سواسو سال بعد انوکھا کارنامہ !
منو بھاکر اور شربجیت سنگھ کی جوڑی نے منگل کے روز پیرس اولمپک میں شوٹنگ کی 10 میٹر ایئر پسٹل ملی جلی ٹیم ایونٹ میں کانسہ کا میڈل جیتا اس کے ساتھ ہی منو آزادی کے بعد ایک اولمپک میں دو میڈل جیتنے والی پہلی ایتھلیٹ بن گئی ہیں ۔یہ میڈل اولمپک تاریخ میں بھارت کا پہلا شوٹنگ ٹیم میڈل ہے ۔جو بھارتیہ جوڑی نے کوریا کی اویو جنگ اور لی ویونہو کو 16-10 سے ہرا کر یہ کارنامہ اپنے نام کیا تھا ۔اس اولمپک میں اس آرٹیکل کو لکھتے وقت صرف یہ دو میڈل ہی آئے تھے ۔مجھے یقین ہے کہ ابھی بھارت کئی اور میڈل جیتے گا ۔1900 میں بھارت کی جانب سے نارمن پریکڈ نے دو سلور میڈل جیتے تھے ۔منو بھاکر کے کوچ جسپال رانا نے بتایا کہ منو کے لئے شوٹنگ پہلے ہے ۔ٹوکیو اولمپک میں نکتہ چینیوں باوجود کبھی کسی سے اپنا دکھ شیئر نہیں کیا ۔اس کے بعد مختلف مقابلوں میں پرفارمنس میڈل والی نہیں رہی لیکن بھروسہ نہیں ڈگمگانے دیا ۔اور دگنی قوت ارادی کے ساتھ شوٹنگ رینج میں لوٹیں یہ خوبیاں انہیں ایک ہیرو بناتی ہیں ۔شوٹنگ منو کا شوق ہے وہ اس کے لئے اتنی وقف ہیں کہ سوتی بھی یا ٹی وی بھی دیکھتی ہیں تب بھی پشٹل اپنے ساتھ رکھتی ہیں ۔منو کے کھیل میں عزم ...