جب منتری جاوڑیکر نے تاخیر سے آئے ملازمین کو چھٹی پر بھیجا!
وزیر اطلاعات و نشریات مسٹر پرکاش جاوڑیکر نے پیر کے روز اچانک اپنی وزارت میں چھاپہ مارا اوردفتر میں پایا کہ بہت سے افسران غائب ہیں۔ تاخیرسے دفتر پہنچنے والے بابوؤں کے پسینے چھوٹ گئے۔ انہیں پتہ چلا کہ حاضری رجسٹر وزیر موصوف اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ کچھ دیر بعد چپڑاسی نے انہیں چھٹی کی درخواست تھمادی اور دیکھتے ہی دیکھتے وزیر اطلاعات و نشریات مسٹر پرکاش جاوڑیکر کے کمرے کے باہر چھٹی کی درخواست لے کر کھڑے بابوؤں کی لائن لگ گئی۔ قریب200 ملازمین کو زبردستی ایک دن کی چھٹی پر بھیج دیا ہے۔ دراصل جاوڑیکر صاحب مسلسل شعبہ جاتی ملازمین کو وقت پر دفترآنے کی ہدایت دے رہے تھے لیکن کسی نے ان کی نہ سنی۔ پیر کے روز وہ خود صبح9 بجے دفتر پہنچ گئے اور 9:30 بجے انہوں نے وزارت کے ہر کمرے کا معائنہ کیا اور دیکھا کہ ملازمین کی برائے نام حاضری ہے اور وہ اپنے کمرے میں پہنچے اور حاضری رجسٹر منگالیا۔ ملازمین دیر سے دفتر پہنچے تو انہیں چپڑاسیوں نے چھٹی کا فارم تھمادیا۔ یہ بھی کہا کہ اسے بھر کر منتری جی سے چھٹی لینی ہوگی۔ دیر سے آنے والے بابوؤں کو وزیر موصوف نے پہلے جھاڑ پلائی اور پھر ایک دن کی چھٹی پر بھیج دیا۔ جاوڑی...