بچوں پر راکھی ساونت، بگ باس جیسے ریئلٹی شو کے برے اثرات

Daily Pratap, India's Oldest Urdu Daily Published On 11th January 2012 انل نریندر ہم وزیر اطلاعات و نشریات محترمہ امبیکا سونی کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں کہ انہوں نے کچھ ٹی وی چینلوں پر دکھائے جارہے فحاشی پروگراموں کو روکنے کی کوشش کی ہے۔ آج کل ٹی وی ہر گھر میں دیکھا جاتا ہے کچھ ٹی وی سیریل تو اتنے بیہودہ ہیں جنہیں دکھانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ ان پروگراموں کا سیدھا اثر گھر کے بچوں اور عورتوں پرپڑتا ہے۔ ہمارے سماجی تانے بانے کو کچھ سیریل تباہ کررہے ہیں۔ لیو ان ریلیشن شپ، جھٹ طلاق اور افیئرز، خاندان میں پیسوں کو لیکر آپسی لڑائی اور نہ جانے کیا کیا دکھایا جاتا ہے۔ انہی کے چلتے میں نے یہ سیریل دیکھنے ہی بند کردئے ہیں۔پر کیا کریں گھر کی عورتیں تو جیسے ہی شام ہوتی ہے ٹی وی پر چپک کر بیٹھ جاتی ہیں اور ہر چینل پر کونسا سیریل آرہا ہے اس کی ان کو پوری جانکاری ہوتی ہے۔ امبیکا سونی نے پہل کرکے ٹیلی کاسٹ مواد شکایت کونسل کی تشکیل دی ہے۔ پچھلے چھ مہینے میں کونسل کو رئلٹی شو بگ باس اور راکھی ساونت کے غضب دیش کے عجب قصے پروگرام کے خلاف سب سے زیادہ شکایتیں ملی ہیں۔ کونسل کو راکھی ساونت ...