تتکال ٹکٹوں کے نئے سسٹم سے دلالوں پر روک لگے گی؟
بزنس کی طرح ریل ٹکٹ دلالی کا دھندہ میں راجدھانی میں زوروں پر جاری ہے۔ تمام شکایتوں اور انکشافات کے باوجود ناردرن ریلوے نے پہل کرتے ہوئے ٹکٹ بکنگ کے نئے سسٹم کا اعلان کیا ہے۔ دراصل ان دلالوں کا نیٹ ورک صرف دہلی تک ہی محدود نہیں ہے۔ ان دلالوں کا نیٹ ورک ریلوے کے اندر تک پھیلا ہوا ہے۔ ساتھ ہی دہلی کے باہر بھی ان کے تار جڑے ہوئے ہیں۔ اسی کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اپنے اس نیٹ ورک کی بدولت یہ لوگ اپنے اس پیسنجر کے نام پر بھی ٹکٹ انتظام کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جنہیں ریزرویشن سینٹر پر جانے کے باوجود ناکامی ہاتھ لگتی ہے۔ دلچسپ یہ ہے کہ دلال ٹکٹوں کا ہر سطح پر انتظام کرلیتے ہیں یہاں تک کے شناختی ثبوت نہ ہو تب بھی دلال ٹکٹ کا انتظام کردیتے ہیں بشرطیکہ آپ ٹکٹ کے علاوہ ان کا کمیشن دینے کے لئے راضی ہوجائیں۔ شکایتیں تو یہاں تک ہیں کہ جو سکیورٹی ملازمین ریزرویشن کاﺅنٹر کے آس پاس نگرانی سنبھالے ہوئے ہیں وہ بھی ٹکٹوں کی غیر قانونی بکنگ اور کالا بازار ی میں شامل ہیں۔ بہرحال تتکال ریلوے ٹکٹ بکنگ کا نیا سسٹم نافذ ہوگیا ہے۔ نارمل ریزرویشن صبح 8 بجے سے ملے گا لیکن تتکال کاﺅنٹر10 بجے سے ہی کھلیںگے۔ ریلوے کا...