سابقہ چیف انجینئر یادوسنگھ کی ڈائری سے افسروں و بلڈروں کی نیند اڑی!
نوئیڈا گریٹر نوئیڈا و جمنا ڈولپمنٹ اتھارٹی کے سابق چیف انجینئریادو سنگھ پر انکم ٹیکس محکمے کا شکنجہ کسنے کے بعداب شہر کے کچھ افسروں بلڈروں کی نیند اڑنا فطری ہے۔اونچے رسوخ کے چلتے طویل عرصے تک تعیناتی اور تقرری کے بعد پھر سے غازی آباد میں لوٹ آنا ، غلط فیصلے لینا اور سنگین بے ضابطگیوں کی وجہ سے کچھ افسر ہمیشہ تنازعے میں رہے ہیں۔ کچھ کو سی بی آئی جانچ کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو چیف انجینئر یادو سنگھ معاملے میں انکم ٹیکس محکمے کی کارروائی سے ضلع انتظامیہ ، جی ڈی اے ،نگرپالیکا، بجلی محکمہ،ہاؤسنگ کاؤنسل، پولیس وغیرہ محکمے کے کئی ملازم اور ریٹائرڈ افسرو ں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ ادھر خبر ہے یادو سنگھ کے کالے کرتوت کی ڈائری بھی سامنے آئی ہے۔ پیر کے روز لاکر سے برآمد ہوئی اس ڈائری میں یادو سنگھ کی تعیناتی و بحالی فرش سے عرش تک پہنچنے کی پوری داستان درج ہے۔اس میں ان کے مددگار افسروں اور نیتاؤں کے نام بھی درج ہیں جو ملائی کھاکر اسے ملائی دار پوسٹنگ دلاتے رہے ہیں۔ انکم ٹیکس کے افسروں نے پیر کو پوری رات اس ڈائری کے سلسلے میں یادو سنگھ اور ان کی اہلیہ کسم لتا سے پوچھ تاچھ کی ...