امت شاہ بنام راہل گاندھی !
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی چھتیس گڑھ میں آمنے سامنے تھے۔اپوزیشن اتحاد انڈیا کی ممبئی میٹنگ کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب دونوں لیڈروں نے ایک ہی دن چناوی ریاست چھتیس گڑھ میں ریلی کی ۔امت شاہ پچھلے 36دنوںمیں یہ ان کا چوتھا دورہ تھاجبکہ کانگریس کے سابق صدر اس سال فروری میں پارٹی اجلاس کے بعد پہلی بار ریاست کا دورہ کیا۔ یعنی راہل گاندھی کی کانگریس کا مقابلہ بنام بی جے پی کی مقامی قیادت سے زیادہ مودی -شاہ کی جوڑی سے ہے۔ امت شاہ نے گزشتہ سنیچر کو چھتیس گڑھ کے بگھیل سرکار کے خلاف بلیک پیپر نامی چارشیٹ جاری کی ۔ اس میں ریاست میں مبینہ شراب گھوٹالے کا ذکر کیا اور کہا کہ یہاں گھپلے گھوٹالے اور وعدہ خلافی کی حکومت چل رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جو لوگ جیل میں بند ہیں وہ لوگ حکمراں پارٹی کے لیڈروں اور ان کے نام اجاگر نہ کردیں اس لئے انہیں نیند نہیں آتی ۔ وہیں راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور نریندر مودی ہندوستان کے دوتین ارب پتیوں کے لئے کام کرتے ہیں۔ میں آپ کو صاف کردیتا ہوں کہ ہندوستان کے وزیر اعظم اڈانی کی کوئی جانچ نہیں کروا سکتے ۔ کیوں کہ جانچ کا نتیجہ نکلا تو اس کا نقصان...