اشاعتیں

مارچ 29, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یوپی کی مساجد میں ٹھہرے ملے غیر ملکی شہری !

دہلی میں تبلیغی جماعت میں شامل ہونے آئے کئی غیرملکی جماعتی شہری یوپی کی مختلف مساجد میں ٹھہرے ہوئے تھے جنہیں منگلوار کو پکڑاگیا ۔لکھنو ¿ پولیس کمشنر اور دیگر سینئر افسر لکھنو ¿ راجدھانی کے علاقے کیسر باغ کی مرکزی مسجد میں پہونچے جہاں کرغستان او رقزاکستان کے چھ شہری ٹھہرے ہوئے تھے ۔خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے دی گئی اطلاع پر افسر مسجد میں پہونچے ۔تبلیغی جماعت کا اجلاس 13سے15مارچ کے درمیان ہوا تھا ۔ان شہریوں کو میڈیکل جانچ کے لیے بھیجا گیا اس کے بعد انہیں دیگر لوگوں سے الگ رکھا گیا ۔یہ جن جن لوگوں سے ملے تھے ان کو بھی علیحدگی میں بھیج دیاگیا ہے ۔غیر ملکی ایکٹ اور آئی پی سی کی دفعات کے تحت 4لوگوں پر مقدمہ درج کیاگیا ایس پی (دیہات)ابھیناتھ پانڈے نے بتایا کہ خفیہ یونٹ نے 19لوگوں کے ٹھکانے کے بارے میں بتایا ۔ان کا قصور یہ تھا کہ یہ مقامی افسران کو بتائے مسجدوں میںگئے اور وہاں کی انتظامیہ نے پولیس کو جانکاری نہیں دی ۔وہیں ایک دوسرے ایس پی (سٹی)بریجیش کمار سریواستو نے بتایاشیخ عبداللہ مسجد میں واقع مسافر کھانہ میں یہ لوگ بائیس مارچ سے رکے ہوئے تھے اور یہ نظام الدین تبلیغی اجتماع کے بعد یہاں آئے تھ

نظام الدین مرکز کے بعد گرودوارا مجنو ں ٹیلہ کانڈ ہونے سے بچا!

نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز کے بعد دوسرا کانڈ نارتھ ضلع میں واقع مجنوں کاٹیلہ میں بنے گرودوار ے میں دوسرا کانڈ ہوتے ہوتے بچا ۔دہلی سکھ گرودوارا پربندھک کمیٹی کی لاپرواہی کے چلتے تاریخی گوردوارا مجنوں ٹیلہ صاحب میں پچھلے تین دنوں سے300سے زیادہ لوگ پنجاب میں اپنے گھروں کو جانے کی امید میں پھنسے ہوئے تھے ان میں سے کچھ کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں تھی ۔لیکن جماعت کے مرکز میں کاروائی کے بعد اب اس گوردوارے میں لوگوں کو نکالنا انتہائی ضروری ہو گیا تھا ۔آخر کا ر نکال لیا گیا ۔اور ان کو نہرو ویہار میں واقع ایک سرکاری اسکول میں رکھا گیا ہے ۔یہاں کوارنٹین کیاجائےگا ۔ایس ڈی ایم کی نگرانی میں پولیس بسوں میں بھر کر سبھی کو لے گئی اور اس نے گوردوارے کا انتظام اپنے ہاتھوں میں لے لیا اب اس گوردوارے کمپلیس کو پوری طرح دوا سے صاف کیا جائےگا ۔لاک ڈاو ¿ن کے درمیان دہلی این سی آر میں رہنے والے پنجابی لوگ اپنے آبائی وطن جانے کے لیے بڑی تعداد میں پیدل چل کر 28مارچ کو مجنوں کا ٹیلہ صاحب پر آئے تھے ۔اتوارکو دہلی سکھ گوردوارا کمیٹی اور شری منی گوردوارا پروندھک کمیٹی نے 2-2بسیں پنجاب کے لیے یہاں سے بھیجیں

بجلی،پانی و رسوئی گیس کی فکر چھوڑ گھر پر رہیں!

کورونا وبا کے سبب دہلی سمیت پورے دیش میں لاک ڈاو ¿ن جاری ہے لوگوں کو گھروں میں نہیں بیٹھنا ہے ایسے ماحول میں انتہائی ضروری بجلی پانی اور رسوئی گیس جیسی روز کام آنے والی چیزوں کی باقاعدہ سپلئی ہو رہی ہے ۔اگر یہ ضرروری چیزیں ان ملیں تو عام آدمی کے لیے زندگی بسر کرنا مزید مشکل ہوجائے گا ۔یہ تینوں چیزیں لاک ڈاو ¿ن کے دوران گھر پر ہی آرہی ہیں اس لیے گھر سے نکلنے کی ضرورت نہیں ہے ۔اگرادائیگی میں تاخیر میں آپ کوجرمانہ دینے کنکشن کٹنے کی بھی نوبت نہیں آئےگی ۔گھر کے کرائے سے لیکر قرض چکانے کی پوزیشن میں آج لوگ نہیں ہیں تو اس سے راحت کے لیے سرکار نے کچھ قدم بتائے ہیں ۔کورونا کے خوف کے درمیان دہلی میں بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی بی ایس ای ایس نے اپنے گراہکوں کو بلا رکاوٹ بجلی سپلائی جاری رکھنے کا بھروسہ دیا ہے ۔کورونا کے چلتے پیدا ہوئی مشکل میں ڈاکٹر نرس میڈیکل اسٹاف کے علاوہ بجلی کمپنیاں بھی 24گھنٹے اپنی سیوائیںدے رہی ہیں ۔کوروناوائرس پھیلنے کی وجہ سے طبی خدمات جیسے اسپتالوںاور میڈیکل ساز وسامان پر دباو ¿ بڑھ گیا ہے ۔ادھر آئی او سی تیل کمپنیاں اور رسوئی گیس کمپنیاں بھارت کے 32کروڑ گھروںمیں سلنڈ

جب رشتے دار نہیں آئے تو پڑوسی مسلمانوں نے اٹھائی ہندو کی ارتھی !

فرقہ پرستوں کو شاید یہ خبر را س نا آئے لیکن انسانیت کے پجاریوں نے ایک مثا ل قائم کی کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے کے لیے ذات مذہب کی دیوار توڑ کر لوگ ایک دوسرے کے مددگار بن رہے ہیں اسی کڑی میں اتر پردیش کے بلند شہر میں بھائی چارہ اور ہندو مسلم ایکتا کی بڑی مثال دیکھی گئی بتایاجاتا ہے کہ لاک ڈاو ¿ن کے درمیان ہندو خاندان میں ایک شخص کی موت ہو گئی ۔لاش گھر میں رکھی تھی لیکن ارتھی کو چار کندھا دینے والے نصیب نہیں ہو رہے تھے ۔انہوں نے رشتے داروں کو بھی فون کیا لیکن کورونا وائر س اور لاک ڈاو ¿ن کابہانہ بنا دیا ایسے میں پڑو س میں مقیم مسلم سماج کے لوگوں نے مرنے والے شخص کی ارتھی کو کاندھا دے کر سمشان پہونچایا اور راستے بھر رام رام ستیہ بی بولا اور انتم سنسکار کو تمام ہندو رواج سے کروایا۔اور اس کے پھول چومنے بھی پہونچے واقعہ یوں کے ہے کہ شہر کے آنند بہار ساٹھا نے روی شنکر اپنے کنبے کے ساتھ رہتے تھے او ر وہ کافی عرصے تھے اور وہ کافی عرصے سے کینسر سے متاثر تھے جمعرات کو ان کا دیہانت ہوگیا ۔اور رشتے دار لا ش کو لیکر گھر آگئے ۔شنکر کے گھر والوں نے اپنے رشتے داروں کو موت کی خبر دی لیکن کورنا کا ڈر ا

یوگی نے ڈی ایم سے کہا بکواس بند کرو !

گوتم بدھ نگر میں خطرناک شکل اختیار کرتے جا رہے وائرس سے نمٹنے کے انتظام دیکھنے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ پیر کی دوپہر گریٹر نوئیڈاآئے تھے انہوں نے گوتم بدھ یونیوسٹی میں حکام کے ساتھ میٹنگ کی اور ضلع میں تیزی سے پھیلے وائرس کے بارے میں جب وزیر اعلیٰ نے سوال کیاتو ڈی ایم بی ایم سنگھ نے صفائی دینے کی کوشش کی میٹنگ کے دوران پڑی جھاڑ کے بعد ضلع افسر نے چیف سکریٹری آر کے تیواری کو خط لکھ کر تین مہینے کی چھٹی مانگی اس کاشوشل میڈیا پر ویڈیو وائر ل ہو گیا جس میں وزیراعلیٰ اس افسرکو بکواس بند کرنے کو کہہ رہے ہیں ۔ضلع مجسٹریٹ کے چھٹی مانگنے کا خط بھی میڈیا میں آگیا جس وجہ سے کھلبلی مچ گئی ۔اس کے بعد چیف سکریٹری نے بتایا کہ بی ایم سنگھ کو نوئیڈا کے ڈی ایم کے عہدے سے ہٹاکر ریونیو کونسل میں بھیج دیاگیا ہے۔ان کی جگہ جگت سبھاش گوتم بدھ کے نئے ڈی ایم بنا دیے گئے ہیں ۔ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پیر کو وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ گریٹر نوئیڈا پہونچے اور انہوں نے سب سے پہلے نوئیڈا کی سیز فائر کمپنی میں آئے غیر ملکی شہریوں او ر ان کے سبب ضلع میں پھیلے انفکشن پر سوا ل کیاوزیر اعلیٰ کی طرف سے الزمات پر ناراض

تبلیغی جماعت اورآتنکی تنظیم !

اسلامی مشنریوں کی رعالمی انجمن تبلیغی جماعت کا پاکستان میں ممنوع تنطیم حرکت المجاہدین سے وابستگی کی لمبی تاریخ رہی ہے ہندوستانی تفتیش رسانوں اور پاکستانی تجزیہ نگاروں کے مطابق حرکت المجاہدین کے بنیادی بانی تبلیغی جماعت کے ممبر تھے حرکت المجاہد الاسلامی (ہوجی )سے ٹوٹ کر 1985میں بنی حرکت المجاہدین افغانستان سے اس وقت کی سو یت یونین اتحاد کے اقتدار کو اکھاڑ پھیکنے کے لیے پاکستان حمایتی جہاد میں بھی حصہ لیا تھا ۔خفیہ اندازوں کے مطابق 6ہزار سے زیادہ تبلیغیوں کو پاکستان میں واقع آتنکی کیمپوں سے ٹریننگ دی گئی تھی ۔افغانستان میںسو یت یونین کی ہار کے بعد حرکت المجاہدین او ہوجی کشمیر میں سرگرم ہوگئے تھے ۔انہوں نے سینکڑوں بے گناہ شہریوں کا قتل کیا حرکت المجاہدین کے ممبر بعد میں مسعود ازہر کی قیادت والی آتنکی تنظیم جیش محمد میں شامل ہو گئے گودرا میں کار سیوکوں کو زندہ جلانے میں تبلیغی جماعت پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا ۔ہندوستانی خفیہ افسر اور سکیورٹی ماہر بی رمن نے اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا تھا کہ تبلیغی جماعت اور پاکستا ن و بنگلہ دیش میں شاخوں کے حرکت المجاہدین ،حرکت الجہاد الاسلامی ،لشکر طیبہ اور جی

کسی کو بھوکے پیٹ نہیں سونے دیںگے !

کورونا کے چلتے لاکھوں مزدور دیہاڑی والے شہروں کو چھوڑ کر اپنے آبائی گھروں کے لیے شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں ان کے لیے ریاستی سرکاریں کھانے پینے کا انتظام کر رہی ہیں لیکن پورا دیش آج ان کی مدد کے لیے کھڑا ہوگیاہے ۔لاک ڈاو ¿ن ہوتے ہی لوگوں کو ڈر ستانے لگا تھا کہ اب ان کا گزربسر کیسے ہوگا کھانے پینے کے سامان کی قلت ہوجائےگی وغیرہ وغیرہ ۔شروعاتی دودنوں میں کافی ہائے توبہ مچی رہی لیکن اب آہستہ آہستہ پورادیش ان کے ساتھ کھڑا ہوگیا لوگوں کو ان کی ضرورت کا سامان مہیہ کرایا جارہا ہے اکثر پولیس کو لیکر ہمارا نظریہ منفی رہتا ہے لیکن کورونا کے خلاف جنگ میں ہر پولیس والا تن من سے لگاہوا ہے ۔لکھنو ¿ کی سڑکوں پر ایسا ہی نظارہ دکھائی دیا ۔کیاسپاہی کیاافسر سب ضرورت مندوں کو اپنے ہاتھوں سے کھانادیتے نظر آئے اور لوگوں کو کورونا سے بچاو ¿ کے بارے میں سمجھاتے ہوئے نظرآئے ۔کانپور میں ہوم ڈیلیوری کی شروعات جمعرات سے ہوئی پولیس نے تاجروں کی مدد سے تمام اپارٹمنٹس میں ضروری سامان بھجوایا اور انڈیا گروپ سے وابسطہ رضاکاروں نے غریبوں کو کھانا پہونچایا ۔ہلدوانی اور رودر پور پولیس نے انسانیت کی مثال پیش کی سڑک پر بھوکے

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی ریکارڈ تعدادبڑھی!

پچھلے سال کے اخیر میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا کورونا وائرس کاانفکشن اب پوری دنیا میں پھیل چکاہے اور یہ ہر جگہ سے ترقی یافتہ امریکہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔اور سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں اتوار کو اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ریکارڈ اونچائی تک پہونچ گئی ہے ۔جونس ہوپکنگ یونیورسٹی کی تحقیق کے اعداد شمار سامنے آئے ہیں جس میں 24گھنٹے میں کووڈ 19-بیماری کے سبب 450سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ۔جمعہ کے دن امریکہ میں 263امواتوں کا پتہ چلا ہے اور اب تک 191000وائرس کے مریضوں کا اندراج کیا گیا اوراس میں محض ایک دن میں 21309معاملے بڑھنا شامل ہیں جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے ۔اور اٹلی میں 80589رہی ہے ۔حالانکہ یہ بھی اہم پہلو ہے کہ امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے متاثر دیگر ملکوں کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر لوگوں کا معائنہ کررہا ہے ۔وبا کنٹرول کے کوڈینیٹر ڈاکٹر ویب را برکس نے بتایاکہ اب تک ہمارے یہاں 370000ٹیسٹ ہو چکے ہیںان میں زیادہ تر پچھلے دنوں میں 220000معاملے سے زیادہ ہیں ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پورے نیویارک میں لاک ڈاو ¿ن پر غور کر رہے

تلیغی جماعت کیا ہے؟

ان دنوں نظام الدین میں تبلیغی جماعت کا مرکز اخباروں کی سرخیوں میں ہے مرکز میں رہنے والے 9لوگوںکو کورونا وائرس سے دیش کے الگ الگ حصوں میں موت کا شکار ہونا پڑا جبکہ 24لوگوںمیں وائرس پایاگیا ۔یہاں سے نکالے لوگوں کو اسپتال میں بھرتی کرایاگیا ہے ۔جبکہ 700لوگوں کو الگ تھلگ جگہ میں رکھا گیا ہے ۔یہ مرکز جس لیے بنایاگیاہے یہ کیا ہے ؟اور کون ہے تلیغی جماعت؟ یہ ایک مذہبی ادارہ ہے جو 1920سے چلا آرہا ہے دہلی کے نظام الدین علاقے میں اس کا صدر مقام ہے جسے مرکز بھی کہتے ہیں مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے چانسلر رہے جعفر سریش والا تلیغی جماعت سے برسوں سے جڑے ہیں ۔عوام کے مطابق یہ دنیا کی سب سے بڑی مسلمانوں کی تبلیغی جماعت ہے اور اس کے دنیا بھر کے 140ملکوں میں مرکز ہیں ۔بھارت کے سبھی بڑے شہروں میں ا س کا مرکز ہے ان مراکز میں سال بھراجتماع چلتا رہتا ہے اور جماعت کے ماننے والے لوگ آتے جاتے رہتے ہیں ۔کورونا وائرس کے انفکشن کے پوزیٹو معاملے پائے جانے کی خبر اس وقت پھیلی جب وہاں اجتماع چل رہا تھا اس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہونے آتے ہیں ۔یہ اجتماع 3سے 5دن تک چلتا ہے ۔مارچ کے مہینے میں بھی یہاں ک

اولمپکس 2020کاٹلنا،نئی چنوتیاں!

ٹوکیومیں کورونا وبا کے درمیان ٹوکیومیں ہونے والے اولمپکس کے کھیلوںکو ایک سال کے لیے ٹالنے کے بعد اب ٹوکیو کے سامنے نئے سرے سے کھیلوں کی میزبانی کی تیاری کی چنوتی ہے اور اس کے لیے کئی پہاڑ سر کرنے ہوں گے دور امن میں پہلی بار ملتوی ہوئے ان کھیلوں سے جڑے ہر پہلو مثلاً انعقاد کی جگہوں سکیورٹی ٹکٹ اور رہنے کاانتظام اور نئے سرے سے کام کرنا ہوگا ابھی یہ بھی طے نہیں ہے کہ کھیلوں کی تاریخیں کیا ہوںگی؟ بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی کے چیف تھامس باک نے کہا ضروری نہیں ہے کھیل گرمیوںمیں ہی کرائے جائیں اور اس کے بارے میں ابھی سارے متبادل کھلے ہیں ۔بین الاقوامی پیرا لمپک کمیٹی کے ترجمان کریگ اسپینس نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے دنیا کی سب سے بڑی توقع پوری کرنے میں بس ااب ایک ٹکڑا لگانا تھا اوراب نئے سرے سے یہ کام شرو ع کرنا ہوگا وقت اب بہت کم رہ گیا ہے ۔جاپان نے ان کھیلوں کو ریکوری اولمپکس کے طور پر پیش کیا تھا وہ دنیا کودکھانا چاہتا ہے ۔زلزلہ ،سونامی اور وزیر اعظم شین جو اوے نے کہا اگلے سال ہونےوالے ٹوکیو اولمپکس 2020اس نئے وارث پر انسان کی جیت کی بحالگی دے گا ۔جاپان کے حکومت کے ترجمان نے کہا امریکی صدر ڈو

دہلی میں نظام الدین بنا کورونا کا مرکز!

دہلی میں تیزی سے بڑھ رہے کوروناوائس کے چلتے اتوار کی دیر رات اسوقت بڑا موڑ آگیا جب ایک ساتھ دو سو لوگوں کورونا وبا کے نتیجے میں جانچ کے لیے اسپتال لایاگیا ۔نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز میں قریب سینکڑوں لوگوں کی بھیڑ تھی ان کی جانچ شروع کی گئی تو کچھ لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے جو بیرون ملک سے یہاں آئے تھے اب تک کے جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ان لوگوں میں 24لوگ کورونا کے انفکشن میں مطلع ہیں ۔راجدھانی میں کئی دن سے کورونا متاثرین کی جو تفصیل آرہی ہے نظام الدین کے ان لوگوں میںکورونا میں مبتلاءمریضوں کی سب سے بری تعداد ہے ۔دہلی میںابتک مریضوں کی تعداد 97ہو گئی ہے۔نظام الدین میں کورونا سے متاثر ہوئے تبلیغی میں جماعت میں شامل ہوکر 6لوگوں کی تلنگانہ میں موت ہوگئی یہ اطلاع تلنگانہ کے چیف میڈیکل آفیسر نے دیررات دی تھی ۔یہ دہلی کے ایک علاقے سے کورونا کے مثتباءسامنے آنے کے بعد کھلبلی مچنا فطری ہے ۔دہلی پولیس نے سختی سے علاقے میں لاک ڈاو ¿ن کرکے گھیرا بندی کر دی ہے اور وہاں موجود 1200لوگوں میں سے 300کے قریب لوگوں کو بسوں میں بھر کر اسپتال پہونچایا گیا جہاں ان کی جانچ جاری ہے وہیں دہلی پولی

نیوز پیپر سے نہیں پھیلتا کورونا وائرس ،یہ سچ ہے ؟

اخبارات ہماری زندگی کا اٹوٹ حصہ بن گئے ہیں ۔لاک ڈاو ¿ن میںاخبارات کی چھپائی متاثر ہوئی ہے ۔جو اخبارات چھپ رہے ہیں لیکن وہ لوگوں تک نہیں پہونچ پا رہے ہیں ۔اس کی سب سے بڑی وجہ ہاکروں کے ذریعے اخبارو ں کو نا اٹھانا ۔اس کی پہلی وجہ تو یہ ہے کہ گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے دوسرا ہاکروں کو اخبار چھونے سے ڈر لگتا ہے کہ ان کے ذریعے سے انہیں کوئی نقصان ناہو جائے اب لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے چیزوں کی ڈھلائی پر لگی روک اب ہٹ گئی ہے اب تک صرف ضروری چیزوں کی ڈھلائی کو اجازت دی گئی تھی ۔سبھی ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کے لیے جاری ایک خط میں مرکزی ہوم سکریٹری اجے بھلا نے کہا کہ پرنٹ میڈیا تقسیم اور نشرواشاعت سے جڑے سبھی معاملوں میں آتے ہیں یعنی روشنائی پلیٹ نیوز پرنٹ سے لیکر ملازم تک اس زمرے میںآئیں گے ۔پچھلے دنوں یوں تو کئی ضروری چیزوں کی ڈھلائی کی ھدایت تھی ۔پرنٹ میڈیا بھی ضروری سروس میں شامل ہے لیکن اس سے منسلک کئی چیزوں کی ڈھلائی میں مشکلیں آرہی تھیں یہاںتک کہ پرنٹ میڈیا میں کام کرنے والے ملازمین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ہاکروں کو گھر سے اخباروں کی تقسیم کرنے میں مشکلیں آرہی تھیں جبکہ سرکار ک

کورونا لاک ڈاو ¿ن میں بھی بڑی عدالت سماعت کریگی!

سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ دیش میں کورونا وائر س وبا کے سبب لاک ڈاو ¿ن کی وبا کے باوجود وہ فوری اہمیت والے معاملوں پر اسکائپ ،فیس بک اور وائٹ سپ کے ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ سے سماعت کریں گے۔عدالت نے اپنے پہلے کے احکامات میں ترمیم کرتے ہوئے بہت ضروری معاملوں میں سماعت کرنے کا فیصلہ دیا ہے اس سے پہلے اس عدالت نے سبھی مقدمہ ذاتی سماعت کو بند کردیاتھا لیکن اب وہ بہت ہی ضروری مقدموں میں کاروائی جاری رکھےگی ۔جسٹس ڈی وائی چندر چور اور جسٹس سوریہ کانت جسٹس ایل ناگیش ورر راو ¿اور جسٹس انیرودھ بوس اور جسٹس ارون مترا اور جسٹس دیپک گپتا کی تین بینچ ان ایپلیکشن کے ذریعے سماعت کریں گے ۔جسٹس چندر چور کی سربراہی والی بنچ صبح ۱۱بجے سماعت کرے گی وہیں دوسری بنچ دوپہر ایک بجے اور جسٹس مشرا کی بنچ تین بجے معاملوں کی سماعت کرے گی ۔مقدمہ دائر کرنے والوں کو پہلے عرضی یادرخواست دینی ہوگی اور اس میں ای فائلنگ کو ترجیح دیں اس کے بعد ہی انہیں فوری سماعت کے لیے درخواست داخل کرنے کو کہا ہے ۔عدالت نے 23مارچ کو کامیابی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ سے مقدمات کی سماعت کا تجربہ کیا تھا اور تین مقدموں کی سماعت ہوئی جس میں ج

بیرون ملک سے آئے15لاکھ مسافروں پر گہری نظر!

گزشتہ 18جنوری سے 23مارچ2020کے درمیان بیرون ملک سے 15لاکھ آئے مسافر بھار ت میں اترچکے ہیں اب مرکزی حکومت نے ریاستوں سے کہا ہے جو بھی لوگ بدور این آر آئی بھارت آئے ہیں ان پر نگا ہ رکھی جائے۔کیونیٹ سکریٹری راجیو گاوا نے سبھی ریاستوں اور مرکزی انتظام ریاستوں سے کہا ہے کہ پچھلے دو مہینوں کے درمیان 15لاکھ سے زیادہ مسافر دوسرے ملکوں سے آئے ہیں لیکن کووڈ19-کی نگرانی کرنے والے ادارے اور مسافروں میں فرق ہے ایسے میں ریاستی سرکاروں کو کمرشل اڑانوں پر پابندی سے پہلے ایسے مسافروں پر گہری نگاہ رکھیں ۔بیورو آف ایمگریشن نے ریاستوں اور مرکزی حکمراں ریاستوں سے ان مسافروں کی تفصیل مانگی ہے ۔تاکہ کورونا وائرس کے پیش نظر ان پر نگرانی رکھی جانے کی ضرورت ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ ریاست اور مرکزی حکمراں ریاستوں کو جتنے مسافروں پر نگرانی رکھنی چاہیے تھی ا س سے کم لوگوں پر نگرانی رکھی جارہی ہے ۔لہذا اس معاملے میںکسی طرح کی چوک نہیں ہونی چاہیے ۔مقامی شہریت کنٹرول بورڈ کو لوگوں نے بیرون ملک سے آئے لوگوں کے بارے میں کنٹرول روم کو مطلع کیا تھا ۔یہ تعداد 400کے قریب ہے ان میں سے 200شکایتیں صحیح پائی گئی ہیں اور بیرون م

کورونا کو لیکر چین نے دنیا کو گمراہ کیا !

چین کے ووہان شہر سے پھیلا کورونا وائرس اب پوری دنیا کو اپنی ضدمیںلے چکا ہے آج قریب 196ملکوں میںکورونا کے مریض سامنے آئے ہیں دراصل چین نے اس پورے معاملے میں کئی اہم معلومات چھپائی ہیں جس سے یہ وبا کی شکل اختیار کرگئی ۔کورونا وائرس کے قہر سے تقریباً پوری دنیا میںزندگی ٹھر گئی ہے ۔چین کے ووہان سے شروع ہوئے اس کلر وائرس نے اب تک ہزاروں لوگوں کو موت کی نیند سلا دیا ہے یہ ہی نہیں قریب 150سے زیادہ ملکووں پر کورونا وائرس کا بہت برااثر پڑا ہے ۔چین نے اگر شروعات نے میں بہت زیادہ احتیاط برتی ہوتی تو کورونا کو شاید روکا جا سکتا تھا کم سے کم اتنے بڑے قہر سے بچا جا سکتا تھا ۔امریکہ کی میگزین نیشنل ریویو میں شائع آرٹیکل کے مطابق چین نے نمبروں کے حساب سے تمام معلومات دنیا سے چھپا کر رکھی جس سے یہ لڑائی اب بہت مشکل ہوگئی ہے ۔شروعات میں یہ بیمار ی ووہان کے جنگلی جانوروں کے بازار سے شروع ہوئی ۔دسمبر2019کو پہلے مریض میںکورونا وائرس کے اثرات سامنے آئے پانچ دن بعد مریض کی بیوی بھی کورونا سے متاثر ہوگئی اسی دوران یہ اشارہ بھی سامنے آیا یہ وائرس انسان سے انسان میں پھیل رہا ہے ۔31دسمبر کو ووہان کے ہیلتھ کمیشن

کورونا اثر:بڑی تعداد میں قیدیوں کو ملا پیرول!

کورونا وائرس وبا کے پیش نظر سپریم کورٹ نے سبھی ریاستی حکومتوں اور مرکزی حکمراں ریاستوںکی اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے کی ھدایت دی ہے جو جیلوں میں بھیڑ کم کرنے کے لیے قیدیوں کے ایسے طبقے کا انتخاب کرے گی جنہیںچار سے چھ ہفتہ کے لیے پیرول پر چھوڑا جاسکے عدالت نے کہا جن قیدیوں کو سات سال کی قید ہوئی ہو یا جن کے خلاف ایسے جرائم میں قدمہ قائم ہو جس میں سات سال کی سزا کاتعین ہو ۔چیف جسٹس ایس اے بووڑے،جسٹس ایل ناگیشور راو ¿ اور جسٹس شوریہ کانت کی بنچ نے کہا یہ اعلی سطحی کمیٹی قیدیوں کی رہائی کے لیے ریاستی اتھارٹیوں سے صلح مشورہ کرے گی اور ہر ایک ریاست چار سے چھ ہفتہ کے پیرول یا انتم ضمانت پر قیدیوں کورہا کرنے کے لیے شفارش کرے ۔ہوم سکریٹری او رریاستی قانونی سروس اتھارٹی کے چیرمین کی سربراہی والی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل کرے گی ۔بڑی عدالت نے صاف کیا کوروناوائرس کی بیماری کی وجہ سے جیلوں میںزیادہ بھیڑ سے بچنے کے لیے ان قیدیوںکو رہا کیا جارہا ہے ۔عدالت نے16مارچ کو از خود نوٹس لیا تھا ۔عدالت نے کہا تھا کہ جیلوں میں درکار سہولت سے زیادہ قیدی ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس بڑھ سکتا ہے اس لیے اس سے بچاو ¿ ک

100دن بعد خالی کرائی گئی شاہین باغ کی سڑک!

شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف 100دنوں سے جاری دھرنے کو پولیس نے منگل کے روز ہٹا دیا اور اس نے سڑک کو بحال کرنے کے لئے صبح 5بجے سے کاروائی شروع کی ا س دوران پولیس اور دھرنے پر بیٹھی عورتوں کے درمیان تھوڑی دیر تک نوک جھوک ہوئی لیکن پولیس نے جلد حالات پر قابو پا لیا ایک گھنٹے کے بعد مظاہرے کی جگہ سے بھار ت کا نقشہ اور انڈیا گیٹ اسٹیچو اور جے سی بی کی مدد سے ٹینٹ ہٹا دیے گئے ۔صبح پانچ بجے پولیس او ر سی ار پی ایف کے کافی جوان تعینات تھے ۔اور کاروئی سے پہلے پولیس نے شاہین باغ کی اور ابوالفضل کی تمام گلیوں کو بند کر دیاتھا اور جوان تعینات کردیے گئے تھے تاکہ کسی طرح کاہنگامہ ناہوپائے ۔کاروائی سے پہلے پولیس کے اعلیٰ افسران نے مظاہر ہ کی جگہ پر بیٹھی عورتوں کو سمجھانے کی کوشش کی تھی اور انہوں نے کوروناوائرس کے خطرے سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ اس حالت میں عورتوںکا بیٹھنا خطرناک ہے لیکن عورتوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام کی ایک ناسنی اور ہٹنے سے انکار کر دیا پھر مجبور ہوکر پولیس مہیلا بٹالین کی ٹکڑی لگائی گئی اور اس نے آہستہ آہستہ عورتوں کو ہٹانے کی کاروائی شروع کی تواسوقت شاہین باغ کی گلیوںمیںکشیدگی

میڈم انھیں چھوڑنا مت:نربھیا کی آخری خواہش!

میڈم انھیں چھوڑنا مت نربھا کی آخری خواہش میرے دل میں پوری طرح بس چکی تھی یہ کہنا ہے چھایا شرما کا جو اسوقت ڈی سی پی ساو ¿تھ تھیں اور انہیں کے دائرے اختیار میں نربھیا کانڈ ہوا تھا اگر نربھیا کے قاتلوں کو پھانسی ہوئی تو اس میں چھایاشرما کا بہت اہم ترین تعاون رہا انہوں نے بتایا ایک خاتون افسر ہونے کے ناطے میں ایک ماں اور بہن کی شکل میں نربھیا کے درد کوسمجھ سکتی تھی ۔واردات والے دن سے ہی میں نے اور میری ٹیم نے پختہ عزم کر لیا تھا کہ وہ ملزمان کو کسی بھی صور ت میں قانون کے سکنجے سے بچنے نہیں دیںگے ۔پولیس کی ٹیم ورک اور عدالت میں پیش ثبوتوں کو پختہ طریقے سے رکھنے والے وکیلوں کی محنت سے اس مقدمہ میں کامیابی مل سکی اس وقت کے ڈی سی پی ساو ¿تھ چھایہ شرماجو اس وقت نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن میں بطور ڈی آئی جی معمور ہیں کہنا ہے کہ نربھیا معاملہ ابھی تک کا ایسا معاملہ ہے جس میں درندگی کی سبھی حدوں کو پار کر دیاتھا وہ بتاتی ہیں پی سی آر کال ملنے کے بعد 16دسمبر کی دیررات سیدھے سب درجن ہسپتال پہونچی تھی اور وہاں موجود ڈاکٹر اور پولیس ملازمین سے متاثرہ کے حالات جاننے اور کبھی اس کو انصاف دلانے اور ملزمان