26/11 ممبئی آتنکی حملے میں ہمارے لوگ شامل تھے
پاکستان ایک بار پھر بے نقاب ہوا ہے اور بے نقاب کرنے والا بھی اور کوئی نہیں بلکہ خود پاکستانی خطرناک خفیہ ایجنسی کے سابق چیف ہیں۔ یہ بات امریکہ میں پاکستان کے سفیر رہ چکے حسین حقانی نے کہی ہے۔ حقانی نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایس آئی کے سابق چیف نے اعتراف کیا ہے کہ ممبئی میں 26/11 کو ہوئے حملہ میں پاکستان کے کچھ ریٹائرڈ افسر شامل تھے۔ 26/11 کے ممبئی آتنکی حملہ میں بھلے ہی پاکستان اپنے یہاں کا ہاتھ ہونے سے انکار کرتا رہا ہو، مگر ایک نئے انکشاف نے اس کی پھر پول کھول کر رکھ دی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل شجا پاشا تب پاکستان کی آئی ایس آئی کے چیف تھے۔ انہوں نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے اپنے ہم منصب جنرل مائیکل ہیڈن کے ساتھ 2008ء دسمبر میں ہوئی میٹنگ میں یہ بات قبول کی تھی۔ اس انکشاف کا ذکر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رہے حسین حقانی نے اپنی کتاب ’’انڈیا ورسس پاکستان:وائی کانٹ وی جسٹس دی فریڈم‘‘ میں کیا ہے۔ اس انکشاف سے بھارت کے اس دعوے کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ ممبئی حملہ کو پاکستان کی سرزمیں سے انجام دیا گیا تھا، جس میں پاکستان کے لوگوں کا ہی ہاتھ تھا۔ اپنی کتاب میں حقانی نے جنرل پاشا کے 24-25 دسم...