریکہ کا قول اور فعل میںفرق رہا ہے لیکن اب ہم امید کرتے ہیں کہ اب امریکہ سختی سے پاکستان سے نمٹے گا ۔ اس میں انہیں بھی فائدہ ہو گا امریکہ کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ بھارت کے ساتھ امریکہ بھی طالبان اور جہادیوں کے نشانہ پر ہیں ۔ (انل نریندر)

17 ستمبر 2021

نو دیشوں سے پانچ قسم کے کورونا کیس دیش میں پہونچے !

جیب ٹیکنالوجی محکمہ (ڈی پی ٹی)نے دیش کی دس ریاستوںمیں پائے گئے ایک ہزار کورونا وائرس کے جنس کا ٹسٹ کےلئے جانے کی کوشش کی ہے کہ یہ بخار دیش میں کہاں سے پہونچا یہ پتہ چلا ہے کہ نو ملکوں سے پانچ قسم کے کوویڈ 19کے وائرس دیش میں پائے گئے ہیں محکمے نے اپریل ماہ میں جیونم سکس ویشنگ شروع کی جو حال ہی میں پوری ہوئی ہے دیش میں پانچ طرح کے وائرس پائے گئے ہیں جنہیں 19A,19B,20A,20B,و 20Cکی شکل میں کلاسی فائی کیا گیا ہے ان میں سے جین چین سے بھارت آئے ہیںبرطانیہ اٹلی و سعودی عرب19A9Vبھارت آئے ہیں جبکہ20Aدیش کے قریب قریب ہر حصے میں پایا گیا ہے کچھ برازیل سے بھی آئے ہیں ماہرین بتاتے ہیں کہ نارتھ ایسٹ بھارت میں کورونا کے 20Aاسٹرین کے معاملے 50فیصدی سے زیادہ پائے گئے ان کا کہنا ہے کہ چین سے آئے کورونا اسٹرین کا پھیلاو¿ سب سے کم ہوا وجہ صاف ہے چینی فلائٹ کی ایئر پورٹ پر اسکرینگ ہو رہی تھی ۔ یوروپ اور دیگر ممالک کی فلائٹ کی اسکریننگ کا فیصلہ بعد میں لیا گیا جب تک کورونا پھیل چکا تھا۔ (انل نریندر)

آن لائن پڑھائی سے محروم بچوںکے لئے اب آگے کاکیا پلان؟

کورونا کے مریضوں میں کمی کے ساتھ ریاستوں میں اسکول کھلنے لگے ہیں اس درمیان پندرہ ریاستوں ہوئے سروے سے پتہ چلا ہے کہ 56فیصد بچے ایسے ہیں جو وسائل اور سہولیات کے نہ ہونے سے آن لائن پڑھائی نہیں کر پائے وہیںجنرل پرموشن ہونے سے یہ بچے بے غیر پڑھے اگلی کلاس میں پر موٹ کر دیئے گئے ایسے میں سب سے بڑی چنوتی کہ بنا پڑھے پاس ہوئے بچے پڑھائی کے مقابلے میں کیسے ٹک پائیں گے ؟ ماہر تعلیم کا کہنا ہے کہ اگر ایسے بچوں کی پڑھائی کا خصوصی انتظام نہیں ہوا تو وہ پچھڑتے ہی جائیں گے سروے والی ریاستوں میں سے کچھ میں ایسے بچوں کے لئے الگ انتظام کیا گیا لیکن اس کا بنیادی سطح پر اتار پان ابھی دور کی کوڑی لگ رہی ہے اسکول چلڈرین آن لائن اینڈ آف لائن سروے رپورٹ کے مطابق اسکول بند ہونے کا بڑ انقصان یہ ہوا ہے کہ 75فیصد بچوں کے پڑھنے کی صلاحیت گھٹ گئی ہے شہری علاقوںمیں 19فیصد اور دیہی علاقوں میں 38فیصد بچے ایسے ہیں جو بلکل آن لائن پڑھائی نہیں کر پا رہے اور دیہی علاقوںمیں 8فیصد اور شہری علاقوںمیں24فیصد بچے ہی ریگولر آن لائن کلا س لگا رہے ہیں اس کی بڑی وجہ اسمارٹ فون انٹر نیٹ کی سہولت نہ ہونا ۔ ایسے بچے بھی ریگولر پڑھائی نہیں کر پا رہے ہیں جن کے پریوار میں صرف ایک اسمارٹ فون ہے جس کا استعمال گھر کے کام کاجی افراد کرتے ہیں اس لئے وسائل اور سہولیات کو لیکر سماج میں خلا ءہے کورونا دور میں بڑھا ہے آگے اور بڑھے گا سرکار کی سطح پر ایسا انتظام ہونا چاہئے لیکن وقت لگے گا لیکن پہلی کی ضرورت ہے اساتذہ کو اسکولوںمیں بچوں کی ضرورت کے مطابق زیادہ وقت دینا چاہئے ریٹائر ٹیچر یا دیگر کو جو مفت پڑھانا چاہے انہیںرکھنے کا حق پرنسپل کو ملنا چاہئے ۔ (انل نریندر)

داو ¿د کا بھائی چلا رہا تھا آتنکی ماڈیول !

دہلی پولس کی اسپیشل سیل اور اتر پردیش کی اے ٹی ایس نے مشترکہ طور پر منگل کو چھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ان سے پوچھ تاچھ میں اس آتنکی ماڈیول کے پیچھے بین الاقوامی سرغنہ داو¿ د ابراھیم کے بھائی انیس کے رول کا پتہ چلا ہے اس کے ساتھ ہی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بھی اس میں شامل بتائی جا رہی ہے ان میں سے دو پاکستان سے تربیت لے کر لوٹے ہیں یہ دہلی مہاراشٹر اور اتر پردیش کے ایودھیا سمیت بھیڑ بھاڑ والے علاقوںمیں دھماکے کرنے کی سازش میں لگے تھے پریاگ راج سے بارود بر آمد کیا گیا ہے پولس نے سبھی مشتبہ دہشت گردوںکو چھ دن کی ریمانڈ پر لیا ہے آتنکیوں کے ماڈیول کا پردہ فاش ہونے کے ساتھ ہی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی و انڈر ورلڈ کی ملی بھگت سامنے آئی ہے آئی ایس آئی نے انڈر ورلڈ کے ساتھ مل کر دیش کو دھلانے کی سازش رچی تھی اس میں ایک گروپ کو نوراتری اور رام لیلاو¿ں کے دوران بھیڑ والی جگہوں پر دھماکے کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی جبکہ دوسرے گروپ کو عمارتوں و چنندہ جگہوں کو نشانہ بنا نا تھا پاکستان میں بیٹھے داو¿د ابراھیم اور اس کے بھائی انیس کو بھارت میں ہتھیار پہونچانے تھے اور پیسوں کو انتظام کرنا تھا ۔ اسپیشل سیل کے اسپیشل کمشنر نیرج ٹھاکر کے مطابق خفیہ ایجنسیوں سے اطلاعات ملیں تھیں اور پاک حمایتی و اسپانسر گروپوں کو بھارت میں سلسلہ وار دھماکوں کو انظام دینے کی سازش رچ رہے تھے اس کے لئے سرحد پار سے تیاری کی جا رہی ہے جانچ میںیہ بھی پتہ چلا ہے کہ مشتبہ دہشت گردوں کے اس ماڈیول کانیٹورک دہلی یوپی ، مہاراشٹر، اور دیش کے کئی حصوں میں پھیلا ہوا ہے اسپیشل سیل کے اس کاروائی میں پاکستان سے تربیت یافتہ دہشت گردوں کو پکڑے جانے سے ایک بار پھر یہ سامنے آیا ہے کہ پاکستان اپنی زمین کو بھارت کے خلاف استعمال کرنے سے باز نہیں آرہا ہے اس کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بھارت میں گڑ بڑ پھیلانے کے لئے سازش رچ رہی ہے اور دہشت گردوں کو بھیج رہی ہے ہم دیش کی خفیہ ایجنسیوں اور خاص کر دہلی پولس اسپیشل سیل سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو چونکس رہنے کے لئے دھماکے ہونے سے بچا سکے اور اس کو بے نقاب کرنے پر مبارک آباد دیتے ہیں یہ بار بار پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ناپاک ارادوں کو کامیاب نہ ہونے دیں ان دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعداب ایک ایک کرکے اسپیشل سیل ان آتنکیوں کے ممد گاروںکو ڈھونڈ نکالے تاکہ دہشت گردوں کی سلیپر سیل کو پوری طرح سے نیست و نابود کیا جا سکے یہی نہیں دہلی پولس کو ڈرگ اسمگلنگ کا بھی نوٹس لینا چاہئے اور اس سلسلے میں سر گرمی بھی بڑھانی چاہئے تاکہ سر حد پار سے دہشت گردی کے واقعات کو انجام دینے کی سازش رچ رہے انڈر ورلڈ کے لوگ ڈرگ اسمگلنگ سے اکٹھے پیسوں کو دیش کے خلاف استعمال نہ کرسکیں ۔ دیش میں تہواروں کا سیزن شروع ہونے والا ہے آتنکی سرغنہ نے سوچ سمجھ کر یہ وقت چنا کیونکہ اس میں ہر جگہ بھیڑ ہوتی ہے اور آتنکی زیادہ سے زیادہ بے قصوروں کو نشانہ بناتے ہیں خیر خطرہ ٹل گیا لیکن یہ لوگ باز نہیں آئین گے اس لئے ہماری سیکورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کو ہر وقت الرٹ رہنا ہوگا۔ (انل نریندر)

16 ستمبر 2021

آزاد صحافت کو دبانے کی کوشش!

دو نیوز وئب سائٹ کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کی کاروائی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے سنیچر کو کہا سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے آزاد میڈیا کو پریشان کرنے اور ڈرانے کا خطرناک ٹرینڈ بند ہونا چاہئے کیونکہ یہ آئینی جمہوریت کو کمزور کرتا ہے ای ڈی آئی نے واضح کیا انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم 10ستمبر کو آن لائن نیوز پورٹل نیوز کلینک نیوز لانڈری کے دفاتر گئے اور دونوں پورٹل کے بہی کھاتوں کی جانچ کے لئے کاروائی کی گلڈ نے کہا کہ دونوں نیوز ویب سائٹ کے دفاتر میںکھاتوں کا معائنہ کرے کے لئے انکم ٹیکس محکمے کی کاروائی سے پریشان ہیں ۔ اس میں صحافیوں کی حساس ترین معلومات اور ذرائع کی تفصیلات اور خبروں سے وابستہ معلومات او ر دیگر تفصیلات ہو سکتی ہیں ۔ یہ کاروائی پریس کی آزادی کی خلاف ورزی ہے نیو لانڈری کے جوائنٹ ایڈیٹر ابھی نند سیکھری کے ذریعے جاری بیان کے مطابق یہ ان کے اختیارات پر حملہ ہے اور پریس کی آزادی پر حملہ ہے ایڈیٹر س گلڈ آف انڈیا نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ انکم ٹیکس کی محکمے کی ٹیم نے سیکھری کا موبائل اور لیپ ٹاپ کے ساتھ دفتر کے کچھ دیگر مشینوں کے کلون بنائے انہیں کوئی وقت نہیں دیا گیا صاف طور سے اور نہ ہی کاروائی کے حکم کے دستاویزات دیئے گئے صاف طور سے انکم ٹیکس کے قانون کی دفع 133Aکے تحت تشریح سروس کے حکم سے پرے ہے جو صرف جانچ سے متعلق ڈیٹا کی کاپی بنانے کی اجازت دیتا ہے دونوں پورٹل مرکزی سرکار کی پالیسیوں اور طریقہ کار کے نقطہ چینی کرتے رہے ہیں گلڈ نے کہا ایسی چیزوں میں بہت احتیاط اور حساسیت دکھائی جانی چاہئے تاکہ جانچ قاعدوں کے مطابق ہو۔ (انل نریندر)

کوویڈ کے بعد کے بڑھتے مسائل !

کورونا وائرس کے مریض بھلے ہی اب کم ہوگئے ہیں لیکن جو لوگ پہلے وائرس سے متاثر تھے وہ آج بھی پوس کوویڈ مسائل سے دو چار دیکھے جا رہے ہیں کئی معاملوں میں تو 8سے 9مہینے تک کوویڈ کے بعد کی پریشانیاں سامنے آرہی ہیں ایسے میں لوگ فزیو تھیراپی کے ذریعے بڑی تعداد میں کوویڈ کے بعد مریضوں کو علاج کیا جا رہا ہے انہیں کئی طرح کی ورزش کرائی جا رہی ہے ۔ایک ہفتے کے اندر اس کے اچھے اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں اسپتال میں فزیو تھیراپی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کی ہیڈ جسویندر کور کے مطابق کوویڈ کے بعد پیدا پریشانیوں سے دو چار مریضوں کاآنا مسلسل جاری ہے ہر ہفتے ان کے پاس پندرہ سے بیس مریض آرہے ہیں ان کو تھکان او ر سانس لینے میں پریشانی وغیرہ ہوتی ہے ڈاکٹر کور کا کہنا ہے کی پھیپھڑے میں تھائگروسس دیکھا جا رہا ہے ایسی صورت میں کورونا وائرس کے سبب پھیپھڑوں کو نقصان پہونچتا ہے اور ایک جھلی بن جاتی ہے ورزش سے اچھے نتیجے آنے لگتے ہیں اور یہ زیادہ تر پریشانی 35سے 65سال کے لوگوں میں دیکھنے کو مل رہی ہے کیونکہ بچوں میں کورونا کیس کم ہیں ان میں اس طرح کی پریشانی نہیں ہے ۔ بتادیں کہ نہ صرف آر ایم ایل میں بلکہ راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال میں کوویڈ کے بعد پوسٹ کوویڈ کلینک میں مریض اپنی پریشانیاں لیکر پہونچ رہے ہیں ا ن میں تھکان اور کمزوری عام دیکھی جا رہی ہے ایسے ہی ہیلتھ ایکسپرٹ کاکہنا ہے کہ پوسٹ کوویڈ میںسب سے زیادہ تھکان کمزوری اور سانس لی نے میں پریشانی سر درد اور گلے میں خراش کچھ میں بخار دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ابھی کوورنا وائرس کے کیس کم ہیں اس لئے پوسٹ کوویڈ پریشانیوں کے کیس بھی دیکھے جا رہے ہیں لیکن جب کورونا وائرس کے مریض بڑھتے ہیں تو اس میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ (انل نریندر)

پیگاسس کا استعمال کیا یا نہیں ؟

اسپائی ویئر پیگاسس کے ذریعے سے اپوزیشن پارٹیوں کے نیتاو¿ں اور صحافیوں اور دیگر لوگوں کی جاسوسی کے معاملے میں دائر عرضیوں پر مرکزی سرکار نے مزید حلف نامہ دائر کرنے سے انکار کر دیاسپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمن جسٹس سوریا کانت و جسٹس اوما کوہلی کی بنچ نے معاملے میں مرکزی سرکار کے طئیں ناراضگی ظاہر کی تھی اور اس نے اپنا انترم حکم محفوظ رکھتے ہوئے کہا کہ دو تین دن میں فیصلہ سنائے گی اگر اس دوران مرکزی سرکار انہیں کچھ بتانا چاہتی ہے تو بتا سکتی ہے اس معاملے میں سینئر صحافی این رام ، راجیہ سبھا ایم پی جون بلٹاس اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنھا سمیت پندرہ لوگوں نے سپریم کورٹ میں عرضیاں دائر کی ہیں سبھی نے ریٹائرڈ جج کی صدارت میں جانچ کرانے کی مانگ کی ہے سپریم کورٹ نے پچھلی سماعت پر مرکزی حکومت کے محذ دو صفحے کے حلف نامے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے نیا حلف نامہ دائر کرنے کو کہا تھا عرضی گزار کی طر ف سے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ مرکزی حکومت معلومات چھپانا چاہتی ہے ایسے میں سرکار کو کمیٹی تشکیل کرنے دی جائے؟سینئر وکیل شام دیوان نے بھی کہا کہ آئی آئی ٹی قانون کے ماہرین نے حلف نامہ داخل کر بتایا ہے کہ جن لوگوں کی جاسوسی ہوتی ہے انہیں اس کی جانکاری نہیں ہو پاتی۔ ان کے موکل آئی آئی ایم کے ریٹائرڈ پروفیسر ہیں اگر ایسے معزز شخصیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تو یہ جمہوریت پر حملہ ہے ایک تیسرے وکیل دنیش دویدی نے کہا کہ سول پروسیزر کورٹ کہتا ہے کہ مدیالے کسی الزام سے انکار کرتے ہیں تو وہ واضح ہونا چاہئے سرکار ایک طرف تو الزام کو بے تکا بتا رہی ہے تو دوسری طرف کمیٹی بنانے کی بات کر رہی ہے اس کا مطلب ہے کہ سرکار نے اسپائی ویئر کا استعمال کیا ہے بحث کے دوران سولیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا عرضی گزار چاہتے ہیں کہ سرکار لکھ کر دے وہ کہ پیگاسس کا استعمال کرتی ہے یا نہیں ہمارا خیال ہے کہ یہ قومی سلامتی سے وابستہ معاملہ ہے ہم حلف نامہ دائر کر بحث نہیں کر سکتے ہم منصفانہ کمیٹی بنائیں گے اس پر جسٹس سوریا کانت نے کہا کہ آپ بھلے ہی حساس ترین جانکاری نہ دیں مگر اس کا جواب ضرور دیں کہ کیا جاسوسی ہوئی اور کیا یہ سب سرکار کی اجازت سے ہوا ۔ چیف جسٹس رمن نے کہا کہ ہمیں قومی سلامتی کے مسئلوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ہم صرف جاننا چاہتے ہیںکہ کوئی بھی پیگاسس کا استعمال کر سکتا ہے ؟کیا سرکار نے اس کا استعمال کیا؟ کیا قانونی طریقے سے اس کا استعمال ہوا؟ سرکار اب مزید حلف نامہ دائر نہیں کرنا چاہتی تو ہمیں حکم پاس کرنا پڑے گا۔ (انل نریندر)

15 ستمبر 2021

افغانستان میں چناو ¿ کرائے جائیں!

طالبان کے ذریعے افغانستان میں نئی سرکار کی تشکیل کی کوششوں کے درمیان ایران کے صدر نے وہاں جلد از جلد چناو¿ کرانے کی مانگ کی ہے ابراھیم رئیسی نے کہا کہ وہاںمستقبل میں چناو¿ و صدر ہوسکے اور وہاں پھر سے امن قائم ہوگا ۔ دوسری طرف خود کو افغانستان کا صدر ڈکلیئر کرنے والے سابق نائب صدر امراللہ صالح نے پنچ شیل میں طالبان کے ساتھ جاری لڑائی کو لیکر اقوام متحدہ و ورلڈ لیڈروں سے مدد کی درخواست کی ہے خط میں کہا ہے کہ اگر پنچ شیل میںجلد کچھ نہیں کیا گیا تو وہاںقتل عام ہوگا ۔ ایران کے صدر رئیسی نے کہا کہ افغان لوگوں کو جلد سے جلد اپنی سرکار بنانے کے لئے ووٹ دینا چاہئے جو جنتا کے ووٹ سے چنی جائے اور جنتا کی ہو۔ (انل نریندر)

اور اب ممبئی کی نربھیا !

اور اب ممبئی کے سب سٹی علاقے میں آبرو ریزی اور پوشیدہ اعضاءمیں لوہے کی چھڑ ڈالنے کی بربریت کا شکار بنی 34سالہ عورت نے یہاں کے میونسپل اسپتال میں دم توڑ دیا پولس نے بتایا کہ عورت کے پوشیدہ اعضاءمیں سنگین زخم آئے تھے اور حادثے میں اس کا بہت خون بہہ گیا تھا وہ راجا باڈی اسپتال میںاپنی زندگی کے لئے جنگ لڑ رہی تھی لیکن وہ چل بسی عورت سے آبرو ریزی کے بعد اور چھڑ سے اس پر بے بربریت طریقے سے حملہ کرنے کے بعد ملزم نے اس پر چاقوں سے بھی حملے کئے واردات کے بعدپولس موقع پر پہونچی اس نے عورت کو خون سے لت پت پایا اور اسپتال مین بھرتی کرایا ایک پولس افسر کے مطابق جانچ کے دوران سامنے آیا سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹیمپو کے اندر عورت سے آبرو ریزی کی گئی اس کے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے پولس نے مشتبہ شخص کی پہچان کی ہے جو ویڈیو میں ٹیمپو سے باہر نکلتا دکھائی دے رہا ہے اس کا نام موہن چوہان ہے او ر معاملہ درج کر دیا گیا اس معاملات کے ریاستی حکومت انٹر نیٹ میڈیا و اپوزیشن پارٹی بھاجپا کے نشانے پرآگئی سابق وزیرا علیٰ دویندر فڈنویش نے کہا عورتوں پر بڑے مظالم کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ سرکار قانون و نظام سنبھالنے میں ناکام رہی ہے ایک شخص نے ٹویٹ کیا ہاتھرس میں ڈراما کرنے والی کانگریس نیتا پرینکا گاندھی واڈرااب کہاں ہیں ؟ اس پر ریاستی حکومت کے وزیر نواب ملک نے کہا کہ ہم فاسٹ ٹریک عدالت میںمقدمہ چلوا کر جلد سے جلد سز ا دلوائیں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بھی اسی طرح کا وعدہ کیا متاثرہ کی دونوں چھوٹی بچیوں کی دیکھ بھال اب ریاستی سرکار کرے گی اس کی جانکاری سینئر وزیر ایک ناتھ سندھے نے دی دہلی کی نربھیا کے طرز پر ممبئی میں بد فعلی اور ظلم جھیلنے والی ممبئی کی عورت نے اپنے ساتھ ہوئی بر بریت کے 33گھنٹے کے بعد اسپتال میں دم توڑ دیاایسے درندے کو جلد سے جلد موت کی سزا ہونی چاہئے ۔ نربھیا کے ملزمان کیطرح پھانسی پرٹانگ دینا چاہئے ہم نے سوچا کی شاید نربھیا کے قصور واروں کو سزاد ینے کے بعد اس طرح کے گھناونے واقعات بند ہونگے لیکن ہم غلط ثابت ہوئے۔ (انل نریندر)

بھاجپا نے پھر گم نام نیتا پر چلا داو ¿ں!

گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل بنے ہیں وہ پٹیل پاٹیدار فرقے سے آتے ہیں ان کو بنانے کے لئے زمین قریب تین مہینے پہلے ہی تیار کی گئی تھی ۔ جون میں کھوڈل دھام یعنیٰ پاٹیدار کی کل دیوی مندر میں پاٹیدار کے دونوں گروپ لیوو اور کنڈھوا پٹیل نے 2022کے چناو¿ پر تبادلہ خیال کیا اور طے کیا کہ اگلا وزیر اعلیٰ پاٹیدار سماج سے ہونا چاہئے کھوڈل دھام ٹرسٹ کے چیئر مین نریش پٹیل سے اعلان نے گجرات کا سیاسی پارہ چڑھا دیا تھا وجے روپانی کے استعفیٰ کے بعد نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر بھوپیندر پٹیل کی تاج پوشی کو پاٹیدار ووٹ سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ 2017کے چناو¿ میں پاٹیدار آندولن کے چلتے بھاجپا کو کافی مشکل ہوئی تھی گجرات میں پاٹیدار ووٹروں کی تعداد 15فیصد ہے لیکن کل ووٹوں کی بات کریں تو اس میں پاٹیدار تقریباً 20فیصد ہیں پاٹیدار کبھی ایک متحد ہو کر وو ٹ نہیں کرتے ہیں اور بھاجپا ان کی پہلی پسند رہی ہے روپانی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پاٹیدار بھاجپا سے دور ہوئے ہیں روپانی جین فرقے سے تعلق رکھتے ہیں ایسے میں ذات پات تجزیہ میں فٹ نہیں بیٹھ رہے تھے انہیں ہٹا کر بھوپندر پٹیل کو وزیر اعلیٰ بنانے سے اقتدار کے خلاف لوگوں میں ناراضگی بھی کم ہوگی بھاجپا کے لئے پاٹیدار کے بعد دوسرے نمبر او بی سی اور دلت ووٹ اہم ہیں اس لئے بھاجپا نے بھوپیندر کو ذمہ داری سونپی ہے بھاجپا کی سینئر لیڈر شپ نے بھاجپا گجرات میں پھر گم نام نام پر پھر داو¿ں چل دیا ۔ پی ایم نریندر مودی کے 2014میں اقتدار میں آنے کے بعد بھاجپا نے زیادہ تر ریاستوں میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لئے جاری ناموں کو نظر انداز کردیا لو پروفائل و سرخیوں سے باہر چل رہے شخص کو چنا اتنا ہی نہیں پارٹی لیڈر شپ طاقت ور برادریوں کے نیتا کو نہ سن کر دیگر کو بھی چن سکی ہے ۔ در اصل گجرات کے وزیر اعلیٰ کے لئے مرکزی وزراءروپالا منڈاویا اور نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل ، سوربھ پٹیل ، گوپی وردھن جھڑپیا ، اور پرفل پٹیل کے نام سرخیوں میں تھے بھوپیندر پٹیل کے نام کا کوئی ذکر بھی نہیں تھا لیکن آخر کا ر ان کے نام پر مہر لگ گئی اسی طرح یہ قیاس اترا کھنڈ اور کرناٹک کے وزراءاعلیٰ پر بھی چل رہا تھا لیکن وزیر اعلیٰ اس نیتا کو بنایا گیا جس کا نام کبھی نہیں لے رہا تھا۔ ہریانہ اور جھارکھنڈ میں منوہر لال کھٹر اور رگھوبرداس کو چن کر پارٹی نے سب کو حیرت میں ڈال دیا یوپی چناو¿ میں یوگی آدتیہ ناتھ کو چنا جانا حیرت انگیز نام تھا تریپورہ میں وکلپ کمار دیو اور مہاراشٹر میں دویندر فڈنویش کو سی ایم بنانے میں لوگوں کو کھٹکا تھا ایسے ہی گجرات میں پاٹیدار فرقے کو خوش کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوپیندر پٹیل کو گجرات کا وزیر اعلیٰ بنا دیا ان کی پسند نتن پٹیل اور پر فل پٹیل میں سے ایک تھی لیکن آنندی بین پٹیل کو وہ نظر انداز نہیں کر پائے وقت ہی بتائے گا ایک دم نئے چہرے کے ساتھ چناو¿ میں جانے کی یہ حکمت عملی کتنی کامیاب ہوگی خاص طور پر کورونا وبا کے دوران ریاستی حکومتوں کی ناکامیوں کا درد تمام فرقوں کو کیا پینترے سے پوچھا جا سکتا ہے؟ البتہ آپ کی ان سیوا سمویدنا یاترامیں سرکار کے خلاف جیسی لہر محسوس کی گئی اس کے پیش نظر یہ صرف یہ چہرہ بدلنے سے بھاجپا کو چناو¿ میں کتنا فائدہ ملے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ (انل نریندر)

14 ستمبر 2021

ایف آئی آر منسوخ کرنے کو صحافی سیدھے سپریم کورٹ نہ آئیں!

سپریم کورٹ نے بدھوار کو کہا کسی صحافی کی اپنے خلاف ایف آئی آر کو منسوخ کرانے کے لئے سیدھے سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کرنا چاہئے عدالت نے تین صحافیوں کو صلاح دی کہ وہ اپنے خلاف درج ایف آئی آر درج منسوخ کرانے کے لئے الہٰ آباد ہائی کورٹ سے رجو ع کریں جسٹس ایل ناگیشور راو¿ جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس بی بی رنگا راجن کی ایک بنچ نے دا وائر کے تین صحافیوں کے خلاف کاروائی سے دو مہینے کے لئے روک لگا دی تھی دا وائر کا آن لائن پبلشنگ فاو¿نڈیشن فار ریجیڈینٹ جنرلزم کے ذریعے کیا جا رہا ہے اس کے تین صحافیوں کے خلاف کچھ اہم موضوعات پر تبصرہ کرنے اور ان کی رپورٹنگ کو لیکر آئی پی سی کی دفعات 183,153A,153Bو505ودیگر گنھاونے جرائم کے لئے اتر پرددیش میں ایف آئی آر درج ہے ان صحافیوں نے اپنے خلاف درج اس ایف آئی آر کو منسوبہ بند بتاتے ہوئے سپریم کورٹ سے اسے منسوخ کرنے کے لئے فریاد کی تھی بنچ نے یہ بھی کہا کہ ہم اظہار رائے کی آزادی کے حق کی اہمیت سمجھتے ہیں ہم صحافت کا گلا نہیں گھوٹنہ چاہتے ہیں لیکن ہم ایف آئی آر منسوخ کرنے کا حکم دے کر صحافیوں کے لئے ایک الگ راستہ نہیں کھول سکتے ۔ صحافیوں کے خلاف یوپی کے تین تھانوںمیںتین مقامات پر ایف آئی آر درج ہے صحافیوں نے کہا کہ اگر ریاست کو اپنے اختیارات کو بےجا استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی رہی تو اس سے ریاست کے اداروں کی جواب دیہی پر برااثر پڑے گا۔ انہوں نے اپنے آپ کو بے قصور بتایا ہے ۔ (انل نریندر)

27کروڑ روپئے کا سونا کبھی نہیں ملے گا!

دیش کے دوسرے وزیر اعظم سورگیہ لال بہادر شاستری کو کو تولنے کے لئے 56سال پہلے راجستھان میں 56.863کلو سونا جمع کیا گیا تھا یہ سونا مرکزی حکومت کو ملنا ہے لیکن معاملہ سلجھنے کے بجائے الجھ گیا کورٹ دستاویز اور کلکٹر کے مال کھانے کے رجسٹر میں جڑے نمبر میل نہیں کھا رہے ہیں اس پر عادم پور کلکٹر دفتر نے 27کروڑ روپئے کا یہ سونا مرکزی حکومت کو سونپنے سے انکار کر دیا ہے در اصل ایڈیشنل شیشن جج کورٹ نے 17فروری سینٹرل گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس محکمے کے حق میں فیصلہ دیا تھا عدالت نے حکم دیا کہ اسے 24مارچ کو سی جی ایس ٹی کو سونپا جائے اس پر مجسٹریٹ اور سی جی ایس ٹی افسر اور وکیل وغیرہ سونا لینے اور کلکٹریٹ مال کھانے میں پہونچے تو ان کے چہرے سے ہوائیاں اڑ گئیں در اصل کورٹ نے جس کیس نمبر11-70پر سونے کی دپتی دکھائی وہ کلکٹریٹ مال کھانے میں 38-21درج ہے جس وقت سونا جمع ہوا تھا اس کی قیمت 5لاکھ روپئے تھی جو اب بڑھ کر 27کروڑ روپئے ہوگئی ہے ادے پور کلکٹریٹ جینت دیوڑا نے مئی میں کورٹ کو خط لکھ کر نمبر واضح کرنے کے لئے کہا تھا 1965میں کوری سائڈی کے لوگوں نے اس وقت کے وزیر اعظم شاستری کو تولنے کے لئے یہ سونا دیا تھا دسمبر 1965میں گنونت لال نے گنپت انجانہ سمیت تین لوگوں پرکیس درج کرایا تھا اس میں 56.863کلو سونا نہیں لوٹا نے کا الزام لگایا گیا گنپت نے سونا چتوڑ گڑھ کے کلکٹر کو سونپا اور پی ایم کے آدم پور آنے پر تولنے کی بات کہی اس درمیان تاشکند میں سابق وزیر اعظم شاستری کا دیہانت ہوگیا پولس نے سونے کی دپتی بتا دی حالانکہ وہ کلکٹر کے پاس ہی رہا 1969،میں معاملہ کورٹ پہونچا تھا تب سے یہ ایک طرح سے معمہ بنا ہوا ہے ۔ (انل نریندر)

جس القاعدہ کو ختم کرنے میں 20سال لڑے اب پھر سے سر اٹھائے گا!

20سال پہلے امریکہ نے نو گیارہ اتنکی حملے کے جواب میں افغانستان میں قدم رکھا تھا یہ حملہ القاعدہ نے کیا تھا جس کو طالبان کی حمایت حاصل ہے ۔ اب دنیا کو پریشانی ہے کہ کیا اب پھر سے القاعدہ افغانستان میں و آئی ایس آئی ایس جیسی دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ ملے گی؟طالبان کی جیت کو دنیا بھر میں دہشت گردی کے فروغ کے بڑے اندیشے کے طور پر دیکھ رہے القاعدہ وہی دہشت گروپ ہے جس نے گیارہ ستمبر 2001میں امریکہ پر حملہ کیاتھا جس کے بعد امریکہ کی قیادت میں نیٹو فورسیز نے اس کا صفایہ کرنے کے لئے افغانستان سے جنگ کی شروعات کی تھی افغانستان سے امریکہ نے اس کی شروعات کی تھی افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی اور طالبان کے ابھرنے پر ٹرمپ انتظامیہ میںدہشت گرد انسداد محکمے میں سینئر ڈائریکٹر کرس کوئٹہ نے کہا کہ میرے خیال میں القاعدہ کے پاس موقعہ ہے اور وہ اس موقعے کا فائدہ اٹھائے گا ہر جگہ کے جہادیوں کو اکٹھا کرنے والا یہ ایک واقعہ ہے دہشت گرد مخالف رہے سابق امریکی کارڈینیٹر ناتھن سیلس کہتے ہیں کہ طالبان کے افغانستان پر قبضے سے امریکہ کے لئے دہشت کا خطرہ بڑھے گا یہ یقینی ہے القاعدہ کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہ ملے گی برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے افغانستان کے بہران پر جی سیون ممالک کی ایمرجنسی میٹنگ کی صدارت کرنے سے پہلے کہا کہ طالبان کو اس کے کاموں سے پرکھا جائے نہ کی اس کے کہے الفاظ سے امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اس بات کا اندیشہ جتایا ہے کہ طالبان حکومت کے دوران القاعدہ پھر کھڑا ہو سکتا ہے ہم طالبان کو پہلے سے ہی القاعدہ سے دور رہنے کی وارننگ دے چکے ہیں امریکہ کے وزیر دفاع کوئت شہر میں اخبار نویشوں سے بات کر رہے تھے اور کہا کہ القاعدہ سے نمٹنے کے لئے ہماری تیاری پوری ہے اس لئے ہم طالبان کو آگاہ کرتے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین کو القاعدہ کو استعمال کرنے نہ دیں ۔فروری 2020میں دیگر تنظیم کی حمایت نہیں کرے جو امریکہ کو دھمکی دیتے ہیں کہ لیکن ایسا کم ہی لگتاہے کہ طالبان معاہدے کی پوری طرح سے تعمیل کرے گا۔ خیال رہے کہ القاعدہ کی وفاداری نے پڑی آئی ایس آئی ایس کی بنیاد عراق میں 2003سے 2011تک چلی خانہ جنگی میں دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا نے جڑیں جمائیں ہیں اس کی شروعات 1999میں ابو مصعب الزرقاوی نے جماعت التوحید الجہاد کے نام کی دہشت گرد تنظیم کی بنیاد رکھی تھی اس میں زرقاوی نے القاعدہ سرغنہ اسامہ بن لادین کے طئیں وفا داری ظاہر کی فروری 2006میں القاعدہ ان عراق نے مجاہدین شوریٰ کونسل بنائی اس کے بعد زرقاوی کی موت ہوگئی۔ عبد اللہ الرشید البغدادی کے سر غنہ بننے کے بعد اکتوبر2006کو القاعدہ ان عراق کا نام اسلامک اسٹیٹ آف عراق ہوگیا ۔ اپریل 2010میں بغدادی مارا گیا اس کے بعد ابو بکر البغدادی سر غنہ بنا اس نے نام اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ لیوان کر دیا بکر 2014میں خود کو خلیفہ ڈکلیئر کر دیا 2015میں اس نے افغانستان میں اپنا آئی ایس خراسان گروپ کھڑا کیا اس کے خلاف القاعدہ نے لڑائی لڑی بعد میں دونوں طالبان کے لئے لڑنے لگے ۔خطرہ صرف القاعدہ کھڑا ہونے سے نہیں ہے بلکہ آئی ایس آئی ایس کا بھی ہے ۔ (انل نریندر)

12 ستمبر 2021

پاک سرحد کے پاس ایئر فورس کا طاقت کا مظاہرہ!

ہندوستانی ایئر فورس کے جہازوں نے جمعران کو پاکستان سے لگی 40کلو میٹر دور قومی شاہ راہ (این اےچ 925)پر بنے ایمرجنسی فیلڈ لینڈنگ ہر کولیس جہاز اتا ر کر اپنی جنگی طاقت کا مظاہر ہ کیا جہاز میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ مرکزی نیشنل ہائیویز نتن گڈکری و فوج کے چیف سوار تھے اس کے بعد سکھوئی جے گویر جہازوں نے نیچے اترنا شروع کیا وہیں ایک سکھوئی جہاز کو ہوائی پٹی پر کھڑا بھی کیا گیا اس قومی شاہ راہ کی تعمیر نیشنل ہائیوے اتھارٹی نے کی ہے جنگ یا کسی دوسری صورت میں انڈین ایئرفورس کے ٹارنسپورٹ ایئر کرافٹ سے لیکر فائٹر جیٹ بغیر ایئر بیس کے بھی اس شاہ راہ پر اتر سکیں اور اڑان بھر سکیںبھارت نے تیاریاںتیز کر دی ہیں ۔ ایئر فورس کے جہازوں کی سڑکوں پرا یمرجنسی لینڈنگ ڈریل ہے جنگ کے وقت کوئی بھی جہاز دیش دشمن کے رنوے کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ جہاز اڑان نہ بھر سکیں لیکن متبادل کے طور پر ایسی تیاری کی جاتی ہے 3دسمبر 1971کی جنگ کے دوران پاکستان نے ایک ساتھ انڈین ایئر فورس کے بارہ اڈوں کو نشانہ بنایا تھا اور 180سے بھی زیادہ بم گرائے تھے ویسٹرن ایریا کے ایئر فورس کے کچھ جہازوں کو نقصان بھی ہوا تھا لیکن ایئر فورس نے راتوں رات رنوے کی مرممت کر دی جنگ کے وقت دشمن کا پہلا نشانہ ایئر بیس ہوتے ہیںتاکہ ایئر کرافٹ وہاں سے اڑان نہ بھر پائیں ایمرجنسی لینڈنگ فیلڈ کی ایسے وقت کی تیاری ہے لیکن جب ہم اس کی اتنی پبلسٹی کریں گے تو دشمن ان کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔ (انل نریندر)

طالبان سرکار پر دنیا نے نہیں دکھائی گرم جوشی!

امریکہ جرمنی جاپان اور چین کسی بھی دیش نے افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کی سرکار بنانے پر گرم جوشی نہیں دکھائی انہوں نے مانیتا دینے پر خاموشی اختیار کر لی ہے امریکہ برطانیہ اور جرمنی جیسے کئی بڑے ملکوں نے کیبنٹ میں دہشت گردوں کو شامل کئے جانے اور دیگر گروپوں طبقوں کو نمائندگی نہ ملنے پر مایوسی جتائی ہے طالبانیوں نے منگل کے روز اپنی انتم سرکار کا اعلان کی اس میں33ممبری کیبنیٹ بنائی جس میں وزیر اعظم وزیر داخلہ خود اقوام متحدہ ڈکلئیر نامی دہشت گرد شامل ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا وہ نئی سرکار میں شامل ناموں کا جائزہ لے رہا ہے کئی لوگوں کا ٹریک ریکارڈ و دہشت گرد تنظیموں سے وابستگی باعث تشویش ہے اس نے بیان دیا حالانکہ یہ انتم سرکار ہے لیکن طالبان کا تجزیہ ان کے کاموں سے ہوگا جو وہ کرتا آرہا ہے ان لفظوں سے نہیں افغان سبھی کے ساتھ بنی سرکار کے توقع رکھتے ہیں ہماری یہی امید ہے ساتھ ہی خبردار کیا طالبان افغان کی سر زمین کا استعمال کسی دیش کے خلاف نہیں ہونے دیگا ۔ جرمنی کے ویزر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ان کے پاس افغانستان کے حالات پر بہتر ہونے کی وجہ نہیں ہے مظاہرین اور صحافیوں کے ساتھ بے رحمانہ رویہ اپنایا جا رہا ہے 20سال جمہوریت میں شہریوں سے ایسا برتاو¿ سے کوئی امید نہیں لگا سکتا پھر بھی طالبان سے بات چیف جاری رکھیں گے تاکہ وہاں سے بیرونی ممالک کے لوگوں کو نکالا جا سکے ۔جاپان کے چیف کیبنٹ سکریٹری کوتو سونوبو نے کہا کہ طالبان پر نظر رکھے ہوئے ایسے ہی امریکی اور دوسرے دیش بھی ان سے تعاون جاری رکھیں گے لیکن وہ اپنے شہریوں کی حفاظت کو لیکر بے چین ہیں اس درمیان خبر آئی ہے کہ افغانستان میں طالبان کی سرکار بنتے ہی 24گھنٹے کے اندر چین نے 3.10کروڑ امریکی ڈالر کی مدد کا اعلان کیا آتنکی گروپ کی سرکار کا ساتھ دے رہے چین نے کہا کہ یہ بد امنی ختم کرنے اور سسٹم کو بحال کرنے کے لئے جاری کی گئی ہے افغانستان کے حالات پر پڑوسی ممالک کے وزراءخارجہ کی پہلی میٹنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ شی نے کہا کہ چین افغانستان کو دوسو ملین یوان کی مدد کے تحت اناج وغیرہ سامان دے گا۔ اور کورونا کے ٹیکے کے ساتھ ضروری دوائیں بھی بھیجی جائیں گی ۔ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں ہوئی میٹنگ میں ایران ، تاجکستان ، ترکمنستان اور ازبیکستان کے وزراءخارجہ نے شرکت کی حالانکہ پاکستان کے وزیر خارجہ محمود قریشی کی میزبانی میں ہوی میٹنگ میں روس نے حصہ نہیں لیا وانگ شی نے کہا پہلی کھیپ میں چین نے افغانستان کو دس لاکھ ٹیکے ڈونیشن کے طور پ دینے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ افغانستان کی مدد کے لئے چین اور پاکستان بھی بے چین ہیں اور دونوں الگ الگ ہیں وہ دونوں ایک ہی کو ٹارگیٹ کرتے ہیں وہ بھارت ہے روس کا اس میٹنگ میں شامل نہ ہونا اہم ترین مانا جا سکتا ہے۔ (انل نریندر)

ہمارے صبر کا امتحان لے رہی ہے سرکار !

انسانی وسائل کی کمی کی وجہ سے اگر جج صاحبان کے کام کاج متاثر ہوتے ہیں تو اسے صرف لا پرواہی کا معاملہ نہیں مانا جانا چاہئے ، بلکہ یہ سرکار کی قوت ارادی و لا پرواہی کا بھی ثبوت ہے ۔ عدلیہ نظام و کاروائی عمل کی پیچیدگیوں کو دور کرنے اور ا س پر بوجھ کو کم کرنے کے لئے پیرا جو ڈیشل اداروں کی شکل میں جو ڈیشیل اتھارٹی کا اسٹرکچر کھڑا کیا گیا تھا لیکن آج حالت یہ ہے کہ ان عدالتوں میں بڑی تعداد میں عدالتوںمیں ججوں کی آسامیاں خالی پڑی ہیں اور ان کو بھرے نہ جانے کی وجہ سے ان کے کام کاج پر برا اثر پڑ رہا ہے مختلف جوڈیشیل اتھارٹی میں خالی آسامیوں کو بھرنے میں دیری اور ٹیوبنل اصلاحات ایکٹ پاس ہونے سے نہ خوش سپریم کورٹ نے کہا کہ مرکزی سرکار ان کے صبر کا امتحان لے رہی ہے ایکٹ کے ذریعے ان تقاضوں کو واپس جگہ مل گئی ہے جنہیں سپریم کورٹ منسوخ کر چکا ہے ۔ مرکز نے ہمارے فیصلوں کا احترام نہ کرنے پر تلا ہوا ہے عدالت کے چیف جسٹس این وی رمن جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ جسٹس ایل ناگیشور راو¿ کی اسپیشل عدالت نے مرکزی حکومت کی طرف سے پیش سرکاری وکیل تشار مہتا کو ایک ہفتے میں تقرری نہ ہونے پر توہین عدالت کی کاروائی کی وارننگ دے ڈالی بنچ نے کہا کہ ہم سرکار کے ساتھ ٹکراو¿ نہیں چاہتے جس طرح سے سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری ہوئی ہے اس سے ہم خوش ہیں لیکن جوڈیشیل اتھارٹیز میں ممبر یا چیئر مین نہ ہونے سے وہ بے اثر ہو رہی ہیں ہمیں اپنے متبادل ساجھیدار بنائیں آپ ان جوڈیشیل اتھارٹیز کو بند کرنا چاہتے ہیں یہ بتائیں؟اس پر مہتا نے کہا سرکار کا یہ ارادہ نہیں ہے اس پر عدالت نے مہتا کو حکم دیتے ہوئے کہا معاملے کی اگلی سماعت 13ستمبر کو ہوگی حال ہی میں حالت یہ ہے کہ جوڈیشیل اتھارٹیز میں لا تعداد میں خالی پڑی آسامیوں پر تقرری نہ ہونے کی وجہ سے کام ٹھیک ٹھاک نہیں ہو پا رہا ہے بنچ نے کہا کہ عدالت کے فیصلوں کے بر عکس ٹریبونل ریفارم ایکٹ کی تقاضوں کو بنائے جانے کو لیکر نا خوشی ظاہر کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس تین متبادل بچتے ہیں یا تو ہم مرکزی سرکار کے قانون پر روک لگادیں دیش بھر کے جج صاحبان کو بند کریں یا ہم چپ چاپ تقرریاں کریں ۔ واضح ہو کہ جوڈیشیلی اتھارٹی کی شکل میں کام کرتے ہوئے کئی معاملے جیسے ٹیکس ماحولیاتی متعلق انتظامی فیصلے یا کمرشیل قانون وغیرہ سے جڑے معاملوں کو نمٹارہ کرتی ہیں عدالت جب بھی اس معاملے پر سرکار سے سوال کرتی ہے تو یہ جواب دے کر اپنی ذمہ داری پوری مان لیتی ہے کہ تقرریوں کا کام پروسیس میں ہے پچھلے مہینے عدالت نے سرکار جوڈیشیل اتھارٹیوں میں تقرری کے لئے دس دن کا وقت دیا تھا لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ عدالت کو سرکار نے کوئی مناسب جواب نہیں دیا مختلف اتھارٹیوں میں 250سے زیادہ آسامیاں خالی پڑی ہیں سرکار اس معاملے میں ٹال مٹول کا رویہ نہ اپنائے یہ صحیح نہیں ہے اس سے ٹکراو¿ بڑھنے کا خطرہ ہے ۔ (انل نریندر)

میلانیا نے امریکہ میں یہ نئی جنگ چھیڑ دی

ایران جنگ میں سیز فائر ہوتے ہی امریکہ کے اندر ایک اور جنگ شروع ہو گئی ہے ۔آپ حیران ہوں گے کہ یہ کون سی جنگ ہے ؟ بتادیں کہ ایپسٹین فائلس کی ...