یوروپ پھر اسلامی دہشت گردوں کے نشانے پر آیا !
فرانس میں بربریت آمیز دہشت گرانہ حملوں کی طرف سے دنیا کی توجہ ابھی ہٹی نہیں تھی کہ آسٹریا کی راجدھانی ویانہ میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے یوروپ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو ایک بار پھر دہشت گردی کے خطرے سے واقف کرادیا ہے ۔ پیرس اور نیس کے بعد ویانہ میں ایک بار پھر زبردشت حملہ ہوا ہے حملہ آوروں نے ایک یہودی عبادت گاہ کے پا س جا کر 6جگہ فائرنگ کی اس میں 2عورتوں سمیت چار افراد کی موت ہوئی ہے حالانکہ دو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک مارا گیا ہے ۔بتا یا جاتا ہے 20سال کا نوجوان حملہ آور پچھلے سال دسمبر میں پریول پر چھوٹا تھا ۔ اور وہ آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے کے لئے شام جاتے ہوئے پکڑا گیا تھا ۔ آشٹریا کے چانسلر کروز نے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کاروائی ہوگی ۔ ہم دہشت گردوں کے ڈرامے میں نہیں آئیں گے ادھر فرانس نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے مالی میں ہوائی حملہ کرکے القاعدہ کے 50سے زیادہ حملہ آوروں کو مار گرایا ہے ۔ اور چار دہشت گرد زندہ پکڑے گئے فرانس کے صدر ایمنول مائیکرو نے کہا فرانس کے بعد ایک ہمارے دوست ملک آشٹریا پر حملہ ہواہے یہ ہمارا یوروپ ہے ہمارے دشمنوں...