مادھوی پوری بوچ کو خود عہدے سے ہٹ جانا چاہیے
سیبی کی چیئرپرسن مادھوی پوری بوچ کیخلاف آئے دن الزام لگتے رہتے ہیں کبھی ہنڈن برگ رپورٹ میں ان کیخلاف الزامات سامنے آتے ہیں تو کبھی سیبی کی کرمچاریوں کی طرف سے تو کبھی کانگریس پارٹی کی طرف سے سب سے پہلے تو ہنڈن برگ رپورٹ میں ان کا کانفلپٹ آف انٹریسٹ کے الزامات لگے ۔اب تازہ الزام کانگریس نے لگایاہے اس نے سیبی کی چیئر پرسن مادھوی بوچ کیخلاف مفادات کے ٹکراو¿ کے نئے الزامات لگاتے ہوئے پیر کو وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی تقرری کے معاملے میں وزارت کی مقرر کمیٹی کے چیف کی شکل میں وضاحت کرنے کی مانگ کی ہے ۔کانگریس نے سیبی کے چیئر پرسن مادھوی بوچ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے عہدے سنبھالنے کے باوجود اائی سی آئی سی آئی بینک سے فائدہ کے عہدے پر ہیں ۔بتایا جارہا ہے کہ مادھوی نے کنسلٹنسی فرم چلا کر قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک دوسری کمپنی سے کروڑوں روپے کمائے ۔رائٹرس نے رجسٹرار آف کمپنیز کے حوالہ سے جانکار ی دی ۔مادھوی نے گورا ایڈوائزری نامی کمپنی سے سات سال میں 3.71 کروڑ روپے کمائے ۔کانگریس نے پیر کو سیبی چیف پر الزام لگائے کانگریس نے کہا مادھوی سال 2017 سے 2021 تک سیبی کی مستقل ممبر رہی ہیں ...