الجھتے جا رہے ہیں حالات!
پنجاب کے حالات اس قدر بگڑ رہے ہیں کہ آنے والے دنوںمیں نہ صرف ریاست میں بلکہ پورے دیش کا امن و امان کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں ایک طرف وارث پنجاب دے انجمن کا پر مکھ امرت پال سنگھ خالصتان کی مانگ کو کھلے عام ہوا دے رہا ہے تو دوسری طرف سکھو کی سپریم ادارہ اکال تخت اور جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کی تنظیم دمدمی ٹکسال نے امرت پال سنگھ کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ریاست کی سیاسی پارٹی شرومنی اکالی دل ،بادل ،بھارتیہ جنتا پارٹی ،کانگریس اجنالہ کانڈ کو لیکر امرت پال سنگھ کے خلاف کاروائی کیلئے ریاست میں بھگونت مان سرکار پر دباو¿ ڈال رہے ہیں۔پنجاب میں ہولا محلہ تقریب کے موقع پر آنند پورصاحب اور دیگر دھارمک مقامات پر اسٹیج سجے ہوئے ہیں تو دوسری طرف امرت پال امرتسر میں جی 20-کی دو کانفرنسوںمیں تیار ی کی جا رہی ہے۔ سیکورٹی وخفیہ ذرائع کو ایسی خبریں ملیں ہیں کہ خالصتانی حمایتی کانفرنسوںمیں دوران گڑ بڑی پھیلا سکتے ہیں ۔جی 20-میں گڑ بڑ کا اندیشہ ہے،بیرون ملک میں بیٹھا تیجونت سنگھ مسلسل ان پروگراموں میں خالصتانی جھنڈے لہرانے کا اعلان کر چکا ہے ۔ وزارت داخلہ پنجاب کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔ پورے پنجاب میں ...