اشاعتیں

اگست 30, 2015 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Condemning the suppression cycle over Egyptian reporters

Egypt has started a suppression cycle on the media. An Egyptian court has punished three reporters of TV channel Al-Jazira with three years imprisonment. All these were punished for working without press license and telecasting news harmful for Egypt by the court of Judge Haroon Fareed.  Reporters having been punished in second hearing of the case are Mohd. Fahmi, Bahar Mohammed and Peter Grest. Mohd. Fahmi is presently a Canadian citizen quitting Egyptian citizenship, Bahar Mohammed belongs to Egypt and Peter Grest is an Australian citizen repatriated to Australia. Earlier all the three had been imprisoned for seven to ten years but now it has been reduced to three years. Judge Haroon Fareed said that they are neither members of Press Syndicate nor a telecaster syndicate.  They were working without a license. The trio have refuted the charges framed against them.  US has urged the Egyptian Government to stop this suppression and expressed its deep concern and despair....

صرف دہشت گرداور ملکی بغاوت معاملوں میں موت کی سزا کی سفارش

پھانسی کی سزا کے معاملے میں آئینی کمیشن کی سفارش اس بحث کو لیکر اس حل کی طرف ہم جا سکتے ہیں جو محض اپنے ہی دیش میں ہی نہیں دنیا کے کئی دیگر ممالک میں بھی چھڑی ہوئی ہے۔ سوال ہے’’ پھانسی دینے کی سزا‘‘؟ یہ کب دی جائے، کس کو دی جائے؟ آئینی کمیشن نے جو سفارش کی ہے اس کے مطابق صرف دہشت گردی اور ملکی بغاوت کے معاملوں میں پھانسی کی سزا دی جانے کی پیروی کی ہے۔ کمیشن کے چیئرمین جسٹس اے پی شاہ کا کہنا ہے کہ کمیشن کے9 میں سے6 ممبران رپورٹ سے متفق ہیں۔ 3 غیر متفق ممبران میں دو سرکار کے نمائندے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آنکھ کے بدلے آنکھ کا اصول ہمارے آئین کے بنیادی جذبے کے منافی ہے۔بدلے کے جذبے سے جوڈیشیری نہیں چل سکتی۔ رپورٹ اس اشو پر مرکوز ہے کہ ہندوستان میں موت کی سزا ہونی چاہئے یا نہیں؟ رپورٹ کی ایک کاپی وزیر قانون کو سونپی جائے گی۔ پینل کے تقاضوں میں ترمیم کی مانگ پر پارلیمنٹ میں ہی غور ہوگا۔ یہ رپورٹ اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ ممبئی سیریل بم دھماکوں کے قصوروار یعقوب میمن کو پھانسی دئے جانے کے بعد اب اس بات پربحث شروع ہوگئی ہے کہ کمیشن کے کچھ اہم لب و لباب یہ ہیں قانون میں عمر قید کا مطلب...

ہرگھنٹے دیش میں 15 لوگ خودکشی کررہے ہیں

آل انڈیامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز(ایمس)میں زیر تعلیم طالبہ کا ہاسٹل میں خودکشی کرنا تشویش کا باعث ہے۔ دیش میں خودکشی کی واقعات کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ دیش میں ہر گھنٹے 15 لوگ خودکشی کرتے ہیں۔ پچھلے سال(2014) میں 1 لاکھ31 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اپنی جان دی۔ اس معاملے میں ریاستوں میں مہاراشٹر اور شہروں میں چنئی ٹاپ پر ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی طرف سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق سال2014 کے دوران جن لوگوں نے خودکشی ان میں سے 69.7 فیصدی کی سالانہ آمدنی 1 لاکھ روپے سے کم تھی۔ دوسرے لفظوں میں غریبی زندگی کو کس طرح سے متاثر کرتی ہے اسی سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے سال خودکشی کرنے والوں میں قریب70 فیصدی وہ لوگ تھے جن کی آمدنی 1 لاکھ روپے سالانہ سے کم تھی جبکہ اپنی زندگی ختم کرنے والے 26.9 فیصد افراد کی سالانہ آمدنی1 لاکھ سے5 لاکھ روپے تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق پچھلے سال قومی سطح پر شہروں میں خودکشی کی شرح زیادہ تھی۔ یہ شرح 10.6 فیصدی کے مقابلے شہروں میں 12.8 فیصدی تھی جہاں تک خودکشی کے اسباب کی بات ہے تو اس میں گھریلو پریشانیاں (شادی سے لیکر طلاق) کے معاملوں کا اشتراک 21.7فیصدی...

جٹے چار،مودی پر وار لڑائی آر پار کی

پٹنہ میں ہوئی ایتوار کو جنتا دل (یو) ، آر جے ڈی، کانگریس اور سپا مہا گٹھ بندھن نے سوابھیمان ریلی میں اپنی ہنکار بھری۔ اس میں نتیش کمار اور لالو پرساد یادو کے ساتھ ساتھ کانگریس صدر سونیا گاندھی کی موجودگی خاص معنی رکھتی ہے۔ صاف ہے کہ بہار اسمبلی چناؤ اب محض ایک ریاست کا چناؤ نہیں رہ گیا ہے۔ اس میں مرکز کی بی جے پی سرکار اور اپوزیشن دونوں نے ہی اپنا سب کچھ جھونک دیا ہے۔ اب یہ دونوں کیلئے ہی آر پار کی لڑائی بن گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پارلیمنٹ میں سرکار کے تئیں نرم رویہ اپنانے والی سماج وادی پارٹی نے بھی شیو لال یادو کو اس میں شرکت کرنے کے لئے بھیجا۔ باوجود اس کے ٹکٹ بٹوارے میں پارٹی کو نظر انداز کیاگیا ہے۔ سبھی اپوزیشن لیڈروں نے وزیر اعظم نریندر مودی پرجم کر تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے صرف جھوٹے وعدے کئے ہیں اور اب تک کچھ بھی نہیں کیا ہے جس کے سبب لوگوں کا ان پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ نتیش نے کہا کہ پہلے والے پی ایم کم بولتے تھے اور یہ(مودی) بولتے رہتے ہیں ، سنتے نہیں۔ مودی چلے تھے بہار کو للکارنے لیکن اراضی بل پر گھٹنے ٹیک دئے۔ جو ہمارے ڈی این اے پر سوال اٹھاتے ہیں وہ بتائیں کہ ان کے پ...

مصر میں صحافیوں کو کچلنے کی کارروائی کیلئے مذمت کرتے ہیں

مصر میں صحافیوں پر زیادتیوں کا دور شروع ہوگیا ہے۔ مصر کی ایک عدالت نے الجزیرا چینل کے تین صحافیوں کو تین سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔ تینوں کو بغیر پریس لائسنس کے کام کرنے اور مصر کیلئے مضر مواد کو ٹیلی کاسٹ کرنے کیلئے جج حسن فرید کی عدالت نے یہ سزا سنائی۔ معاملے کی دوبارہ سماعت میں سزا پانے والے صحافی محمد فہمی، بہر محمد اور پیٹر گریسٹ شامل ہیں۔ محمد فہمی مصر کی شہریت چھوڑ کر کینیڈا کے معزول شہری ہیں۔ بہر محمد مصر اور پیٹر گریسٹ آسٹریلیا کے شہری ہیں جن کی آسٹریلیا کو حوالگی ہوچکی تھی۔ تینوں کو پہلے سات سال کی سزا ملی تھی لیکن اب انہیں تین برس کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔جج حسن فرید نے کہا کہ تینوں افراد نہ تو پریس سینڈیکیٹ کے ممبر ہیں اور نہ ہی ایگریڈیٹڈ ہیں۔ تینوں بغیر لائسنس کے کام کررہے تھے۔ انہوں نے اپنے خلاف الزامات سے انکار کیا ہے۔ امریکہ نے صحافیوں کی اس سزا پر گہری تشویش اور مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرکار سے اس میں نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا کہ الجزیرا ٹی وی کے تینوں صحافیوں کو لیکر مصر کی ایک عدالت کے ذریعے دئے گئے فیصلے سے...

اب اورنگزیب نہیں ، اے پی جے عبدالکلام روڈ

ہندوستان کے متنازعہ بادشاہ ابوالمظفر محی الدین محمد اورنگزیب کے نام پر بنی شاہراہ کا نام بدلنا بالکل صحیح ہے۔ حال ہی میں اٹھی مانگ کے بعد لٹین زون میں دہلی کی شاندارسڑک اورنگزیب روڈ اب اے پی جے عبدالکلام روڈ کے نام سے جانی جائے گی۔ نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی ) نے جمعہ کے روز اس شاہراہ کا نام بدلنے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ این ڈی ایم سی کے وائس چیئرمین کرن سنگھ تنور نے کہا کہ سماج کے کچھ پرانے لوگوں نے سابق صدر کے تئیں شردھانجلی کے طور پر اس سڑک کا نام بدلنے کی درخواست کی تھی۔ یہ معاملہ جمعہ کو کونسل کے سامنے رکھا گیا۔ جس نے اتفاق رائے سے اس پر اپنی مہر لگادی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم سی فائنل اتھارٹی ہے اور پھر سے نام رکھنے کے لئے کسی آئینی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔ بھاجپا ایم پی مہیش گری نے بھی وزیر اعظم کو خط لکھ کر تاریخ کی غلطیوں کو سدھارنے کیلئے اورنگزیب روڈ کا نام بدل کر کلام کے نام پررکھنے پر غور کرنے کی درخواست کی تھی۔ گری نے کہا تھا یہ کلام کے تئیں سچا خراج عقیدت ہوگا۔ اورنگزیب روڈ انڈیا گیٹ کے قریب تاج مان سنگھ ہوٹل سے لیکر صفدر جنگ روڈ تک بنا ہوا ہے۔ اسے...

چک دے انڈیا: 36 سال بعد اولمپک کا ٹکٹ

ہندوستانی خاتون کھلاڑیوں کے اچھے دن شروع ہوگئے ہیں۔ ادھر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو راشٹرپتی بھون میں ایک پروقار تقریب میں دیش کا اہم ترین ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن سے نوازا گیا تو ادھر خبر آئی ہندوستانی مہلا ہاکی ٹیم کو 36 سال بعد اولمپک میں کھیلنے کا موقعہ ملے گا۔ لینڈر پیس کے بعد ثانیہ دیش کا سپریم کھیل ایوارڈ پانے والی دوسری ٹینس کھلاڑی ہیں۔ثانیہ نے کہا کھیل رتن میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ اپریل2012ء میں مہلا یوگل میں نمبر ون رینکنگ حاصل کرنے والی خاتون ہیں۔ ثانیہ مرزا اپنی جوڑی دار مارٹینا ہنس کے ساتھ مسلسل تین مہلا یوگل خطاب جیت چکی ہیں۔ وملڈن جیسے انتہائی اہم ترین ٹینس ٹورنامنٹ کا بھی یوگل فائنل جیتنے کا سہرہ ثانیہ کو جاتا ہے۔ ہم ثانیہ کو اس کے کارناموں پر مبارکباد دیتے ہیں۔ ادھر 36 سال بعد اگلے سال برازیل میں ہونے والے اولمپک کے لئے بھارتیہ مہلا ہاکی ٹیم نے کوالیفائی کرلیا ہے۔ 1980 ء کے ماسکو اولمپک کے بعد پہلی بار بھارتیہ مہلا ٹیم کھیلوں کے اس مہا کنبھ میں کھیلے گی۔ ماسکو اولمپک میں بھی اس لئے بھارتیہ ٹیم کو کھیلنے کا موقعہ ملا تھا کیونکہ کچھ دیشوں نے اولمپک کا بائیکاٹ کرد...

شینا ، اندرانی اور مرڈر مسٹری!

سنسنی خیز شینا بورا قتل کانڈ ویسے تو ایک مجرمانہ واردات ہے مگر اس نے ہمارے آج کے فائیو اسٹار کلچر سماج کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس واردات سے جدید طرز زندگی جینے والا پہلو سامنے لاکر رکھ دیا ہے۔ شینا بورا قتل کانڈ کو لیکر ہورہے تازہ انکشافات کے بعد فطری ہی ہے ایک بار پھر انسانی رشتوں کی کھسکتی زمیں پر تجویز جتائی جانے لگی ہے۔ایک ماں اپنے بچوں کو اس لئے بھائی بہن کی شکل میں پیش کرتی رہی اور انہیں ڈرا دھمکا کر اپنے رشتوں کو اجاگر کرنے سے روکتی رہی کہ اس کا سماجی وقار اورشاہانہ زندگی پر آنچ نہ آئے۔ وہ خود شان و شوکت اور چمک دمک کی زندگی گزارتی رہی لیکن پہلی شادی سے پیدا ہوئے دو بچوں پردے کے پیچھے رکھ کر انہیں اپنے رحم و کرم پر پلنے پر مجبور کرتی رہی۔اپنی شاہانہ شخصیت کو اتنا بے رحم بھی بنا سکتی ہے کہ اپنی ہی اولاد کا گلا گھونٹنے میں اس کے ہاتھ نہیں کانپے۔ اندرانی مکھرجی اس کی تازہ مثال ہے۔ پولیس کی چھان بین سے پتہ چلا ہے کہ اندرانی مکھرجی نے اپنے تیسرے شوہر پیٹر مکھرجی اور آس پاس کے تمام لوگوں سے یہ بات چھپائے رکھی کہ 21-22 سال کی عمر میں اس کی پہلی شادی ہوئی تھی جس سے دو بچے شینا اور میخ...

26/11 کے بدلے پر مبنی فلم ’’فینٹم‘‘ پر پاک میں پابندی؟

ایتوار کی شام کو میں نے مشہور فلمساز کبیر خان کی فلم ’’فینٹم‘‘ دیکھی۔ڈائریکٹر کبیر خان دہشت گردی کے اشو کو لیکر فلمیں بناتے رہتے ہیں۔ اکثر ان کی ہر فلم میں دو ملکوں (بھارت۔ پاکستان) کی کہانی بیان کی جاتی ہے۔ ابھی عید کے موقعے پر آئی ان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کو دونوں ملکوں کے ناظرین نے کافی پسند کیا لیکن سیف علی خاں اور کٹرینہ کیف کو لیکر ان کی اس فلم ’فینٹم‘ پر پاکستان نے پابندی لگادی ہے۔ پاکستان کی ایک عدالت نے ممبئی کے 26/11 حملوں کے مساٹر مائنڈ حافظ سعید جو لشکر طیبہ کے چیف بھی ہیں کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے بالی ووڈ فلم ’فینٹم‘ کی ریلیز پر روک لگا دی ہے۔ لشکر اور جماعت الدعوی کے سرغنہ حافظ سعید نے عرضی میں کہا تھا کہ فلم میں اس کے اور تنظیم کے خلاف گمراہ کن پروپگنڈہ دکھایا گیا ہے۔ سعید کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے اس فلم کو پاکستانی سنیما گھروں میں دکھانے پر روک لگادی۔ پاکستان میں یہ فلم 28 اگست کو ریلیز ہونی تھی۔ تکلیف دہ پہلو یہ ہے کہ پاکستان کے سینسر بورڈ تک نے فلم کو دیکھے بغیر ہی اس فلم پر پابندی لگادی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان...

Significance of the capture of Qasaab-III

Despite the cancellation of NSA level talks Pakistan is unwilling to mend its mischievous behaviour.  Neither its attitude has changed nor its actions.  This has resulted in successful live capture of a terrorist who came across the border by Indian security forces within a month. While Indian Army enjoys high morale on capturing this terrorist on Thursday, Pakistan has been exposed again on international level. Earlier this month, the villages had nabbed a Pakistani terrorist, Naved. It was nice that the terrorist nabbed by security forces in Baramulla second time was not exhibited as earlier in enthusiasm, thus giving time to Pakistan to destroy all the proofs related to him. It is well known that Pakistan avoids treating the captured terrorists as its citizens. We feel India has undergone some changes in its policy. It appears that live capturing of a terrorist, is a part of the new strategy of Indian Security Forces. India intends to expose Pakistan through a live terroris...

قصاب III کی گرفتاری کی اہمیت

قومی سلامتی مشیر سطح کی میٹنگ منسوخ ہونے کے بعد بھی پاکستان اپنے حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ نہ تو اس کے رویئے میں کوئی خاص فرق آیا ہے اور نہ ہی اس کی حرکتوں میں۔اسی کا نتیجہ ہے کہ مہینے بھر کے اندر ہی بھارتیہ سکیورٹی فورسز کو سرحد پار سے آئے ایک اور دہشت گرد کو زندہ پکڑنے میں کامیابی ملی ہے۔ جہاں جمعرات کو پکڑے جانے سے اس آتنکی سے ہندوستانی فوج کے حوصلے بلند ہیں وہیں قومی بین الاقوامی سطح پر پھر پاکستان بے نقاب ہوا ہے۔ اس سے پہلے اسی ماہ میں ایک دوسرے پاکستانی دہشت گرد کو دیہاتیوں نے دبوچ لیا تھا۔ ایک طرح سے یہ اچھا ہوا کہ بارہمولہ میں سکیورٹی فورس کے ہاتھ لگے آتنکی کی ویسی نمائش نہیں کی گئی جیسے پہلے جانے انجانے میں اور جوش میں آکر ہونے دی گئی تھی۔ فی الحال اس دوسرے آتنکی کے پتے اور ٹھکانے کے بارے میں مفصل طور پر تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ یہ اس نقطہ نظر سے مناسب ہی ہے، کیونکہ پاکستان فوری طور پر اسے اپنا شہری ماننے سے تو انکار کرتا ہی اور ساتھ ساتھ اس سے متعلق ثبوتوں کو بھی ضائع کرنے میں لگ جاتا ہے۔ جب تک وہ اودھمپور میں پکڑے گئے آتنکی کے گھر والوں کو چھپانے کا کام کرتا تب تک میڈی...

بہار چناؤ میں بھاجپا کی بڑھتی چنوتیاں

بہار اسمبلی چناؤ سیاسی طور پر الجھا ہوا ہے۔ جتنی پارٹیاں اتنا ہی ڈر و خدشات۔ بہار میں خاص طور سے مقابلہ جنتا دل (یو) اور آر جے ڈی کانگریس اتحاد اور این ڈی اے اتحاد میں ہونے کا امکان ہے۔ گذشتہ8 مہینے سے تیار مذہبی مردم شماری کے اعدادو شمار کو بہار اسمبلی چناؤ سے ٹھیک پہلے جاری کرنے کے پیچھے یہی پیغام گیا کہ بی جے پی کی قیادت والی سرکار اس اشو پر چناؤ میں سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔ ایسے میں سوال اٹھ رہے ہیں کیا حقیقت میں بی جے پی کو اس کا فائدہ ملے گا؟ واقف کاروں کا خیال ہے کہ بہار کے اعدادو شمار میں مسلمانوں کی تعداد بڑا اضافہ جیسے دھماکہ خیز اشارے ہیں لیکن یہ اشو پولرائزیشن میں مدد کرسکتا ہے۔ ایم آئی ایم پارٹی کے لیڈر اسعد الدین اویسی کے بہار میں چناؤ لڑنے کے اعلان کے ساتھ ہی وہاں پولرائزیشن تیز ہوگیا ہے۔ بی جے پی کی نظر ریاست کے تقریباً 30 فیصدی ووٹروں پر ہے۔ بی جے پی بھلے ہی وزیر اعظم کی قیادت میں وکاس کے ایجنڈے پر چناؤ لڑنے کا دعوے کرے،لیکن پارٹی کو پتہ ہے کہ نتتیش بھی گورننس کے اشو پر مضبوط ہیں۔ بہار میں پولرائزیشن آسان نہیں ہوگا۔ ریاست میں حال میں مذہب سے زیادہ ذات برا...