ٹھنڈ ، کہرے اور آلودگی کی ٹرپل مار !
ان دنوں پورا شمالی بھارت ٹھنڈ اور کہرے اور آلودگی کی ٹرپل مار سے دوچار ہے ۔پورے شمالی ہندوستان میں سرد لہر کا قہر ہے ۔سرد برفیلی ٹھنڈ کے درمیان کہرے کی گھنی چادر نے شمالی بھارت کے بڑے علاقہ کو اپنی آگوش میں لے لیا ہے ۔صبح کے وقت پنجاب سے لیکر آسام تک کا علاقہ گھنے کہرے میں ڈوبا ہوا رہتا ہے ۔دہلی سمیت کئی شہروں کا درجہ حرارت صفر تک نیچے آگیا ہے ۔ریل ،ہوائی جہاز ٹریفک پر بھی اس کا خاص اثر دیکھنے کو ملا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق امرتسر ،گنگا نگر ،پٹیالہ ،امبالہ ، چنڈی گڑھ ،بریلی ،لکھنو¿ ، بہرائچ ،وارانسی ،پریاگ راج ،تیز پور سمیت کئی شہروں میں صبح کے وقت درجہ حرارت کی سطح صفر سیلسیس تک رہی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کہرے کی چادر سندھو ،گنگا کے میدان اور برہم پور ندی کے علاقہ میں بھی پھیل رہی ہے ۔کہرے کی یہ چادر تقریباً 2300 کلو میٹر تک پھیلی ہوئی ہے اور 10.71 لاکھ مربع کلو میٹر تک حصہ کہرے اور کپکپاتی ٹھنڈ سے متاثر ہے ۔ایک دن کے مقابلے میں کہرے کی چادر 24 فیصداضافہ ہوا ہے ۔ادھر کھجراو¿ کے آس پاس کے واقعات کے لحاظ سے 2024 بے حد دلچسپ سال ہونے جا رہا ہے ۔اس سال تین بڑے ایونٹ ہونے جا رہے ہیں ...