ماسکو۔تیزی سے بدلتاماسکوواد

Daily Pratap, India's Oldest Urdu Daily Published On 3 April 2012 انل نریندر مارچ کے ٹھنڈے جمعہ کو ماسکو کے بیچ سے گذرنے والی بولشایاتاترسکایا اسٹریٹ پر سناٹا چھایا ہوا ہے۔ یہ سڑک روس کی راجدھانی کی سب سے پرانی جھیل کے پاس سے گذرتی ہے۔ ماسکو میں آج کل 20 لاکھ سے زیادہ مسلمان رہتے ہیں اور کام کرتے ہیں۔ یہ اب یوروپ میں مسلم عوام کا سب سے بڑے شہروں میں سے ایک بن گیا ہے اور کچھ مساجد اتنی بڑی آبادی کے لئے کافی نہیں ہیں۔ نماز جمعہ کے دوران اس تاریخی عمارت میں لوگوں کی بھیڑ زیادہ ہوتی ہے۔ ہزاروں لوگ کھلے میں برفباری کے درمیان نماز ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ زیادہ تر مسلمان مشرقی وسطی کے سابق سوویت یونین سے آئے نوجوان تارکین وطن ہیں۔ غریبی اور جدوجہد نے انہیں روس میں نئی زندگی کا آغاز کرنے کیلئے مجبور کیا ہے۔ لاکھوں ازبیک، ،تاجک اور کرغزعوام ماسکومیں ملازمتیں کررہے ہیں۔ ازبیکستان سے آئے نوجوان کو ازبیکی کہا جاتا ہے۔ہم اس بات کے شکر گزار ہیں کہ ماسکو میں اتنی مساجد ہیں لیکن دوسرے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ انتظامیہ مسلمانوں کے مسائل کو نظر انداز کررہا ہے۔ شہر کی تاریخی مسجد کے امام ...